اے رحیم و کریم مالک الملک الوھاب اللہ احکم الحاکمین! ہم تجھ سے دُعا کرتے ہیں کہ ہماری اس بہن کو صحت و تندرستی و توانائی عطا فرما۔
جملہ پریشانیاں دُور فرما دے۔ ہر طرح کی تنگی اور وحشت کو راحت و سکون سے تبدیل فرما دے۔
اذھب الباس رب الناس و اشف انت شافی لا شفاء الا شفاءک شفاء لا یغادر سقما
آمین یارب العالمین
ہماری اس بہن کے ساتھ ساتھ دوسری دینی بہن اُم ثوبان جو پردیس میں ہیں اور کینسر جیسے موذی مرض کا کافی سالوں سے مقابلہ کر رہی ہیں، انہیں بھی صحت و عافیت اور تندرستی و توانائی عطا فرما دے۔
اے مالک الملک صرف تو ہی صحت و تندرستی دینے والا ہے۔ اور توہی صحت و تندرستی اور خیر و برکت دینے پر قادر ہے۔ ہماری ان بہنوں کو بھی راحت و سکون عطا فرما اور تمام اہل ایمان جہاں جہاں بھی جیسے جیسے بھی بیمار ہیں، زخمی ہیں، ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں، پریشان حال ہیں، وہ جس حال میں بھی ہیں ان سب کو بھی راحت و سکون عطا فرما دے۔ صحت و تندرستی اور خیر و برکت عطا فرما دے۔ رمضان المبارک سے جڑی آج آخری رات ہے۔ اور اس رات میں عبادت کا ثواب بھی رمضان کی طاق راتوں جیسا ہی ہے۔ لہٰذا تو ہماری دُعائیں قبول و منظور فرما لے۔ جیسا کہ تو نے ہماری دعائیں طاق راتوں میں قبول و منظور فرمائی ہیں۔ آمین یارب العالمین