• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین نے دوپٹہ یا آنچل استعمال کرنا کیوں چھوڑ دیا ہے؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
خواتین نے دوپٹہ یا آنچل استعمال کرنا کیوں چھوڑ دیا ہے؟

حدیث شریف ہے کہ
حیاء اور ایمان دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔ان میں سے کوئی ایک بھی اٹھ جائے تو دوسرا بھی خود بخود اٹھ جاتا ہے۔( راوی حضرت ابن عمر بہیقی فی شعب الاایمان140/6 حدیث 7727 )
آنچل کی ہوتی موت کو دیکھ کر شاعر کہتا ہے ۔
جلتے ہوئے آنچل کو کچھ اور ہوا دیجئے
اب راکھ بنا دیجئے سب کچھ ہی جلا دیجئے​
کوئی پردہ کرے یا نہ کرے یہ اس کا اپنا فعل ہے۔ اور نہ کسی پر جبر کرسکتا ہوں مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ جب گھر کے مردوں کی غیرت سو جاتی ہے تو ان کے گھروں کی خواتین میں آزاد ہونے کا خیال جاگ اٹھتا ہے !
آزادئ نسواں آخر صرف پردہ اتروانے تک کیوں محدود ہے ؟
آزادئ نسواں کا مطالبہ اس حد تک ٹھیک ہے کہ عورت کو تعلیم کا حق حاصل ہو ، ایک بہن، بیوی اور بیٹی کی صورت میں تحفظ حاصل ہو اور پیار و محبت ، شفقت کا سلوک میسر ہو ،
آزادئ نسواں کا مطلب اخلاقی بےراہ روی نہیں ہونا چاہئے!
مغرب کی نقالی میں یہ مت بھولیں کہ آپ ایک مسلمان بھی ہیں اور اسلام وہ پاک مذہب ہے جس نے عورت ذات کو اس وقت عزت دی جب پوری دنیا میں عورت کو پاؤں کی جوتی سے بھی بد تر سمجھا جاتا تھا ،
ایک وقت تھا دوپٹہ صنف نازک کی پہچان تھا مگر آج یہ صنف نازک کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔ بازار ہو یا شادی کا فنکشن یا کوئی ٹی وی چینل غرض جس جگہ بھی ملاحظہ فرمائیں خواتین دوپٹے سے جان چھڑاتی نظر آتی ہیں۔دوپٹہ عورت کے لباس کا ایک اہم جز ہے مگر بدن صنف نازک پر یہ ایک لاوارث لاش کی طرح پڑا نظر آتا ہے۔
پتا نہیں عورت ذات کو آنچل سے کیا الرجی ہو گئی ہے؟ ایک وقت تھا کہ یہ رنگین آنچل ماحول کو رنگین بناتے تھے۔ آنچل سے ماحول سات رنگی ہو جاتا تھا۔آج دوُپٹہ ایک فیشن ہے پردہ نہیں۔
آج کی صنف نازک چند نام نہاد آرڈیننس کا سہارا لیکر اپنے آپ کو ایکسپوز کروا رہی ہیں۔ایک طرف تو یہ خواتین اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں دوسری طرف اس قسم کے فیشن اور رسمیں اللہ اکبر۔ کوئی درمیانہ راستہ ہی اختیار کر لیں۔
دوپٹہ تو چلو گیا سو گیا اوپر سے قمیض کے بازو بھی غائب ہو رہے ہیں۔ زرا دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ میں سچ کہہ رہا ہوں یا نہیں۔ ایک دن آئے گا کہ بدن پر چند برائے نام کپڑے ہی ہوں گے جو فیشن کہلائے گا۔
میڈیا اور یہ رئیس لوگ اس کام میں پیش پیش ہیں۔ خواتین میڈیا کی اندھا دھند نقالی کرتی ہیں بلکہ اسکو اختیار کرنا باعث فخر سمجھتی ہیں۔ایک طرف وہ عورت ہے جو حجاب کی وجہ سے شہید کر دی جاتی ہے اور ایک طرف یہ عورتیں ہیں کہ بدن پر کپڑے کم سے کم کرتی جا رہی ہیں۔
عورتوں کی اس حالت کے مرد بھی برابر کے ذمےدار ہیں جو پردے کے ذکر پر کہتے ہیں کہ ہماری بیوی نیک ہے ، ہمیں اپنی بیوی پر پورا بھروسہ ہے اور پردہ تو نظر کا ہوتا ہے ، یہاں تک دیکھنے اور سننے میں آیا ہے کہ بعض مردوں نے اپنی با پردہ بیوی کو مجبور کر کے برقعہ اتروا دیا .
اب کوئی ان مردوں سے یہ تو پوچھے کہ انکی بیوی جتنی بھی نیک پارسا ہو ، امہات المؤمنين رض سے بڑھ کر تو نیک ، پارسا اور عبادت گزار تو ہر گز بھی کسی صورت بھی نہیں ہو سکتی، جب امہات المؤمنين رض کو بھی پردے کا حکم تھا تو پھر آج کی عورت کو کیوں نہیں؟ اور پھر عورت کے لفظی معانی ہی پردے کے ہیں !

