نوید عثمان
رکن
- شمولیت
- جنوری 24، 2012
- پیغامات
- 181
- ری ایکشن اسکور
- 121
- پوائنٹ
- 53
میرے بھائی اسی بات کا تو رونا ہے کہ ایک بندہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض اٹھانے کے باوجود بھی دنیا دار ہی رہا اور دنیا کے عہدوں اور دولت کی خاطر بڑی سے بڑی زیادتی کرنے سے گریز نہ کیا اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کا کیا اثر ہوا ۔مکرمی جناب!
ممکن ہے آپ جناب اسحاق صاحب سے متأثر ہو جو فیصل آباد میں اپنی ایک بند گلی کی مسجد میں بیٹھتے ہیں اور ایک الگ ہی مسلک کی ابتدا رکھ رہے ہیں شاید اور شاید آپ کے علم میں ہو کہ جناب والا شیعہ مجالس میں جا کر بہت کچھ بیان بازیاں فرماتے ہیں اور واپس اپنے ممبر پر آکر ان کی صفائیاں اور درگزریاں دینے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ لا حاصل ہوتا ہے۔
آپ نے سیدنا امیر معاویہؓ کی انفرادی فضیلت سے انکار کیا ہے اور اس پر قدغن لگائی ہے کہ ان کی انفرادی فضیلت کہیں ثابت نہیں ہوتی۔۔۔
پیارے ان کی انفرادی فضیلت کے لیے کیا اتنا کافی نہیں ہے کہ انہوں نے نبی کریمﷺ کی صحبت اختیار کی اور ان کی خدمت میں کسب فیض حاصل کیا ہے؟؟؟؟
پھر جناب نے اللہم اجعلہ ہادیا مہدیا والی حدیث پر اعتراض کیا ہے کہ یہ بھی پہلی کی طرح ضعیف ہے۔۔ مہربانی فرما کر اس میں ضعف کی طرف نشاندہی فرما دیں۔
فجزاکم اللہ خیرا
باقی عالم دین کوئی بھی ہو اس کی ہر بات ٹھیک یا غلط نہیں ہو سکتی ہمیں اس بات کو قبول کر لینا چاہیے جس کے پیچھے وزنی دلائل ہوں ۔
آپ پوری روایت عربی متن و سند پیش کریں آپ کو ضعف بتا دیں گے انشا ء اللہ