• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلیجی ممالک میں رہنے والے اپنے ملک میں قربانی دے سکتے ہیں

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
بہت سارے لوگ اپنا گھر، والدین ، بیوی بچے، اپنے وطن میں چھوڑکے خلیجی ممالک میں نوکری کرتے ہیں ۔ ان میں بہت سے لوگ قربانی دینا چاہتے ہیں مگر اس شش وپنچ میں مبتلارہتے ہیں کہ قربانی لازما ہمیں گلف میں ہی دینی ہوگی یا پھر اپنے وطن میں بھی دےسکتے ہیں ؟
اس سلسلہ میں افضل یہی ہے کہ قربانی دینے والا وہیں قربانی دے جہاں رہتاہوں کیونکہ قربانی سے اللہ کا تقرب حاصل ہوتا ہے ۔قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرے ،خود کھائے اور دوسروں کو اپنے ہاتھوں سے تقسیم کرے۔ تاہم علماء نے کہاہے کہ قربانی اپنے وطن میں بھی دے سکتے ہیں ۔خاص طور سے اس وقت جب قربانی کے گوشت سے محتاجوں اور مسکینوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جیساکہ آج کل دیکھا جاتا ہے کہ ہمارے ملکوں میں باہری ممالک سے قربانی کے پیسے بھیجے جاتے ہیں تاکہ ان قربانیوں سے غریب ومسکین فائدہ اٹھاسکیں ۔گوکہ اس میں انصاف کم برتاجاتا ہے ، قربانی کا جانور مستحقین کو دینے کی بجائے مالداروں کو دیاجاتاہے ،اس لئے اس میں امانتداری برتنے کی ضرورت ہے۔
اگر ہم گلف میں رہتے ہیں اور اپنے وطن میں قربانی دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے وطن میں قربانی کے حساب سے بال وناخن کی پابندی کرنی ہے ۔ قربانی کا وقت نمازعید سے شروع ہوتا ہے اور تیرہویں ذی الحجہ کی شام تک رہتا ہے ۔ یہ وقت تمام ملک والوں کے لئے اپنے اپنے ملک کے قمری مہینے کے حساب سے ہے ۔

واللہ اعلم
مقبول احمد سلفی
 
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
234
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
52
السلام علیکم.
محترم شیخ صاحب. اگر ھم حج بدل کر رھے ھیں تو قربانی کہاں کریں. کیا ھمارا قربانی کرنا ضروری ھے. کیا ھم اپنے گھر پر بھی قربانی کراسکتے ھیں. اور کیا ھم خود بھی کریں اور اپنے گھر پر بھی کرائیں یعنی دو جگہ قربانی ھو تو درست ھے؟؟؟ براہ کرم ھمیں جواب جلد سے جلد ارسال کریں. شکریہ
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
وعلیكم السلام
اگر آپ قربانی والا(حج قران-حج تمتع) حج بدل کررہےہیں تو جن کے نام سے حج کررہے ہیں ان کے نام سے ہی قربانی دینی ہوگی اور یہ قربانی لازما مکہ میں دینی ہوگی۔
آپ کے اوپر یہی قربانی ہے لیکن اگر چاہیں تو الگ سے اپنے ملک میں بهی قربانی دے سکتے ہیں ، یہ قربانی حج کی قربانی سے الگ قربانی ہے۔
 
Top