• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوتِ تعارف و طعام و تجاویز

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
خیر ہےنا؟قلم کو موچ تو نہیں آگئی؟۔۔۔ابتسامہ
محترم بھائی آپ کی قلم کو تو موچ نہیں آئی اب ذرا اپنی کارگزاری لکھنے کی ڈیوٹی نیچے بھی پوری کر دیں

عبدہ بھائی ، جن گزارشات کا ذکر کیا تھا ، ان کے متعلق کسی نتیجے یا فیصلہ سے ضرور آگاہ فرمائیں۔
جس(نعیم بھائی) کا کام اسی کو ساجھے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
محترم بھائی آپ کی قلم کو تو موچ نہیں آئی اب ذرا اپنی کارگزاری لکھنے کی ڈیوٹی نیچے بھی پوری کر دیں



جس(نعیم بھائی) کا کام اسی کو ساجھے
ساجد بھائی یہ احوال لکھنا میرے بس کاکام کبھی نہیں رہا۔
شیخ محترم! بہن جی نے آپ سے التجا کی ہےکیونکہ بہن کو معلوم ہے کہ آپ ہی اس کے اہل ہیں۔ اب میں کہاں سورج کو چراغ دیکھا کر اپنا مذاق "اُڑھواتا" پھروں گا۔ اور پھر لوگوں سے بھی ڈر ہے کہ میرے استاد محترم کو یہ طعنے نہ دیں کہ "کس قسم کا نالائق شاگرد ہے آپکا" واللہ ،میرے حال پر رحم کریں۔اللہ تعالی آپ کو خوش وخرم وشادوآباد رکھے۔ آمین۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اب ہمارے قلم میں وہ طاقت نہیں رہی بھائی ، کہ پہلے جیسے تھریڈز بنا سکیں اب تو بس گزارا کررہے ہیں۔ پہلے تو مُلاقات کا احوال مُلاقات کے وقت ہی اپنے ذہن میں لکھ لیا کرتے تھے اور اب ۔۔۔۔۔آہ
اوہو ساجد بھائی یہ کیا ہو گیا یار۔۔۔۔ مجھے بتائیں کہ یہ شادی کے بعد کی زندگی کا اثر ہے یا ویسے ہی کسی مصروفیت کے باعث اب قلم اٹھانے کی ہمت نہیں رہی۔۔۔ اپنے تجربات مجھ سے ضرور شئیر کرنا بھائی۔۔۔ کیونکہ ابھی ہم نے اس تجربے سے گرزنا ہے (ان شاءاللہ)
ابتسامہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارسلان بھائی کی اللہ زندگی سلامت رکھے ۔۔۔۔۔جرمانے میں بریانی کھائیں گے۔۔۔۔۔پہلے بتادوں
آمین جزاک اللہ خیرا
احمد بھائی تو بریانی کے عاشق ہی ہو گئے ہیں، اس بار کوئی اور چیز دعوت میں پیش کر کے احمد بھائی سے بریانی کو چھڑوانا ہو گا۔۔ ہاہاہاہا
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ماشاء اللہ ! کل بروز ہفتہ بوقت صلاۃ المغرب دینی بھائیوں سےملاقات کا شرف حاصل ہوا۔جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ "دعوتِ تعارف و طعام و تجاویز"کا پروگرام منجانب محترم عبدہ بھائی کا تھا۔مغرب سے کچھ دیر قبل میں گھر سے روانہ ہوا اور راستے سے محمد آصف مغل بھائی کو لیتے ہوئےمنزل کی جانب چل پڑے۔ ملاقات کا اہتمام ایک دینی مدرسہ للبنات میں طے تھا جس کو چلانے کی ذمہ داری محترم عبدہ بھائی اور ان کی اہلیہ محترمہ نے لے رکھی ہے۔یہ مدرسہ دو تین مرتبہ میں پہلے دیکھ چکا تھا لیکن میرے علم میں نہیں تھا کہ اس کے انتظامات کس کے پاس ہیں، خیر ہم دونوں بھائی سفر طے کرتے ہوئے مدرسے کے قریب پہنچنے والے تھے کہ سامنے ہی چوک میں مجھے عبدہ بھائی کھڑے نظر آئے ۔قریب پہنچ کر میں نے سلام کیا تو عبدہ بھائی مجھے کچھ بدلے بدلے اور کچھ جوان جوان لگے۔۔۔