• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوارج نے پھر سے سر نکال لیا... پشاور ائیر بیس پر حملہ

salfisalfi123456

مبتدی
شمولیت
اگست 13، 2015
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
6
پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں 43 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں 26 سکیورٹی اہلکاروں اور چار عام شہریوں کے علاوہ 13 حملہ آور بھی شامل ہیں۔
’منصوبہ افغانستان میں بنا اور وہیں سے کنٹرول کیا گیا‘
پاکستان فضائیہ کے کیمپ پر حملہ (تصاویر)
پاکستانی فضائیہ کب اور کہاں نشانہ بنی؟
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق جمعے کی صبح بڈھ بیر میں واقع کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
فرنٹیئر کانسٹیبلری کی وردی میں ملبوس حملہ آور دو مقامات سے کیمپ میں داخل ہوئے اور چھوٹے چھوٹے گروہوں میں تقسیم ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک گروہ نے کیمپ میں قائم مسجد میں داخل ہو کر 16 نمازیوں اور قریب ہی واقع بیرک میں موجود سات افراد کو ہلاک کیا اور ان سب ہلاک شدگان کا تعلق پاکستانی فضائیہ سے ہے۔
فوج کے مطابق دوسرا گروہ کیمپ کی دوسری جانب گیا اور وہاں کارروائی کی۔
 

salfisalfi123456

مبتدی
شمولیت
اگست 13، 2015
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
6
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگرد پاکستان سے بھاگ گئے ہیں اور اب افغانستان میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کررہے ہیں، سرحد پار سے پاکستان پر حملوں کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، بڈھ بیر ایئربیس پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں، حملہ آور پشتو اور فارسی بول رہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے میں انہوں نے کہا کہ ائیربیس پر حملہ کرنے والے افغانستان سے مانیٹر ہورہے تھے، ہم افغانستان کے ساتھ مسلسل یہ مسئلہ ڈسکس کررہے ہیں۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے حوالے سے امریکہ سے بھی بات کی ہے۔ ضرب عضب میں سو فیصد کامیابی نہیں ملی۔
 
Top