• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوارج کے متعلق چند سوالات

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
خوارج کے متعلق چند سوالات
کیا خوارج آج کے دور میں بھی ہیں؟
کیا آج کے دور میں بھی خوارج کی نشاندہی ہونے کے بعد ایک عام فرد خوارج کو قتل کرسکتا ہے یا یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے؟
کیا کوئی خوارج کے اچھے کاموں کی وجہ سے اس کی تعریف کر دے تو اس کو گناہ ملے گا؟
کیا خوارج ہمیشہ کے لیے جہنمی ہیں؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
١۔ جی ہاں! موجود ہیں، خوارجیت عقیدہ و عمل کی انتہا پسندی کی ایک قسم ہے اور ایسی انتہا پسندی ہر دور میں موجود رہی ہے۔ جس طرح اعتزال یعنی تجدد ہر دور میں رہا ہے اسی طرح خارجیت بھی ہر دور میں رہی ہے۔ میرے ذہن میں ہے کہ "تحریک تجدد اور متجددین " کی تاریخ کے ساتھ ساتھ " تحریک تشدد اور متشددین " بھی مرتب کروں۔
٢۔ کسی کو بھی قتل کرنا یعنی قتل حق کی صورتیں وغیرہ یہ ریاست وقت کی ذمہ داری ہے۔
٣۔ جی نہیں، قرآن مجید اہل کتاب کی اچھی باتوں کی تعریف کرتا ہے۔
٤۔ واللہ اعلم بالصواب، عمومی حکم لگانا مشکل ہے۔ پھر یہ بھی ہے کہ کسی جماعت اور گروہ میں خارجیت زیادہ ہوتی ہے اور کسی میں کم۔ کوئی مسلمان کا خون حلال سمجھتا ہے اور کوئی مجبوری کے تحت بہانے کا قائل ہے وغیرہ ذلک۔
 
Top