وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز بھائی مومن بندے آزمائشوں پر پریشان نہیں ہوتے۔صادق حسین صادق کا ایک شعر
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا، اے عقاب!
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
عامر بھائی یہ عارضی پریشانیاں تو ایک بہانہ ہوتی ہیں درجات کی بلندی کا۔اس لیے ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے تاکہ ہمارے درجات میں تھوڑی سی بھی کمی نہ ہو۔
اوہو۔۔انا للہ وانا الیہ راجعون
پریشان نہ ہوں بھائی جان اللہ تعالی کے خاص بندوں کو اس طرح کے حالات سےواسطہ پڑتا رہتا ہے۔جو دنیاوی واخروی درجات کی بلندی کا باعث ہوتا ہے۔
اللہ تعالی آپ کو صحت وایمان والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین اور ہاں
لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ
اللهمَّ اشفِ مرضَانا ، وعافِ مُبتلانا ، واقضِ الدينَ عن مَدينَنَا، واجبر مُصابَنا، وتولَ أمرَنا ، وأصلح لنا أعمَالنا، واغفر لنا ذُنوبنا وارحم موتانا، وعليك بمن عادانا، وبلغنا مما يرضيك آمالنا، واختم بالباقيات الصالحات أعمالنا ، واجعلنا من عِبادِك الفائزينَ المنصورين،
اللهمَّ إنَّا نسألُك قلوباً سليمةً مُطمئنة ، تقنعُ بعطائك ، وترضى بقضائِك ، وتؤمنَ بلقائكَ ، ونسألكُ اللهمَّ حُسنَ القولِ وصالحَ العمل.
واجعلنا اللهمَّ من الذين يُجزونَ أجرَهم بأحسنِ ما كانوا يعملون ، ربنَا آتنا في الدنيا حسنةً وفي الآخرةِ حسنةً وقِنا عذابَ النارِ يا عزيزُ يا غفار .
نوٹ:
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اور سب مسلمانوں کی کی مشکلات آسان کرے-یونس جب مچھلی کے پیٹ میں تھے تو انہوں نے ان کلمات میں اپنے رب کو پکارا تو اللہ نے انہیں مشکل سے نجات دی
ایک طرح سے اس میں اللہ کی وحدانیت کا اقرار ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی غلطی کا اقرار ہے-ہم سب بھی اللہ کو انہی کلمات سے پکار کر سب کے لئے دعا مانگتے ہیں کے اللہ سب بہن بھائیوں کی مشکل آسان کرے اور اس مشکل میں وہ جو صبر کر رہے ہیں اس پر انہیں بہترین اجر عظیم عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین
باقی میرے متعلق کوئی حکم ہو تو بتائیں جہاں تک ممکن ہوگا کوشش کرونگا۔ان شاءاللہ