عورت وہ چاند نہیں ہونا چاہئے جس کو ہر کوئی بےنقاب دیکھے
بلکہ عورت وہ سورج ہونی چاہئے جسے دیکھنے سے پہلے ہی آنکھ جھک جاۓ !​
الله تعالیٰ کا فرمان ہے
وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِ‌هِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُ‌وجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ‌ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِ‌بْنَ بِخُمُرِ‌هِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ‌ أُولِي الْإِرْ‌بَةِ مِنَ الرِّ‌جَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُ‌وا عَلَىٰ عَوْرَ‌اتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِ‌بْنَ بِأَرْ‌جُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ-
’’ مسلمان عورتوں سے کہو کہ وه بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں، سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں، اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں، سوائے اپنے خاوندوں کے یا اپنے والد کے یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں۔ اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیده زینت معلوم ہوجائے، اے مسلمانو! تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ ۔‘‘
اے میری ماؤں، بہنوں
توبہ کیجئے ! اللہ کو آپ کی توبہ کا انتظار ہے .آپکی توبہ سے آپکے گناہ نیکیوں میں تبدیل ہو جائیں گے اللہ کا وعدہ ہے، دیکھئے الله تعالیٰ کا یہ فرمان
إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّـهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورً‌ا رَّ‌حِيمًا
مگر جس نے توبہ کر لی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیا تو یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ جن کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے ۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بہت خوب ارسلان بھائی
جزاکم اللہ خيرا واحسن الجزاء في الدنيا و الآخر .کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے
جس سے اپنے سر کا آنچل نہیں سمبھالا جاتا
اس سے کیا خاک تیرے گھر کی حفاظت ہوگی
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
بہت خوب ارسلان بھائی
بھائی جنید بن شاہد تو محمد ارسلان بھائی کے اتنے پکےمرید ہوچکے ہیں کہ اب تو فورم پر رہتےہوئے ہر بندہ ارسلان بھائی ہی نظر آتا ہے۔اور ہر پوسٹ ارسلان بھائی کی۔(ابتسامہ) بھائی جنید یہ پوسٹ آپ کے بھائی کلیم حیدر نے کی ہے۔اور دعا کا حق دار بھی میں ہی ہوں۔چلیں ساتھ ارسلان بھائی کو شریک کرلیتا ہوں۔آپ سے گزارش ہےکہ دوبارہ دعا کریں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بھائی جنید بن شاہد تو محمد ارسلان بھائی کے اتنے پکےمرید ہوچکے ہیں کہ اب تو فورم پر رہتےہوئے ہر بندہ ارسلان بھائی ہی نظر آتا ہے۔اور ہر پوسٹ ارسلان بھائی کی۔(ابتسامہ)
ہاہاہاہاہاہاہا
آج تو کلیم حیدر بھائی سب کی غلطیاں پکڑنے کے چکر میں ہیں۔
بھائی جنید یہ پوسٹ آپ کے بھائی کلیم حیدر نے کی ہے۔
واقعی شاہد بھائی یہ پوسٹ تو اپنے کلیم حیدر بھائی نے کی ہے۔
ور دعا کا حق دار بھی میں ہی ہوں۔چلیں ساتھ ارسلان بھائی کو شریک کرلیتا ہوں۔آپ سے گزارش ہےکہ دوبارہ دعا کریں
بالکل جناب بالکل،بہت شکریہ کہ اپنے بھائی کا بھی خیال رکھا۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا کے تمام فتنوں سے محفوظ رکھے آمین۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس عطا فرمائے آمین۔اور اللہ تعالیٰ آپ کو قبر،حشر کی گھبراہٹ سے محفوظ رکھے آمین۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جس سے اپنے سر کا آنچل نہیں سمبھالا جاتا
اس سے کیا خاک تیرے گھر کی حفاظت ہوگی
جس سے اپنے سر کا آنچل نہیں سنبھالا جاتا
اس سے کیا خاک تیرے گھر کی حفاظت ہوگی
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بھائی جنید بن شاہد تو محمد ارسلان بھائی کے اتنے پکےمرید ہوچکے ہیں کہ اب تو فورم پر رہتےہوئے ہر بندہ ارسلان بھائی ہی نظر آتا ہے۔اور ہر پوسٹ ارسلان بھائی کی۔(ابتسامہ) بھائی جنید یہ پوسٹ آپ کے بھائی کلیم حیدر نے کی ہے۔اور دعا کا حق دار بھی میں ہی ہوں۔چلیں ساتھ ارسلان بھائی کو شریک کرلیتا ہوں۔آپ سے گزارش ہےکہ دوبارہ دعا کریں
کلیم بھائی مرید تو خیر میں صرف نبی مکرم حضرت محمدرسول اللہ ﷺکا ہوں۔ ارسلان بھائی کے علاوہ بھی مجھے سارے موحد بھائی نظر آتے ہیں۔کلیم بھائی دراصل بجلی والوں نے اتنا پریشان کیا ہوا ہے کہ جلدی میں کچھ سے کچھ لکھا جاتا ہے۔آپ بھی پاکستانی ہیں خوب علم ہے آپ کو بھی بجلی کے بارے میں۔واقعی اس تھریڈ کی نسبت سے اصل دعا کے حقدار آپ ہی ہیں۔ ارسلان کے ساتھ ساتھ سارے موحد بھائیوں اور بہنوں کو شریک کرلیں۔میں اپنے پیارے بھائی کلیم حیدر کے لئے دوبارہ دعا گو ہوں کہ۔
w
<l___l___l l
آپ کی ہر منزل آسان کرے.
w
<l___l___l l
آپ کو دشمن کی بری نظر سے بچاے.
w
<l___l___l l
آپ کو دنيا کی ہر خوشی نصيب کرے.
w
<l___l___l l
کرے آپ ہميشہ مسکراتے رھيں.
w
<l___l___l l
آپ کی ہر دعا قبول کرے ، آمين.
 
Top