کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
داعش عصر حاضر کے خوارج ہیں: سعودی مفتی اعظم
ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: ہفتہ 25 ذیعقدہ 1435هـ - 20 ستمبر 2014م
سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے شام اور عراق میں سرگرم عسکریت تنظیم "داعش" کو ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "داعشی عناصر خون خرابے کے سوا اور کچھ بھی نہیں جانتے ہیں اور وہ عصر حاضر کے خوارج ہیں۔"
ایک بیان میں سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام امن وآشتی کا دین ہے، جس میں کسی بے گناہ انسان کے قتل کی کوئی گنجائش نہیں، لیکن داعش ایک ایسا گروپ ہے جو معصوم لوگوں کا خون بہاتا اور ہر طرف تباہی اور بربادی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ان کی گمراہی کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کرنا اہل علم کی ذمہ داری ہے ورنہ وہ سادہ لوح شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتے رہیں گے۔
الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مروجہ نصاب تعلیم میں کوئی نقص نہیں ہے۔ مملکت میں رائج نصاب تعلیم دراصل منہج کتاب سنت کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ بعض ممالک کی جانب سے سعودی عرب کے نظام اور نصاب تعلیم کو دہشت گردی کے فروغ کا باعث قرار دینا پرلے درجے کا جھوٹ ہے۔ ہمارا نصاب تعلیم شر اور فساد سے بچانے اور خیر اور بھلائی کی طرف لے جانے کا ذریعہ ہے۔
ح