ابتسامہ۔۔ اوہو ۔۔ یہ تو عبدہ بھائی کے چھوٹے بھائی شہزاد تھے۔۔جن کو عبدہ بھائی نے مہمانوں کے استقبال و راہنمائی کے لیےتعینات کیا ہوا تھا۔خیر ان سے سلام دعا کرکے ہم مدرسہ سے ملحق مسجد میں پہنچ گئے جہاں پر جماعت کھڑی ہو چکی تھی۔ نماز ادا کرکے فارغ ہوئے تو عبدہ بھائی سے ملاقات ہوئی اور پھر عبدالقہار محسن بھائی سے ملاقات ہوئی۔عبدہ بھائی نے کہا کہ باقی لوگ راستے میں ہیں آئیے ہم مدرسے میں جاکر بیٹھتے ہیں۔مدرسے میں پہنچے تو ہمیں ایک لائبیریری نما کمرے میں بیٹھنے کے لیے کہا گیا۔وہاں پر تین بھائی پہلے ہی نماز سے فارغ ہو کرپہنچ چکے تھے تعارف ہونے پر پتا چلا کہ ایک بھائی ابراہیم کیلانی ، دوسرے بھائی عبد اللہ کیلانی اور تیسرے بھائی مسعود خان ہیں۔کچھ لمحے بعد ایک بھائی مٹھائی کا ڈبہ اُٹھائے ہوئے اندر تشریف لائے ۔ سلام دعا کے بعد میں نے اپنا نام بتایا اور بھائی سے میں نے استفسارانہ انداز میں پوچھا آپ حافظ اختر علی ہیں تو بھائی نے کہا نہیں میں "ابن آدم "ہوں، ماشاءاللہ اور مزید تعارف پر پتا چلا کہ ابن آدم بھائی "صراط الہدی فورم" کے ناظم ہیں۔بات چیت جاری تھی کہ محترم کلیم حیدر بھائی تشریف لے آئے اور میرے پاس ہی بیٹھ گئے۔گفتگو کا سلسلہ ابھی دراز نہیں ہوا تھا کہ محترم حافظ عمران الہی بھائی، محترم قاری مصطفے راسخ بھائی، محترم انس مدنی بھائی کے ہمراہ تین بھائی اور تشریف لے آئے۔ بعد میں تعارف پر پتا چلا کہ ایک بھائی محترم ابوالحسن علوی ہیں ، دوسرے بھائی محترم حافظ اختر علی اور تیسرے محترم محمد اصغر بھائی ہیں، ماشاء اللہ
یہ کمرہ چھوٹا تھا ،عبدہ بھائی نے کہا کہ ساتھ والے کمرے میں جاکر بیٹھتے ہیں۔ ہم سب لوگ ساتھ والے بڑے کمرے میں جاکر بیٹھ گئے۔
عبدہ بھائی نے اللہ تعالی کی حمد وثنا ء کے بعد اپنا تعار ف کروایا اور ملاقات کے مقصد کو دوبارہ واضح کیا۔ اور مزید انکشاف کیا کہ یہ مدرسہ بھی محترم انس مدنی بھائی کی فیملی کے زیر نگرانی چل رہا ہے۔ اس میں تقریبا سو کے لگ بھگ بچیاں دینی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور ہوسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔ اور یہ وسن پورہ والے مدرسے کی ہی دوسری شاخ ہے۔
محترم عبدہ بھائی کے بعد پھر سب نے اس ترتیب سے اپنا اپنا تعارف کروایا۔
محترم ابن آدم بھائی
محترم انس مدنی بھائی
محترم مسعو خان بھائی
محمد نعیم یونس
محترم حافظ عمران الہی بھائی
محترم ابوالحسن علوی بھائی
محترم قاری مصطفے راسخ بھائی
محترم محمد اصغر بھائی
محترم حافظ اختر علی بھائی
محترم کلیم حیدر بھائی
محترم ابراہیم کیلانی بھائی
محترم عبداللہ کیلانی بھائی
محترم شہزاد بھائی
محترم عبدالقہار محسن بھائی
محترم محمد آصف مغل بھائی
ماشاء اللہ ! ہر بھائی اپنے اپنے میدان کا ماہر نکلا ۔ سوائے مجھ نکمے کے۔
