• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خودکش حملہ ہر حال میں حرام ہے اور فدائی اور خودکش حملہ ایک ہی چیز نہیں(تحقیقی جائزہ)

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اس طرح کے افراد قابل رحم ہوتے ہیں، مجھے تو ترس آتا ہے کیونکہ یہ بیچارے حقیقت سے کوسوں دور ہیں یہ اُس دنیا پرستی کا شکار ہیں جو فانی ہے، جیسے خود ان کی اپنی ذات ایک دن مٹی میں مل جائےگی لیکن میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کے قبر کا تاریک اندھیرا ایک پل بھی کیوں، ان کے دلوں میں اللہ کے خوف کو کیوں بیدار نہیں کرتا؟؟؟۔۔۔ ان سے پہلے ایک اور صاحب یہ کام کرتے تھے فواد کے نام سے اب شاید وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں اوریہ ذمہ داری انہوں نے اپنے کندھوں پر سوار کر لی ہے۔ لیکن تمام حالات اور واقعات سے قطع نظر دس سال بعد ہی سہی مگر آنا مذاکرات کی ٹیبل پر ہی پڑا پرانی کہاوت ہے کہ آسمان کا تھوکا منہ پر ہی گرتا ہے۔۔۔ اب بھی اگر ضمیر کی آنکھیں نہ کھلیں سوچنا انہوں نے ہی ہے۔۔۔ کہ آخرت میں انجام کے اعتبار سے کس ہاتھ میں اعمال نامہ تھمایا جائے گا۔۔۔ قرآن میں اللہ نے ایک بات جب کہہ دی ہے تو وہ کیوں نہیں سمجھتے !۔

لكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے

تو پھرکیوںہم پر اپنے دین اور نظریات کو مسلط کیا جارہا ہے؟؟؟۔۔۔ صدی کا سب سے بڑا تماچہ اس خاتوں نے مغربی معاشرے کے منہ پر دے مارا جو پیشے کے لحاظ سے صحافی تھیں اور طالبان سے رہائی پانے کے بعد انہوں نے اسلام کو قبول کیا؟؟؟۔۔۔ اور آج تک اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئی ہیں۔۔۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ اسلام تلوار سے پھیلا یہ حقیقت ان کا منہ بند کرنے کے لئے کافی ہے ۔۔۔ آپ کے دین دنیا کو جمہوریت تھی اس دور کی بات کررہا ہوں وہ خاتون اس جمہوریت کو ٹھکرا کر جمہوریت کے منہ پر بھی کالک پوت گئیں۔۔۔اورحقیقت اظہرمن شمس کی طرح عیاں ہوگئی کے نظام وہی ہے جو دنیا کو اسلام نے دیا تو ہم مسلمان ہوکر اس نظام کو اپنے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں تو کافروں کو یہ کیوں گوارہ نہیں ہورہا اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے بھی کہ ان کی عزت کو تاج غیرت اسلام نے ہی پہنایا۔۔۔ مسلمان کا عقیدہ ہے کہ واللہ المستعان!۔۔۔
اس عقیدے کا حامل کو اقبال نے کچھ اس طرح پیش کیا ہے ملاحظہ کیجئے!۔

یہ غازی ، یہ تیرے پر اسرار بندے
جنھیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی
دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذت آشنائی
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
امریکہ جب افغانستان سے چلے جائے گا تو تحریک ظالمان پاکستان کے بربادی کے دن شروع ہو جائے گے۔۔۔۔
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
نتہا پسندی کے خلاف عالمی جاری جنگ ميں امریکی کردار اور طالبان

انتہا پسندی کے خلاف عالمی جاری جنگ ميں امریکی کردار اور طالبان

محترم حرب بن شداد،
السلام عليکم،

مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم ایک بہت اہم مسئلہ پر اتفاق کرتے ہیں کہ معصوم لوگوں کے خلاف جاری خود کش حملے کسی صورت مناسب نہیں ہیں۔ خواتين اور بچوں سميت معصوم لوگوں کو قتل کرنا انسانيت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انتہاپسند جو قتل وغارت اور دہشتگردی سے اپنے سيساسی ‏عزائم کو حاصل کررہے ہيں وہ انسانيت کے تمام حدود پار کرجکے ہيں۔
تاہم

تاہم،انتہا پسندی کے خلاف جاری جدوجہد میں امریکی کردار کو زمینی حقائق کی روشنی ميں دیکھنے کی اشدضرورت ہے۔

ميں واضح طور سے کہنا چاہونگا کہ دہشتگردوں کی طرح امریکی اقدامات معصوم لوگوں کے خلاف نہیں جس کا آپ غلط دعوی کررہے ہيں۔ پاکستان اور افغانستان میں امریکی حکومت معصوم لوگوں کو نشانہ نہیں بنارہی ہے ۔ کيونکہ،اس طرح یہ غیر حقیقی سرگرمياں ان غیر انسانی بنياد پرست عناصر کو شکست دینے کيلۓ ہمارے عالمی مقاصد کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہيں۔ ہم صرف انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جو افغانستان اور پاکستان میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، اور دنيا کے امن کيلۓ ايک خطرہ بن چکے ہيں ۔

ميں آپ سے ايک سادہ سا سوال پوچھتا ہوں ۔ کہ کس نےافغانستان اور خطے میں ان جاری تنازعات کو اکسانے اور شروع کرنے ميں اہم کردار ادا کيا ہے؟ دہشت گردوں نے 11 ستمبر، 2011 کے واقعات سے کئی سال پہلے ہی امریکہ کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کیا تھا. پاکستانی عوام کے خلاف يہ انتہاپسند روزانہ کی بنیاد پر حملےکرتے ہيں اور ساتھ ساتھ ان حملوں کے بارے میں گھمنڈ اور فخر محسوس کرتے ہيں. ہم ایک مشترکہ دشمن کا مقابلہ کررہے ہيں جن کا سامنا کرنے کيلۓ ایک مشترکہ ردعمل کی اشد ضرورت ہے ۔

ميں دوہرانا چاہتا ہوں کہ بے گناہ اور معصوم زندگيوں کا نقصان ہمیشہ المناک ہوتا ہے ليکن آپ کو اپنے آپ سے يہ سوال پوچھنے کی ضرورت ہے کہ کون ہے جو جان بوجھ کر ان معصوم لوگوں کو مار رہا ہے۔ يہ وہی لوگ ہیں جو مسلم دنيا ميں ان تنازعات کو شروع کرنے کے لئے ذمہ دار تھے اور جنہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو روکنے کيلئے ہر قسم کی پر امن کوششوں، مذاکرات، اور قراردادوں کو مسترد کيا اور اسے ماننے سے صاف انکار کيا ہے۔


ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ

digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
[/COLOR]
 
Top