• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین کی اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے بریلوی ، دیوبندی کے طرز مدارس!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

پاکستان میں کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خواتین کے لیے دینی مدارس قائم ہیں۔جن میں غالبا 5 سے 8 سال تک مکمل قرآن فقہ و احادیث ، کی تعلیم کا نظام موجود ہے۔ ان اداروں میں پڑھنے والی کچھ ایسی خواتین سے بات ہوئی، جنہوں نے بتایا کہ انھیں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مسلک کے مطابق پڑھایا جاتا ہے۔یہاں تک کہ انہیں اختلافی مسائل ، تقلید ، ائمہ اکرام کی آراء ، احادیث کا علم اور خواتین کے مسائل سے متعلق تفصیل سے تعلیم دی جاتی ہے۔ مجھے معلومات مطلوب ہیں کہ کیا ایسی طرز پر خواتین کے لیے اہل حدیث جامعات بھی قائم ہیں ؟
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
خواتین کے لیے بہت سے ادارے قائیم ہیں۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظھا اللہ کے قائیم کردہ ادارے الھدی انٹرنیشنل کے نام سے تو تقریبا ہر شہر میں مل جاتے ہیں۔ ہمارے یہاں لاہور میں دو اداروں کا تو علم ہے ایک شادمان میں ہے اور ایک عسکری سینٹر کینٹ میں، اس کے علاوہ شائید جامعہ اسلامیہ لاہور میں بھی خواتین کے مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
الحمدللہ ثم الحمدللہ۔جامعہ اہل حدیث للبنات خانپور کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جی محترم بھائی میرا مطلب مختصر کورسز نہیں ۔بلکہ 6 سے 7سال مکمل دینی تعلیم ہے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
جی محترم بھائی میرا مطلب مختصر کورسز نہیں ۔بلکہ 6 سے 7سال مکمل دینی تعلیم ہے۔
جی دعا بہن۔ہمارے جامعہ اہل حدیث للبنات خانپور میں مکمل دینی تعلیم دی جاتی ہے۔الحمدللہ۔
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
غالبا لاہور میں جامعہ للبنات وسن پورہ میں مکمل درس نظامی کروایا جاتا ہے، کراچی میں ہمارے دور میں جامعہ ابی بکر کی ہی ایک برانچ خواتین کے لیے ہوتی تھی ماڈل کولونی میں، موجودہ اسکا کیا سٹیٹس ہے معلوم نہیں۔
رحیم یار خان میں جامعہ عائیشہ صدیقہ للبنات مختلف برانچز کے ساتھ خواتین کو مکمل درس نظامی کی تعلیم دے رہا ہے۔

محترم @عبدہ بھائ اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں جو خود بچیوں کے ایک ادارے کے منتظم ہیں۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! لاہور میں بچیوں کی درس نظامی کے لیے کئی ایک چھوٹے اور بڑے ادارے موجود ہیں مثلاً لاہور میں بڑے اداروں میں شمار ہونے والے میں سے ایک جامعہ ام حبیبہ للبنات قینچی بازار لاہور،اسی طریقے سے وسن پورہ کا جامعہ،عبدہ بھائی جس جامعہ کے منتظم ہیں وہ بھی وسن پورہ جامعہ کی شاخ ہے، گوجرانوالہ میں باجی ثریا کا مدرسہ بڑا معروف مانا جاتا ہے ،قصور میں جامعہ فریدیہ تدریس البنات کے نام سے بڑا معروف ادارہ ہے۔اس کے علاوہ علاقائی طور پر تقریباً ہر شہر میں بچیوں کے تعلیم کے اہل حدیث مدارس الحمد للہ کثیر تعداد میں موجود ہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ڈیرہ غازی خان میں بھی طالبات کے لیے ایک ادارہ ہے ، جس کی بلڈنگ سے اندازہ ہوتا تھا کہ کافی لمبا چوڑا سلسلہ ہے ان کا ۔
مجھے نام یاد نہیں ، لیکن مرکز المودہ کے آس پاس ہے کہیں ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ بہت مفید معلومات ہیں۔جزاکم اللہ خیرا ۔۔۔۔۔کوئی بھائی فیصل آباد میں ایسی کوئی جامعہ بتا دیں۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
غالبا لاہور میں جامعہ للبنات وسن پورہ میں مکمل درس نظامی کروایا جاتا ہے، کراچی میں ہمارے دور میں جامعہ ابی بکر کی ہی ایک برانچ خواتین کے لیے ہوتی تھی ماڈل کولونی میں، موجودہ اسکا کیا سٹیٹس ہے معلوم نہیں۔
رحیم یار خان میں جامعہ عائیشہ صدیقہ للبنات مختلف برانچز کے ساتھ خواتین کو مکمل درس نظامی کی تعلیم دے رہا ہے۔

محترم @عبدہ بھائ اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں جو خود بچیوں کے ایک ادارے کے منتظم ہیں۔
الحمدللہ کراچی میں جامعہ ابی بکر کے تحت ماڈل کالونی میں مدرسہ عائشہ صدیقہ جس میں باقاعدہ 6 سالہ درس نظامی کروایا جاتا ہے جس میں مقامی اور غیر مقامی بچیوں کے لیے بندوبست ہے
اس کے علاوہ گرین ٹاون میں مدرسہ خدیجہ الکبری جس میں 6 سالہ کورس کروایا جاتا ہے
مدرسہ خدیجہ الکبری کے نام سے نیو کراچی میں بھی ایک مدرسہ ہے جہاں مکمل درس نظامی کروایا جاتا ہے
جامعہ الاحسان کے زیرنگرانی بھی بچیوں کا ایک مدرسہ ہے منظور کالونی میں جہاں مکمل درس نظامی کروایا جاتا ہے جس کی نگرانی احسن سلفی مدیر جامعہ الاحسان کی زوجہ کرتی ہیں
جامعہ ستاریہ کے زیرنگرانی مدرسہ فاطمہ الزہرا میں بھی 6 سالہ مکمل درس نظامی کروایا جاتا ہے
شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں بھی ایک مدرسہ ہے جہاں 6 سالہ درس نظامی کرواہا جاتا ہے
واضح رہے کہ یہ وہ مدارس ہیں جہاں دروس کے سلسلے میں میرا اور میرے ساتھیوں کا آنا جانا رہتا ہے اور یہ سب کراچی میں ہیں
اس کے علاوہ بھی کچھ چھوٹے مدارس ہیں جہاں بچیوں کی تعداد تو بہت کم ہے لیکن درس نظامی وہاں بھی 6 سالہ ہی ہے بلکہ ان سب کا الحاق وفاق اور جامعہ تعلیمات سے ہے
اگر مکمل لسٹ درکار ہے تو وہ بھی چند دنوں تک بمعہ پتا مل سکتی ہے اور اگر ان مدارس کے نصاب درکار ہیں تو وہ بھی مل جائیں گے
 
Top