• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوشخبری: فتنہ تکفیر و خوارج بارے معلوماتی بلاگ "منہج اہل السنہ" اب نئی تھیم اور ڈیزائننگ میں۔ ۔ ۔

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ !

تاریخ اسلام کی ورق گردانی کرنے والے کو اس بات کا بخوبی علم ہوگا کہ خلافت راشدہ سے لے کر آج تک خوارج سے زیادہ خطر ناک فرقہ پیدا نہیں ہوا، انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا اور لوگوں کے دین میں فساد برپا کیا، معیشت کو کمزور کیا، مسلمان حکام کے خلاف بغاوت کے مرتکب ہوئے، ناحق جانوں کا خون کیا، اموال غصب کئے، غرض یہ کہ کوئی ایسا نہ بچا جوان کے بد اثرات سے محفوظ رہا ہو یہاں تک کہ انبیاء کرام علیھم السلام کے بعد افضل ترین مخلوق صحابہ بھی ان کے شر سے محفوظ نہ رہ سکے، چنانچہ انہوں نے عثمانؓ کو شہید کیا، اور امی عائشہ کے ساتھ بھی گستاخیاں کیں، علیؓ کے خون سے ہاتھ رنگے نیز اس کے علاوہ کئی ایک صحابہ ان کی درندگی کا شکار ہوئے، ان زمانوں کے بعد بھی ان کا یہی طریقہ رہا اور ان کے بارے میں نبی کریمﷺ کا قول بلکل صحیح ثابت ہوا:
"اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پر ستوں کو زندہ چھوڑدیں گے"(ابوداود :4764، البانی رحمہ اللہ نے حدیث کو صحیح کہا ہے)۔
ہمارا مقصد خاص طور پر موجودہ دور کے فتنہ تکفیر سے مسلمانوں کو خبردار کرنا، تکفیری حضرات کی جانب سے پیش کردہ دلائل کا قرآن، حدیث، اور فہم السلف کی روشنی میں جائزہ لینا ہے۔ اس کام کیلئے ہم اللہ سے مدد کی دعا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ آپ بھائیوں کے مفید مشوروں کی امید بھی رکھتے ہیں۔
"منہج اہل السنہ"


ایڈمن:
ابو صخر
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جزاک اللہ خیرا...
اللہ تعالٰی سے دُعا ہے وہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور فہم عطاء فرمائے آمین یارب العالمین...
اور ہر قسم کے شروفتنے سے اُمت مسلمہ کو محفوظ رکھے...
یقینا دور حاضر میں یہ بلاگ بڑی اہمیت کا حامل ہے...
 

ضحاک

مبتدی
شمولیت
فروری 06، 2012
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
187
پوائنٹ
23
مجھے تو یہ بلاگ بہت ہی اچھا لگا ہے، ڈیٹا بھی کثیر المقدار ہے،بھائیوں سے گزارش ہے کہ اچھی چیزوں کی خوب شیئرنگ کیا کریں اور اپنے آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے مصداق بنائیے:
"نضر الله امرءا سمع مقالتي فوعاها ثم أداها كما سمعها فرب حامل فقه غير فقيه ورب حامل فقه إلى من هو أفقه منه"
ترو تازہ رکھے اللہ تعالی اس شخص کو جس نے میری بات کو سنا پھر اسے اچھی طرح یاد کیا پھر اس کو اگے ادا کیا سو کتنے ہی حامل فقہ غیر فقیہ ہوتے ہیں اور کتنے ہی حاملین فقہ اس شخص تک پہنچانے والے ہوتے ہیں جو ان سے بڑا فقیہ ہوتا ہے ۔
رواہ ابن ماجہ وصححہ الالبانی
 
Top