• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش جہاد کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے: علماء

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سورۃ القصص آیت نمبر 56 ہے تصحیح کرلیجئے۔ دوسری بات یہ آیات کا شان نزول بھی ساتھ ہی ملاحظہ کیجئے۔

یہ آیت اس وقت نازل ہوئی، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمدرد اور غمسار چچا ابو طالب کا انتقال ہونے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوشش فرمائی کہ چچا اپنی زبان سے ایک مرتبہ لاَ اِلٰہ اِلَّا اللّٰہُ کہہ دیں تاکہ قیامت والے دن میں اللہ سے ان کی مغفرت کی سفارش کر سکوں۔ لیکن وہاں پر دوسرے رؤسائے قریش کی موجودگی کی وجہ سے ابو طالب قبول ایمان کی سعادت سے محروم رہے اور کفر پر ہی ان کا خاتمہ ہوگیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا بڑا صدمہ تھا۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر واضح کیا کہ آپ کا کام صرف تبلیغ و دعوت اور راہنمائی ہے۔ لیکن ہدایت کے اوپر چلا دینا یہ ہمارا کام ہے۔ ہدایت اسے ہی ملے گی جسے ہم ہدایت سے نوازنا چاہیں نہ کہ اسے جسے آپ ہدایت پر دیکھنا پسند کریں (صحیح بخاری)
بھائی مزے کی بات بتاؤں، بریلوی نے جو آیت پیش کی ہے اس میں خود بریلویت کا ایک باطل عقیدہ مختار کل کا رد ہوتا ہے، کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہدایت دینے کا اختیار ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا ابوطالب کو کلمہ پڑھوا دیتے، لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ ہدایت دینا ہم سب کے اکیلے مشکل کشا، حاجت روا، مختار کل، رب العزت اللہ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
کیا فتویٰ دینے کیلئے ضروری ہے کہ مفتی نے کبھی ہاتھ میں تلوار پکڑی ہو؟
کیا فتویٰ دینے کیلئے ضروری ہے کہ مفتی کو یہود ونصاری کی دی گئی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا ہو؟
کیا فتویٰ دینے کیلئے ضروری ہے کہ مفتی کے بچوں اور عورتوں کو یہود ونصاریٰ نے بے دردی سے موت سے ہم کنار کیا ہو؟
کیا فتویٰ دینے کیلئے ضروری ہے کہ مفتی کو یہود ونصاری کی دی گئی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا ہو؟
کیا فتویٰ دینے کیلئے ضروری ہے کہ مفتی یہود ونصاریٰ کے پھیلائے گئے فحاشی وعریانی کے سیلاب کو روکنے میں کامیاب ہوگیا ہو؟ (اگر یہ شرط ہے تو آج ہر طرف فحاشی وعریانی ہے۔ کیا آج کوئی شخص فتویٰ نہیں دے سکتا؟)
السلام علیکم و رحمت الله -

محترم میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ علماء کو حق بات کہنا چاہیے اور انصاف سے کام لینا چاہیے - صحابہ کرام کے علم وفہم سے بڑھ کرکون ہو سکتا ہے لیکن صحابہ نے جہاد بھی کیا آزمائشیں بھی برداشت کیں ، برائی کے خلاف آواز بھی بلند کی اور ہمیشہ ایک مسلک یعنی قرآن و سنّت کے پیروی کی - اور پھر اپنے علم و فضل سے اجتہاد بھی کیا - کیا یہ تمام چیزیں ہمارے ان علماءمیں موجود ہیں ؟؟؟ دور حاضر کے یہ علماء آخر کس حثیت سے دین محمدی کے پیروکار کہلاتے ہیں کہ ایک طرف یہود نصاریٰ سے خوف کھا کر بیٹھے ہیں اور ان کے ہمنوائوں کے خلاف ان کی زبانیں بند ہیں اور جو جہادی لوگ ان باطل قوتوں سے بر سر پیکار ہیں ان کے خلاف فتویٰ پر فتویٰ دے رہے ہیں کہ وہ دہشت گرد ہیں وغیرہ -الله تو قرآن میں فرماتا ہے کہ

وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ ۚ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا سوره النساء

اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف سے فیصلہ کرو بے شک الله تمہیں نہایت اچھی نصیحت کرتا ہے بے شک الله سننے والا دیکھنے والا ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
آئی ایس آئی ایس کے خلاف جنگ کافی سال تک چل سکتی ہے: پینٹاگون

