محترم بھائی یہی پوسٹ میں نے اپنی فیس بک پر لگائی ہوئی ہے اور میرا بھی یہی موقف ہے مگر یہاں اس فورم پر ایسا کرنا درست نہیں جیسا کہ اصول بنایا جا چکا ہے آپ کے اس طرح لکھنے پر دوسروں کو مخالفت میں لکھنے کا موقع ملے گا اور پھر بات کہیں پہنچ جائے گی
اس پر اگر یہ آپ کہیں کہ ہم تو لکھتے رہیں مگر مخالف کو اسکی اجازت نہ دی جائے تو اس سے بہت بڑی خرابیاں پیدا ہوں گی جیسا کہ
مندرجہ ذیل لنک پر 16 نمبر پوسٹ میں ایک بھائی کو اسی پر سمجھاتے ہوئے کہا تھا اس بھائی نے اس فورم کے آزادانہ ہونے کی بات کی تھی تو میں نے کہا تھا کہ یہ فورم آزادانہ ہی ہے اور ملکی حالات کی وجہ سے کچھ خاص قسم کی پوسٹوں پر پابندی مجبوری کی وجہ سے لگائی گئی ہے اور اس میں دو طرفہ پابندی لگانا ہی اس فورم کے آزاد ہونے کا ثبوت ہے