الحمدللہ رب العالمین
ہمارا جماعتی تقسیمات میں منقسم ہو جانا ایک زمینی حقیقت ہے میں کوئی فقہیہ نہیں اور نہ ہی مفتی کہ جماعت بندی پر کوئی حکم لگاوں
لیکن دل کے کسی گوشے میں ایک خواہش تھی
کاش
کاش
کاش
کہیں کوئی ایسا مقام ہو جہاں ہمارا ملنا ذاتی مفادات سے بالاتر، جماعتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر،
صرف کلمہ اخلاص کی بنیاد پر اکھٹے ہو جائیں
جہاں ہم یہ بات ڈسکس کریں کہ دین کو کس طرح پھیلایا جائے
کسی شخصیت کی تشہیر ، یا جماعت کی پبلسٹی نہ ہو
تو ایسا ہی ایک موقع مجھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ملا اور
وہ موقع ہمیں فضیلۃ الاخ ڈاکٹر انس نضر حفظہ اللہ اور ان کی انتظامی ٹیم محترم شاکر بھائی و غیرھم نے فراہم کر دیا
محدث فورم کے وہ تمام ساتھی جو اس سردی کے موسم میں اکٹھے ہوئے تھے جنہوں نے مجھے یہ موقع دیا کہ میں ان سے چہرہ بہ چہرہ ملاقات کر سکتا
الحمدللہ میں تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں بالخصوص عبدہ بھائی، نعیم یونس بھائی ، بلال نیازی بھائی، عبدالودود بھائی و غیرہم کلھم حفظہم اللہ و سلمھم و زاد اللہ فی علمھم و عملھم و فی حیاتھم اآمین اللھم آمین
مجھے یہ مجلس اتنی اچھی لگی کہ وہاں سے اٹھتے ہوئے دل میں یہ دعا تھی کہ یا اللہ ایسی اور مجالس کا طلب گار ہوں تو اگلے دن الحمدللہ میر محمد میں پاکستان کے کبار علماء اھل الحدیث کا اجلاس بھی اسی طر جماعتی تقسیمات سے بالاتر تھا الحمدللہ
یا اللہ ہماری یہ محبتیں اسی طرح قائم و دائم رکھ جو اس دنیا میں بھی اور دوسری دنیا میں بھی ہمارے ساتھ ہوں