تعارف کے بعدمحترم انس مدنی بھائی نے محدث فورم پر تقابل مسالک کے زمرے میں حالیہ سرگرمیوں کے بارے، عربی گرائمر کلاس اورکوئی نیا تدریسی موضوع شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اور اراکین مجلس سے ان کی رائے دریافت کی ۔ تدریس ِ قرآن وحدیث ،تقابل ادیان کے موضوع کو نمایاں کرنا، تدریسِ عقائد و فقہ اور فنی علوم کے بارےمیں مجلس کے شرکاء نے اپنی اپنی رائے دی ۔یہ بات چیت تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔
پھر عبدہ بھائی نے سب ساتھیوں کو مدرسے کا معائنہ کروایا ۔۔۔چلتے چلتے ایک حال کمرے میں پہنچے تو وہاں پر دسترخوان پر پُرتکلف کھانا سجا ہوا تھا۔ سب لوگ بیٹھ گئے اور لذید کھانا ،آئس کریم اور ابن آدم بھائی کی لائی ہوئی مٹھائی سے انصاف کیا۔
اللھم بارک لھم فی ما رزقتھم واغفر لھم ورحمھم۔
اس کے بعد صلاۃ العشاء محترم قاری مصطفے راسخ کی امامت میں ادا کی گئی۔نماز کے بعد کتاب وسنت ڈاٹ کام کے زیر انتظام مختلف ویب سائٹس کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے عبدہ بھائی اور انس مدنی بھائی نے اراکین کو مختصرا بتایا اور پھر سب ساتھی ایک دوسرے سے اگلی ملاقات تک کے لیے بچھڑنے کے لیے تیار ہوگئے۔سب بھائیوں نے ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کی اور اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی عبدہ بھائی کے اعمال میں برکت دے اور اُن کی حفاظت کرے اور تمام بھائیوں کو اللہ تعالی جزائے خیر دےکہ جنہوں نے صرف دین کی خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ آمین
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
فوج کا حصہ رہتے ہوئے گولیاں چلانے کا بہت شوق تھا۔ اس شوق کی پاداش میں شدید دھوپ میں، 106 بخار کے ساتھ گن اٹھائے فائرنگ رینج میں مٹی کے تودے پر لیٹے ہوئے ٹارگٹ پر آگ برسانے کا بہترین تجربہ ملا۔ اکثر اوقات داہنی آنکھ کے نیچے کا حصہ کسی گلٹی کی شکل کا بن جایا کرتا تھا۔
اور
گولی ہمیشہ ٹارگٹ پر ہی جاتی رہی۔ الحمد للہ علی ذالک
اب
کیا کہیئے کہ ہم
گن چھوڑ کر
جب سے
قلم کو اٹھائے ہوئے ہیں،
پرانے شوق نے ہمیں
سفارتی زبان سے ناآشنا بنا رکھا ہے
اور
جو تبدیلی آئی وہ یہی ہے کہ
گن کی گولی کی جگہ اب باتوں نے لے لی۔
یعنی پہلے گولی سیدھی ٹارگٹ پر جاتی تھی
اور
آج کل ہماری بےرحم باتیں بالکل تیر کی طرح تیرتی ہوئی اہداف پر لگتی ہیں۔
لیجیے تمہید کے بعد پڑھیئے کہ
سب سے پہلے تو محترم عبدہ بھائی نے اپان تعارف کروایا اور میٹنگ کا ایجنڈا بتایا۔ اللہ تعالیٰ انہیں خوش و خرم رکھے۔ بڑی سادگی والی طبیعت اور بڑے ہی سادہ مزاج۔ چند فقروں میں اپنی بات کو مکمل کر دیا۔ اور باقاعدہ تعارف کا سلسلہ شروع ہوا۔ محترم انس صاحب نے اپنا تعارف کروایا۔ محدث لائبریری، محدث فتوی، اور دیگر سائیٹس کا ذکر کیا گیا لیکن توجہ دلاؤ نوٹس یہ آیا کہ مجلس تو محدث فورم کے ساتھیوں سے آراستہ ہے جبکہ اس کا ذکر کم کم ہو رہا ہے۔
بہرحال سب ساتھیوں نے اپنا تعارف بالکل اختصار کے ساتھ کروایا۔
ایک ساتھی ایم فل تھے۔ جنہیں لقمے دے دے کر تعارف پورا کروایا۔
ایک صاحب ایم ایس سی فزکس تھے۔ انہیں بھی پٹری پر چڑھانے کے لئے تگ دو کرنی پڑی۔
