• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دائمی محبت صرف ایک ہوتی ہے -

شمولیت
ستمبر 12، 2013
پیغامات
143
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
40
دائمی محبت صرف ایک ہوتی ہے -

دائمی محبت صرف ایک ہوتی ہے-ایسی محبت جسے کبھی زوال نہیں آتا اور وہ محبت الله کی محبت ہے-
دوسری ہر محبت کی ایک مدت ہوتی ہے-پہلے اس کی شدت میں کمی آتی ہے-پھر وہ ختم ہو جاتی ہے-

عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ثلاث من كن فيه وجد بهن حلاوة الإيمان من كان الله ورسوله أحب إليه مما سواهما وأن يحب المرء لا يحبه إلا لله وأن يكره أن يعود في الكفر بعد أن أنقذه الله منه كما يكره أن يقذف في النار
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا" تین باتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں ہوں گی وہ ان کی وجہ سے ایمان کی ٹھیک ٹھیک حلاوت محسوس کرے گا ،اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبت کرنا،کسی دوسرے آدمی سے صرف اللہ کے لیے محبت کرنا،جس کفر سے اللہ تعالیٰ نے اسے بچایا ہے اس میں واپس پلٹنا اسے اتنا برا لگے جتنا آگ میں جانا برا لگتا ہے(صحیح مسلم)
 
شمولیت
ستمبر 12، 2013
پیغامات
143
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
40
محبــــــــت کیـــا ہوتی ہـــــے ؟
محبت کے تقاضے کیا ہوتے ہیں ؟

" پہلے اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہی دراصل محبت ہے۔ اللہ تو ہم سے اتنی محبت کرتا ہے جتنی ہماری ماں ہم سے نہیں کرتی جی ہاں وہ ماں جو ہمیں پیدا کرتی ہے پالتی پوستی اور کسی قابل کرتی ہے اور جو ہماری خوشی پر خوش اور ہماری تکلیف پر تڑپ جاتی ہے۔ اللہ عزوجل ہم سے ہماری ماؤں کی نسبت ستر گنا زیادہ محبت کرتے ہیں تو اندازہ لگا لیجیے اللہ عزوجل کی ہم سے محبت کا۔

اور جہاں تک محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعلق ہے تو ہم میں سے کوئی مسلمان ہو ہی نہیں سکتا جب تک ہم کو ہمارے ماں باپ، بیوی بچوں غرض دنیا کی ہر ہر شے سے زیادہ محبت محبوب اللہ یعنی ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہ ہو جائے۔

ایک جگہ قرآن میں ارشاد پاک ہے جس کا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ اللہ عزوجل پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہوئے گویا ہوتے ہیں
" (اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کہہ دو کہ اگر تم (مسلمانوں) چاہتے ہو کہ اللہ تم (یعنی مسلمانوں) سے محبت کرے تو پیروی کرو (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ) اللہ تم (مسلمانوں) سے محبت کرنے لگے گا اور تمہیں (مسلمانوں ) کو معاف کرے گا "
ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ ہم میں سے اکثر نے صرف محبت کا نام سنا ہے' اس کے تقاضوں سے واقف نہیں۔ہمیں کوئی پسند آجائے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اس سے محبت ہوگئی ہے۔پسند آنے اور محبت ہونے میں بڑا فرق ہے' کسی کو پسند کرنا محبت نہیں ہوتا لیکن محبت تک پہنچنے کے لیے پہلا زینہ ضرور ہوتا ہے۔میں نے بے شمار لوگوں کو انا کے خول میں لپٹے محبت کرتے دیکھا ہے' یہ محبت میں بھی اپنی برتری چاہتے ہیں' ان کے نزدیک محبت میں بھی سٹیٹس ہوتاہے' حالانکہ محبت میں تو محمود و ایاز کی طرح ایک ہونا پڑتاہے'

محبت ایک ایساجذبہ جو کبھی بھی ختم نہیں ھوتا، اور نہ ھی محبت کم ھوتی ہے۔بلکہ محبت کاجذبہ زیادھ ہوجاتاہے۔محبت ایک احساس ہوتا ہے جوایک دوسرے کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے۔جو کبھی ختم نیں ہوتا ہے۔محبت کادوسرانام احساس ہے اگردل میں احساس نہ ہو تووہ محبت نہیں ہوتی ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
12140720_965529330182003_1201992106598807236_n.jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایمان کی لذت ؟

جسے ایمان کی لذت پانے کی تمنا ہو تو اُسے چاہیئے کہ دوسروں سے محبت صرف اور صرف اللہ کی ہی خاطر کرے

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

--------------------------------------------------------------

(الترغيب والترهيب : 4/79 ، ، صحيح الترغيب : 3012 (حسن) ، ،
صحيح الجامع : 6288 ، ، مجمع الزوائد : 1/95 ، ،
مسند أحمد : 15/118 ، ، السلسلة الصحيحة : 2300)
 
Top