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس آئی ایس)) پر ہوائی حملوں کا آغاز تو بڑی دھوم دھام سے کیا تھا لیکن اب اس کے دفاعی ادارے پینٹا گون کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آئی ایس آئی ایس کے خلاف فتح ہورہی ہے اور یہ جنگ کئی سالوں تک چل سکتی ہے۔ آئی ایس نے شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے اور اس کے خلاف فضائی کارروائی میں مغربی اور کچھ عرب ممالک بھی امریکہ کی مدد کررہے ہیں۔ پینٹا گون کے نمائندہ ریئر ایڈمرل جان کربی کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کا بھاری نقصان ہوا ہے لیکن اب بھی انہیں فنڈ آسانی سے دستیاب ہورہے ہیں اور لڑنے کیلئے جنگجو بھی میسر ہیں اور وہ اب بھی بآسانی نقل و حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے آئی ایس کے خلاف کارروائی کا آغاز پچھلے ماہ کیا گیا اور رواں ہفتے کے آغاز میں عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر فضائی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا۔ تازہ ترین کارروائیوں میں شمالی شام میں واقع آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ آئی ایس انہیں اپنی فنڈنگ کا اہم ذریعہ بنائے ہوئے ہے۔
روزنامہ پاکستان

نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پر خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ خبر اس بات کی تصدیق کرتی ھے کہ انویزایبل خلیفہ کی کمر پر کس کا ہاتھ ھے۔

والسلام
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
کفار جن کے خلاف متحد ہوئے وہ خلافت کا نظام
منافقین جن خلاف متحد ہوئے وہ خلافت کا نظام
خلافت کے نظام کو جن کے آباؤ اجداد نے کافروں کے ساتھ مل کر ختم کیا
ان کو خلافت میں اپنی موت ہی نظر آئے گی
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
السلام علیکم و رحمت الله -

جزاک الله - ارسلان بھائی - میری بات کی تشریح آپ نے جن الفاظ میں کی ہے شاید میں خود بھی اس طرح نہ کر پا تا -بلکل صحیح فرمایا آپ نے -

"داعش چاہے لاکھ اختلافات سہی، یہ کون سا طریقہ ہے کہ مسلمانوں کے خلاف یہود و نصاریٰ کا ساتھ دیا جائے، کیا یہ ظلم کے خلاف کھڑے قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں بلند کرنے والے اس قدر بھی اہمیت کے حامل نہیں کہ ان کو صلیب کے پجاری اور انبیاء کے دشمن یہودیوں پر ترجیح دی جائے، بلکہ الٹا اپنے ہی کلمہ گو بھائیوں کے خلاف کوئی زبان سے لڑ رہا ہے تو کوئی بمباری کر وا رہا ہے"

"یہی 126 علماء اس شخص کے بارے میں کیا کہیں گے جس کی حکومت میں حرم میں عیسائیوں کے خلاف بددعا نہیں کر سکتے؟ "
جزاک اللہ بھائی
اللہ آپکے عمر و اقبال میں ترقی دے
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
محترم بھائیو!​
آپس میں الجھنے سے پہلے
کنعان بھائی سے
ذرا یہ تو پوچھ لو کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح فرمان موجود ہے کہ جس نے ایک مرتبہ لا الہ الا اللہ کہہ دیا اس کی تکفیر جائز نہیں ہے۔

ح
کہاں لکھا ہوا ہے؟ اس کا حوالہ نقل فرما دیں
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
ایسے تنقید کرنا بڑی بات نہین ہے۔
یہ بات اسلام کے خلاف ہے یہ بات ایسے نہیں ایسی کرنا چاہیئے۔ جیسے قتل کرنے والے کو خوارج کہتے ہیں داعش قتل کرنا بند کردے۔
ساتھ میں صحیح مشورہ بھی اگر دیں تو یہ تنقید صحیح ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
شیخ امین اللہ حفظہ اللہ نے ایک تجزیہ کیا یہ کہ دولۃ الاسلامیہ والے خوارج ہیں وجہ؟؟؟
کہا وہ بہت زیادہ بندوں کو مارتے ہیں اس لیئے
محترم کنعان صاحب ویسے امریکہ کے علاوہ کوئی ایسا بھی ہے جو لوگوں کو زمین پر حکومت دیتا ہے جو جس سے چاھے حکومت چھین لیتا ہے جسے چاھے کنکریوں سے نیست و نابود کر دیتا ہے ؟؟؟
الیس اللہ بکاف عبدہ؟؟؟ نجانے کیوں آج لوگوں کو امریکہ ہی خدا نظر آتا ہے
اگر ایسے لوگ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے دور میں ہوتے تب بھی کہتے ابن تیمیہ نے تاتاریوں سے کوئی گٹھ جوڑ کر رکھا تھا
 
Top