ایک دوست ورچوؤل یونیورسٹی کے لیکچرار تھے۔ انہیں کا تعارف بھی رک رک کر جاری کروایا گیا۔
عبدہ بھائی کے چھوٹے بھائی سی اے کئے ہوئے ہیں۔ ان کا تعارف بھی بہت کم ملا۔
وغیرہ
وغیرہ
وغیرہ
اب آخر میں سب کی نظریں مجھ ناچیز پر مرکوز ہو گئیں
بڑی حیرانگی سے میں نے پوچھا کہ اب میری باری ہے؟؟؟؟
سب نے یک زبان کہا! جی ہاں۔ جی ہاں ۔ جی ہاں۔
مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ سترہ دوستوں کی محفل میں چند ہی لمحوں میں میرا تعارف ہونے جا رہا ہے۔
بہر حال کیا کرتا۔ بیٹھا ہوا تھا مجلس میں تعارف تو کروانا ہی تھا۔
اور پھر
تعارف شروع ہو گیا۔
چھوڑیئے اب اپنے منہ میاں مٹھو کیا بنیں۔
تعارف کے ساتھ ہی میں ایجنڈا پوائنٹس پر آگیا۔
عرض کی
جناب عالی! علمی طور پر محدث سائیٹس کو کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، یہ تو آپ سب مجھ سے زیادہ جانتے ہیں کیونکہ میں ہی علم حاصل کرنے میں آپ سب سے نکما ثابت ہوا۔ البتہ اگر آپ حکم کریں کہ محدث فورم کے ذریعے سے فنون سکھانے کی تگ دو کی جانی چاہیئے تو شاید میں سب سے اوپر آجاؤں کیونکہ ایک تو فیملی نام ہی ایسا ہے۔ دوسرا اللہ تعالی نے بہت سے فنون سے آشنا فرما رکھا ہے مثلاً لوہے کا کام، لکڑی کا کام، موٹر مکینک کا کام، بجلی کا کام، کمپیوٹر کا کام، کتاب کی پرنٹنگ کا کام،
اور
سب سے بڑھ کر
گولی چلانے کا کام (صرف آن لائن) جی ہاں (صرف آن لائن)
میری یہ بات سن کر سب مسکرا دیئے۔ اور مجھے یہ مطلوب تھا۔
البتہ ایک طرف سے آواز آئی
فوجی ہیں فوجی۔
میرا تعارف مکمل ہونے کے بعد محترم عبدہ بھائی اور محترم انس بھائی نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار فرمایا۔ اور بات بہت کھلتی چلی گئی۔ آنے والے منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔ اور مزید بہتری کے لئے جاری کلاسز میں سے کسی ایک کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر کے اس کے خدوخال اور نتائج و ثمرات پر بھی بات ہوئی۔ محترم محمد یونس بھائی نے رائے دی کہ عقیدے کی کلاس سے کام اسٹارٹ کیا جائے۔ اسی طرح دیگر دوستوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جب مجلس اختتام کو پہنچنے لگی تو فنون کی بات کے متعلق میں نے عرض کیا کہ
ایک دوست نے میری ایک ویڈیو بنا رکھی ہے
جس میں آگ کے متعلق لیکچر (پنجابی زبان) میں دیا گیا تھا۔ جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ آگ کیا ہے، کیسے لگتی ہے، کیسے بجھتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ تقریبا ایک گھنٹے کا لیکچر تھا۔ اس کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے پر محیط پریکٹیکل کی وڈیو بھی بنائی گئی تھی جس میں باقاعدہ آگ لگائی گئی اور لیکچر میں جو جو باتیں بتائی گئی تھیں اور جتنی تکنیک بتائی تھی اسے اپلائی کر کے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔ الحمد للہ علی ذالک۔
بہرحال اگر دوست چاہیں تو وہ اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔
ارے
