عمران اسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 333
- ری ایکشن اسکور
- 1,609
- پوائنٹ
- 204
المكتبة الشاملة کی طرز پر اپنی نوعیت کی منفرد ڈیجیٹل لائبریری
علمی حلقوں میں ’المكتبة الشاملة‘ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اس سافٹ وئیر میں عربی کی ہزاروں کتابیں یونیکوڈ فارمیٹ میں ہر خاص و عام کے لیے مہیا ہیں۔ اردو کتابوں کے سلسلہ میں ایسی ویب سائٹ اور سوفٹ وئیر کی کمی محسوس کی جا رہی تھی جس میں اردو کتابیں یونیکوڈ فارمیٹ میں موجود ہوں۔ اس ضمن میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے ’محدث میڈیا‘ نے ’المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر‘ کے تعاون سے مکتبہ شاملہ اردو لانچ کر دیاہے۔ یہ مکتبہ شاملہ کی طرز پر زیادہ جدید، آسان اور اپنی نوعیت کی منفرد آن لائن اور ڈیجیٹل لائبریری، جو کہ ویب سائٹ، موبائل ایپلیکیشن اور کمپیوٹر سافٹ وئیر کی صورت میں بنائی گئی ہے۔ جس میں اہم ترین موضوعات پر سیکڑوں کتب موجود ہیں۔ قرآن کریم کے متعدد تراجم اور تفاسیر مہیا کیے گئے ہیں۔ کتب ستہ مکمل اردو تراجم اور تشریح کے ساتھ موجود ہیں۔ مطلوبہ آیت اور حدیث تک پہنچنا انتہائی آسان ہے۔