• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت دستخط بحال کیے جائیں !

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
میں سمجھتا ہوں کہ میرے قرآنی آیات پر مبنی دستخط ہٹائے ہی اس لیے گئے ہیں کہ کہیں کوئی شخص قرآن میں غور و فکر نہ کرنے لگ جائے اور اس طرح روایات کے دھندے کو نقصان نہ پہنچ جائے۔
جس تواتر سے قرآن ہم تک اللہ نے پہنچایا ہے اسی طرح یہی روایات بھی اللہ نے ہم تک پہنچائی ہیں ۔
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْر وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ۔
اس میں نہ صرف قرآن محفوظ ہے بلکہ احادیث صحیحہ بھی محفوظ ہیں ۔ الحمدلِلہ ۔۔ کیونکہ آپﷺ معلم او ر مبین تھے۔ اور آپ نے جو قرآن کے رموز بیان کیے ہیں۔ وہ سب کتب حدیث میں موجود ہے ۔ وَأَنزَلنا إِلَيكَ الذِّكرَ‌ لِتُبَيِّنَ لِلنّاسِ ما نُزِّلَ إِلَيهِم وَلَعَلَّهُم يَتَفَكَّر‌ونَ ﴿٤٤﴾
قرآن کریم نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے۔ کہ آپﷺ کی پیروی کریں۔ اور اسی پیروی کو حب الہٰی اور نجات کی نشانی قرار دیا ہے۔ ارشاد ہوتا ہے۔ قُل إِن كُنتُم تُحِبّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعونى يُحبِبكُمُ اللَّهُ وَيَغفِر‌ لَكُم ذُنوبَكُم ۗ
''ترجمہ۔ ان سے کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو تاکہ اللہ تم سے خوش ہو اور تمہارے گناہ معاف کردے۔ ۔ ''
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
انہوں نے دوبارہ دستخط کیے ہیں انظامیہ توجہ فرمائے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
انہوں نے دوبارہ دستخط کیے ہیں انظامیہ توجہ فرمائے۔
کوئی بات نہیں ۔
لیکن ٹی کے ایچ صاحب کی جو دعوت ہے ، دستخط اس کے مطابق نہیں ہیں ۔ انہیں چاہیں ’ قرآنی آیات ‘ لکھیں فقط ۔ جبکہ انہوں نے ترجمہ لکھا ہوا ہے ، اور ترجمہ میں بھی بریکٹوں کا اضافہ ہے ، ظاہر ہے یہ ترجمہ اور بریکٹیں قرآن مجید نہیں ہیں ۔ اور اگر ان کے نزدیک ترجمہ کرنا اور اس میں بریکٹیں کرنا فہم قرآن کے لیے ضروری ہیں تو یہی کچھ تو احادیث میں ہے ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین ، قرآن کی تفسیر و تشریح ہیں ، اس کے کچھ الگ چیز نہیں ۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165

قرآن کو ”بتدریج“ اور ”مخصوص شخصیت“ پر اتارا ہی اسی لئے گیا کہ اس کی وضاحت لوگوں کے حسبِ حال ہو۔ وگرنہ لکھی لکھائی کتاب لوگوں کو دے دی جاتی کہ اس کو پڑھو اور اس پر عمل کرو۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
جن صاحبانِ علم کومیرے دستخط میں لفظ ِ قرآن سے خصوصاً اختلاف ہے ان سے گزارش ہے کہ ان آیات کو سیا ق و سباق میں رکھ کر فیصلہ کریں۔ لیکن اگر کسی کو یہ وہم ہو گیا ہے کہ میرا رجحان منکرینِ حدیث کی طرف ہے تو ان کو چاہیے کہ میری تمام پوسٹس اور موضوعات کا مطالعہ کرے اور پھر کوئی رائے قائم کرے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جن صاحبانِ علم کومیرے دستخط میں لفظ ِ قرآن سے خصوصاً اختلاف ہے ان سے گزارش ہے کہ ان آیات کو سیا ق و سباق میں رکھ کر فیصلہ کریں۔ لیکن اگر کسی کو یہ وہم ہو گیا ہے کہ میرا رجحان منکرینِ حدیث کی طرف ہے تو ان کو چاہیے کہ میری تمام پوسٹس اور موضوعات کا مطالعہ کرے اور پھر کوئی رائے قائم کرے۔
ٹی کے ایچ صاحب کی جو دعوت ہے ، دستخط اس کے مطابق نہیں ہیں ۔ انہیں چاہیں ’ قرآنی آیات ‘ لکھیں فقط ۔ جبکہ انہوں نے ترجمہ لکھا ہوا ہے ، اور ترجمہ میں بھی بریکٹوں کا اضافہ ہے ، ظاہر ہے یہ ترجمہ اور بریکٹیں قرآن مجید نہیں ہیں ۔ اور اگر ان کے نزدیک ترجمہ کرنا اور اس میں بریکٹیں کرنا فہم قرآن کے لیے ضروری ہیں تو یہی کچھ تو احادیث میں ہے ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین ، قرآن کی تفسیر و تشریح ہیں ، اس کے کچھ الگ چیز نہیں ۔
 
Top