کھانے کا تو میں بھول ہی گیا۔
اور میں اکثر کھانے کو بھول ہی جاتا ہوں۔
اللھم بارک لھم فیما رزقتھم و اغفر لھم و ارحمھم
ایک پر تکلف کھانا اس کے بعد محمد نعیم یونس بھائی کے ساتھ ایک پلیٹ میں کھانا۔ کھانے میں چاول ہی چاول پسند کرتے چلے جانا، رائتہ تقریبا ختم کر دینا، روٹی کی طرف التفات نہ کرنا۔ پھر توجہ دلاؤ نوٹس پر روٹی کے پرخچے اڑانا۔ جب پیٹ بھر گیا تو آئس کریم کا ہمارے پاس آنا اور گذارش کرنا کہ مجھے بھی کھاؤ۔ میں بھی کھانے کا حصہ ہوں۔
ابھی اتنا ہی کیا کم تھا کہ
ابن آدم بھائی کی سوغات پر بے رحم ٹوٹ پڑنا۔ اور جب تک پلیٹ میں سوغات موجود رہی، اس وقت تک ہمارے ہاتھ نہ رکنا۔ اللہ اکبر۔
اللہ اکبر
بعد میں ابن آدم بھائی سے سوغات کا نام دریافت کرنا۔

یہ سب کچھ صرف اس لئے لکھا ہے کہ آج عشاء کے بعد محمد نعیم یونس بھائی نے کہا ہے کہ ساجد تاج بھائی نے گلہ فرمایا ہے کہ آپ محدث فورم پر بالکل بھی فعال نہیں ہیں۔ چنانچہ ‘‘غصہ’’ کے عالم میں یہ تحریر لکھ دی ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
آپ سب سے زیادہ خطاکار آپ کا بھائی
محمد آصف مغل
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
میرا خیال ہے کہ ماؤس بھی محدث فورم پر موجود شکریہ اور پسند وغیرہ بٹن کی طرح ہو گیا ہے کہ دباتے جاؤ تو دبتا ہی نہیں۔ لیکن ہمارا عزم بھی آپ نے دیکھ لیا۔ ہم نے بھی دبا کر ہی چھوڑا یہ الگ بات ہے کہ شکریہ اور پسند وغیرہ کے بٹن تو ہم سے نہیں دبائے جا سکے۔ البتہ جواب بھیجیں والے بٹن کو دبانے میں ہم مسلسل لگاتار دو دفعہ کامیاب رہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
محمد آصف مغل بھائی ، جزاک اللہ خیرا
کیا ان اراکین نے اپنا تعارف دینے سے رخصت فرمائی ہے!۔۔۔:)
ایک ساتھی ایم فل تھے۔ جنہیں لقمے دے دے کر تعارف پورا کروایا۔
ایک صاحب ایم ایس سی فزکس تھے۔ انہیں بھی پٹری پر چڑھانے کے لئے تگ دو کرنی پڑی۔
ایک دوست ورچوؤل یونیورسٹی کے لیکچرار تھے۔ انہیں کا تعارف بھی رک رک کر جاری کروایا گیا۔
اگر ہو سکے تو ضرور بتائیں ، برائے مہربانی۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
الحمد للہ۔
رخصت تو نہیں فرمائی
البتہ
پٹڑی پر چڑھانے کے بعد ما شاء اللہ رواں دواں ہو گئے
اور
بہت اچھی اچھی تجاویز بھی دینے لگے۔
میں خود، ان تینوں بھائیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا شوق رکھتا ہوں۔ اللہ تعالی ان کی عمر میں خیر و برکت عطا فرمائے آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
الحمد للہ۔
رخصت تو نہیں فرمائی
البتہ
پٹڑی پر چڑھانے کے بعد ما شاء اللہ رواں دواں ہو گئے
اور
بہت اچھی اچھی تجاویز بھی دینے لگے۔
میں خود، ان تینوں بھائیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا شوق رکھتا ہوں۔ اللہ تعالی ان کی عمر میں خیر و برکت عطا فرمائے آمین
بھائی اراکین فورم کو بھی آگاہ کریں کہ یہ تین اہم اراکین کون ہیں۔
اللہ تعالی ہمیں بھی سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
 
Top