• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعاؤں کی قبولیت کے آداب و شرائط

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
1️⃣ حضورِ قلب اور خشوع خضوع سے دعا کی جائے۔
2️⃣ اَکلِ حَلال پر قناعت اور حرام آمدنی سے اجتناب کیا جائے۔
3️⃣ ﷲ تعالٰی کے اوامر پر عمل اور نواہی (منع کردہ کاموں) سے بچا جائے۔
4️⃣ دعاؤں کی قبولیت کے خصوصی اوقات میں بالخصوص دعائیں کی جائیں۔
5️⃣ قطع رحمی اور گناہ کی دعا نہ کی جائے، صرف جائز امور کے لیے دعا ہو۔
6️⃣ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، بلکہ دعا کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے۔ قبولیتِ دعا میں تاخیر سے مایوس نہ ہو، بلکہ قبولیت کی امید پر ﷲ تعالیٰ سے مانگتا رہے، چاہے عمر گزر جائے، دعاؤں کا فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اگر ﷲ تعالیٰ کی مشیت یہ ہو کہ یہ بندہ جو کچھ مانگ رہا ہے، وہ اسے نہیں دینا کیونکہ مستقبل کا علم صرف ﷲ تعالیٰ کو ہے، بندے کو نہیں۔ تو ﷲ تعالیٰ اس کی مطلوبہ دعا کے بجائے، اس کے بدلے میں اس سے کسی برائی کو ٹال دیتا ہے، یا اس کو اسکے لیے ذخیرۂ آخرت بنا دیتا ہے۔ (مسند أحمد : ١١١٤٧)
7️⃣ دعا اس یقین سے کی جائے کہ ﷲ تعالیٰ ضرور قبول فرمائے گا۔ ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے : *’’أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي.‘‘* بندہ میرے ساتھ جیسا گمان کرتا ہے، میں اس کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرتا ہوں۔ (صحيح البخاري : ٧٤٠٥، ٧٥٠٥)
⬅ ﷲ تعالیٰ ہمیں ان آداب و شرائط کے ساتھ دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

- *|[ حافظ صلاح الدین یوسف رحمه الله رحمة واسعة || حِصنُ المُسلم : ❪اردو صـ٢٠❫ ]|*
 

AbuHishaam

رکن
شمولیت
نومبر 01، 2015
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
45
اور صالح لوگوں کی دعا زیادہ قابل قبول ہونے کے چانس ہوتے ہیں اور ایک مسلمان جب تک اپنی دعا میں اپنے والدین کو شامل نا کرلے وہ صالح نہیں کہلایا جاسکتا،مطلب کہ ان مذکورہ تمام آداب و شرائط کو ملحوظ رکھنے کے ساتھ اپنے لئے دعا کرنے سے پہلے "رب ارحمهما كما ربياني صغيرا"کا اضافہ کرلینے سے دعا کی قبولیت کا چانس بڑھ جاتا ہے، واللہ تعالی اعلم
 
Top