قرآن جو کہتا ھے وہ بالکل حقیقی ھوتا ھے...
کیا آپ اپنی بات میں 100 فیصد سچے ھیں؟
اگر ھاں تو پھر یہ کشمیر کی جنگ کیوں جاری ھے؟
جناب اب بس بھی کریں.
جہاد کشمیر کی شرعی حیثیت
جہاد کشمیر کی شرعی حیثیت کیا ہے اور کشمیر میں بھارت نواز حکمرانوں کا جو بھارت کے آلہ کار ہیں کیا شرعی حکم ہے؟
الجواب بعون الوہاب
اللہ سبحانہ وتعالى نے جہاد کے لیے کچھ وجوہات مقرر فرمائی ہیں جن کی بناء پر کسی بھی علاقہ میں جہاد کیا جاتا ہے۔
1- دنیا بھر میں دعوت الى اللہ کے راستے کھولنے کے لیے [البقرة : 193]
2- مسلمانوں پر حملہ ور کافروں کوپیچھے دھکیلنے کے لیے [البقرة : 190]
3- مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کے خاتمہ کے لیے [الأنفال : 72]
4- مسلم اراضی کفار سے چھڑانے کے لیے [البقرة : 191]
5- کفار سے جزیہ وصول کرنے کے لیے[التوبة : 29]
6- مسلمان مقتولوں کا کافروں سے بدلہ لینے کے لیے [البقرة : 178]
7- کفار کو عہد شکنی کے سزا دینے کے لیے [التوبة : 12]
8- شعائر اسلام کی توہین کی وجہ سے [التوبة : 12]
جہاد کیا جاتا ہے۔
اور کشمیر میں مذکورہ بالا وجوہات میں سے اکثر پائی جاتی ہیں کیونکہ وہ مسلمانوں کا علاقہ ہے جس پر ہندو قابض ہے۔ دعوت الى اللہ کے راستے وہاں مسدود کیے جا رہے ہیں۔ہندو مشرک جب چاہیں مسلمانوں پر حملہ آور ہو تے اور انہیں ظلم وستم کا نشانہ بناتے اور عزتوں کو تار تار کرتے ہیں ۔اور کشمیر کے حوالہ سے جو عہد انہوں نے کیا تھا اسے مسلسل توڑتے چلے آ رہے ہیں ۔ لہذا کشمیر میں ان تمام تر وجوہات کی بناء پر جہاد کرنا بالکل درست اور شرعی فریضہ ہے ۔
اور وہاں موجود کٹھ پتلی حکومت ‘ در اصل کفر ہی کی حکومت ہے جسکا خاتمہ ضروری ہے۔