• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواجہ معین الدین چشتی کون تھے؟؟؟؟

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں سمجھ نہیں سکا کہ جو بات چل رہی ہے اور رحمانی بھائی جو بات کر رہے ہیں اس سے اس لکھی گئی تحریر کا کیا تعلق ہے۔
میں نے پہلے ہی تحریر کردیا تھا کہ:
عقلمد را کافی است!
شاید اسحاق سلفی بھائی سمجھ گئے ہوں جو انہوں نے زبردست کی ریٹنگ کی ہے۔ و فوق کل ذی علم علیم۔
اور آپ نے سمجھ نہ آنے کے باوجود بھی ''غیر متعلق'' قرار دے دیا!
ویسے یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں!
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اور آپ نے سمجھ نہ آنے کے باوجود بھی ''غیر متعلق'' قرار دے دیا!
جی جس چیز کا تعلق سمجھ نہ آ رہا ہو وہ انسان کی رائے میں "غیر متعلق" ہی ہوتی ہے تاحالیکہ کوئی دوسرا اس کی اصلاح نہ کر دے۔

میں نے پہلے ہی تحریر کردیا تھا کہ:
وہ میں نے بھی پہلے ہی پڑھ لیا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ میں اس قدر "عقلمند" نہ ہوں جس قدر آپ چاہ رہے ہیں۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اسی لئے کہتا ہوں کلام کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کریں!
وجہ میں نے اسی عبارت کی پیش کی ہے، اور اس وجہ کا بلاسند روایات ہو حکایات میں ہونا بیان کیا ہے!
آپ کے "کہے" پر غور کروں گا ان شاء اللہ۔
فی الحال اس مغلق عبارت کی وضاحت مطلوب ہے تاکہ کچھ سمجھ کے قریب ہی آ جائے۔
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
جتنی غلط یہ بات ہے کہ صحابی کی عدالت کی شان کے خلاف ہرتاریخی روایت کو قابل استدلال سمجھاجائے، اتنی ہی غلط یہ بات بھی ہے قرآن ،حدیث،سیرت نبوی، سیرت صحابہ ،تابعین کرام کے حالات اوربزرگان دین کی سوانح میں فرق وامتیازنہ کیاجائے اورہرایک کیلئے ایک ہی درجہ کے ثبوت کی مانگ کی جائے۔
گرفرق مراتب نہ کنی زندیقی

ابن دائود صاحب نے مولانا عبدالحی فرنگی محلی کا جواقتباس پیش کیاہے وہ بھی بے محل ہے،کتب فقہ و فتاویٰ اور بزرگان دین کے حالات وسوانح میں زمین وآسمان کا فرق ہے،ایک کے بارے میں متیقن طورپر یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ اس میں صحیح کیاہے یاغلط کیاہے یامصنف نے صحت کا اہتمام کیاہے یانہیں کیاہے،جب کہ دوسرے میں اس کی اتنی ضرورت نہیں رہتی۔
اگراس کی کچھ مثال مطلوب ہو تو امام غزالی کی اصول فقہ پر کوئی کتاب پڑھ لیں اور پھر اس کا موازنہ امام غزالی کی ہی تصنیف احیاء العلوم سے کرلیں۔
یاپھر جن بزرگوں نے بھی فقہ وتصوف پر بیک وقت کام کیاہے، ان کی دونوں کتاب اٹھاکردیکھ لیں،آپ کوفرق نظرآجائے گاکہ کتب فقہ وفتاوی اوربزرگان دین کے سوانح وحالات میں کیافرق ہے۔

تیسری بات یہ ہے کہ کتاب کااعتبار دوطریقے پر قائم ہوتاہے،ایک تو یہ کہ مصنف متن کی صحت کا اہتمام کرے،کہ جووہ متن پیش کررہاہے وہ بالکل درست ہے،دوسرے یہ کہ مصنف نقل کی صحت کا اہتمام کرے،جووہ باتیں نقل کررہاہے وہ ہوبہونقل کررہاہے،وہ اپنے الفاظ دوسروں کےمنہ میں رکھ کر پیش نہیں کررہاہے،یانقل میں کتربیونت،غفلت اور گھوڑے کا خلاصہ گدھانہیں کررہاہے،اگرمصنف نقل میں بھی محتاط ہے توبھی اس کی کتاب معتبر مانی جاتی ہے۔

مجھے یقین تو نہیں لیکن ظن غالب ہے کہ نہ آپ نے اور نہ اسحاق سلفی دونوں میں سے کسی نے اخبارالاخیار کا مقدمہ پڑھاہوگا،جہاں شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے بقلم خود لکھاہے کہ انہوں نے کتب معتبرہ سے نقل کااہتمام کیاہے۔
شیخ عبدالحق محدث دہلوی پر سب سے معتبر تصنیف خلیق نظامی صاحب کی ہے،اس کو پڑھئے توپتہ چلے گاکہ شیخ عبدالحق نقل میں کتنے محتاط ہیں اورجولکھتے ہیں، کتنا بچ بچاکر لکھتے ہیں۔

اورحقیقت بھی یہی ہے کہ شیخ عبدالقادرجیلانی کے تمام سوانح نگار ان کے کرامات کے ضمن میں اس طرح کے محیرالعقول واقعات نقل کرتے ہیں ہیں، جو واقعات شیخ عبدالقادرجیلانی کے باب میں بیان کئے جاتے ہیں، شیخ نے توان کا عشرعشیر بھی بیان نہیں کیاہے، شیخ عبدالقادرجیلانی کی سوانح کے سلسلہ میں ندوہ کے کتب خانہ کا حوالہ دے چکاہوں۔

جو اہم اوربنیادی سوال ہیں وہ یہ ہیں اورجس کے جواب کی جانب نہ آپ کی توجہ ہے اورنہ اسحاق سلفی صاحب کی۔

  • کیاکسی کتاب کے معتبر ہونے کیلئے بالخصوص جب کہ وہ کتاب بعد کے بزرگوں کے حالات میں لکھی گئی ہو،مصنف کا صحیح العقیدہ ہوناضروری ہے؟

  • کیاکوئی کتاب محض اس بات سے بے وزن ہوجاتی ہے کہ اس میں کچھ غلط باتیں درآئی ہیں؟

  • کیاآپ حضرات کے وجود سے قبل کسی نے اخبارالاخیار کو غیرمعتبر قراردیاہے؟جب کہ اسکو معتبرقراردینے والوں میں ایک بڑا نام مورخ ہند مولانا عبدالحی مصنف نزہۃ الخواطر کاہے۔

اگرچہ سوال یہ بھی اٹھے گاکہ شیخ عبدالحق کے بارے میں یہ لکھنا کہ ان کا عقیدہ صحیح نہیں تھا،خود کس حدتک صحیح یاغلط ہے،لیکن اس سوال کو ہم دوسرے وقت کیلئے چھوڑے دیتے ہیں۔
 
شمولیت
مارچ 08، 2018
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
12
شیخ عبدالحق دہلوی کی کتاب ( اخبارالاخیار ) جو مستند تو بالکل نہیں ، تاہم خواجہ معین الدین کے ہم مذہب کی ہے اور قبر پرستوں کے ہاں کافی مشہور و معتبر ہے
@اسحاق سلفی، سائل کو تو آپ نے وہ کتاب دے دی کو جو قبر پرستوں میں مشہور ہے.
میرے لئے اس کتاب کی لنک بھیج دیں جو اسی عنوان پر ہو لیکن نجدیوں (شیطان پرستوں) کے یہاں مشہور و معروف ہو.
 
Top