- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,410
- پوائنٹ
- 562
خمر، شراب اور ایتھائیل الکحل، ایک ہی شئے کے عربی، اردو اور کیمیاوی نام ہیں۔ انگریزی میں اسے وائن کے علاوہ ”الکحل“ بھی کہا جاتا ہے۔ الکحل کی بہت ساری اقسام میں صرف یہی ایک قسم ایتھائیل الکحل (یا ایتھے نال) پینے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ الکحل کی باقی دیگر اقسام مختلف صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ ایک روز قبل ہی کیماڑی آئل ٹرمینل پر جس ٹینک میں آگ لگی ہے، اس میں ڈیڑھ ہزار ٹن کے قریب میتھائیل الکحل (میتھے نال) بھرا ہوا تھا۔ دیگر اقسام کے الکحل کی طرح زیر بحث ایتھائیل الکحل کا استعمال بھی مختلف اقسام کی صنعتوں میں عام ہے۔
پینے پلانے کی غرض سے خمر، شراب یعنی وائن بنانے والی فیکٹریاں بھی اصل میں مختلف غذائی اجناس سے ”ایتھائیل الکحل“ ہی تیار کرتی ہیں۔ اسے خوش ذائقہ اور مختلف برانڈ کا نام دینے کی غرض سے اس میں مختلف رنگ اور فلیور کی آمیزش کی جاتی ہے۔ لیکن یہ بنیادی طور پر ہوتی ”ایتھائیل الکحل“ ہی ہیں۔
کیمیاوی صنعتوں کے لئے تیار کی جانے والی پراڈکٹ ”ایتھائیل الکحل“ کو “خام پیٹرول“ کے علاوہ شوگر انڈسٹری میں بھی گنے کے بچے ہوئے ”تلچھٹ“ سے بھی تیار کیا جاتا ہے۔ آج کل پاکستان کے بیشتر شوگر انڈسٹری میں ”بائی پروڈکٹ“ کے طور پر ”ایتھائیل الکحل“ بھی تیار کیا جاتا ہے جو مندرجہ ذیل صنعتوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ دیگر کیمیکلز کے برعکس ”ایتھائیل الکحل“ کی تیاری اور خرید و فروخت کے لئے ”خصوصی سرکاری اجازت نامے“ درکار ہوتے ہیں۔

- ادویات سازی کی صنعت
- سرکہ (الکحل کو تیزاب سے تعامل کوا کر)
- ایئر فریشنر
- کلیننگ مصنوعات
- پرفیومز
- پرنٹنگ انک
- فیبرک سوفٹنر
- پینٹ، وارنش
- پیٹرول متبادل فیول
- پریزر ویٹیو ایجنٹ وغیرہ

Last edited: