• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دبستان نذیریہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,561
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
دبستان نذیریہ
نام مصنف
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
نام ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Title Page --- Dabastan-e-Naziria-2.jpg

تبصرہ

شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذ الاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ(1805۔1902ء) برصغیر پاک و ہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہیں۔ آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں اور ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا وہاں پانچ سال قیام کیا اور دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ میں ان کے استادِ گرامی مولانا شاہ عبد الخالق دہلوی رحمہ اللہ نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے نکاح میں دے دی۔میاں صاحب نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی رحمہ اللہ سے بھی بیش قیمت علمی خزینے سمیٹے۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو حج بیت اللہ کے ارادے سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِرشید حضرت میاں صاحب کو مسند ِحدیث پر بیٹھا کر گئے بلکہ تعلیم نبویؐ اور سنت ِرسول اللہؐ کے لئے انہیں سرزمین ہند میں اپنا خلیفہ قرار دیا ۔ عالمِ اسلام بالخصوص برصغیر کے مختلف علاقوں اور خطوں کے بے شمار تلامذہ کو آپ سے فیض یابی کا شرف حاصل ہوا۔میاں صاحب کی وفات کو 125؍سال بیت چکے ہیں ۔آپ کی حیات و خدمات کے حوالے اب تک متعدد کتب اور سینکڑوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’ دبستان نذیریہ‘‘ مایہ ناز محقق و مصنف محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کی تیں جلدوں پر مشتمل تصنیف ہے۔ یہ تینوں جلدیں شیخ الکل سید میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے تقریباًّ 200 تلامذہ کرام و فیض یافتگان کے مفصل تذکرائے جمیل پر مشتمل ہے جن میں مشاہیر کے علاوہ بادیۂ تاریخ کے وہ گم گشتگان بھی شامل ہیں جن سے دنیا آج نا آشنا ہے لیکن جنہوں نے شرک و بدعت کی تاریکیوں میں توحید و سنت کی مشعلیں روشن کیں اور بے شمار لوگوں کو تقلیدی جمود کے بندھنوں سے آزاد کرا کے ان کو حدیث ِ نبوی کا محب اور شمعِ رسالت کا پروانہ بنایا۔حدیث کا جو غلغلہ عام ہوا یہ انہی کی جہود و مساعی کا نتیجہ ہے۔ علاوہ ازیں تفصیلی تراجم کے ضمن ڈیڑھ صد سے زائد دیگر علماء و اکابر کے حالات خدمات بھی قارئین کے لیے قلمبند کیے گئے ہیں ۔کتاب ہذا کے مصنف اس علمی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں جو حضرت شیخ الکل کے نہایت ممتاز شاگرد اور فیض یافتہ صاحب عون المعبود علامہ شمس الحق ڈیانوی رحمہ اللہ کے نام سے دنیائے علم میں معروف ہیں ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف و ناشرین کی کوششوں کو قبول فرمائے ۔آمین۔(م۔ا)
لنک جلد اول
لنک جلد دوم
لنک جلد سوم
 
Top