• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دفاع حرمت رسول ﷺ تحفظ ناموس رسالت ﷺ ! فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دفاع حرمت رسول ﷺ تحفظ ناموس رسالت ﷺ !




https://www.facebook.com/Hafizabdulsalamfaisal/posts/2086104678367879


لنک


الحمدللہ …… فضیلۃ الشیخ محدث العصر مولانا عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کا پیغام
دفاع حرمت رسول ﷺ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی ٹیم کے نام … سنت کو عام کیا جائے
سنت کو اپنانا امت کو مضبوط کرنے کے برابر ہے
سنت کو اپنانا امت کی قوت کا باعث ہے …
اگر امت سنت رسول ﷺ کو اپنائے گی تب ہی امت رسول اللہ ﷺ کی محبت کا حق ادا کرے گی ۔ یہ امت کی قوت ہے
اور اسی سے دشمن کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے…
یہ کاوش ہماری کمپین کے لیے بھائی عثمان نے لاہور سے کی اللہ ربّ العزت انکی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے آمین
ہم ایک بات واضح کر دینا چاہتے ہیں
ہم پر امن لوگ ہیں اور الحمدللہ اس احتجاج کواتنا مضبوط اور طاقت ور بنائیں گے کہ پر امن رہتے ہوئے بھی حکومت نیدر لینڈ کی ایمبیسی بند کرنے پر مجبور کر دیں گے ………
ان شاءاللہ

#StopBlasphemousCartoonContest
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
عامر بھائی ٹویٹر پر جو اس طرح کی موومنٹ ہوتی ہیں اگر اتفاق رائے سے بنائی جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا اور ممکنپ اھداف حاصل کرنے میں کامیابی بھی ہو نا ممکن ہے لیکن اگر ہر کوئی اپنی مرضی سے کوئی بھی ہیش ٹیگ بنا کر شروع ہو جائے تو پھر وہی کچھ ہو گا جو پچھلے دو دن سے ہو رہا ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ایسا ہوا کہ میری ایک شاگرد جو فیس بک اور ٹویٹر بھی استعمال کرتی ہے کل اس کا شوہر میرے پاس آیا اور کہنے لگا شیخ صاحب آپ ہی سمجھائیں کہ جو وقت گھر دینے کا ہوتا ہے وہ وقت بھی دن رات سوشل میڈیا پر صرف ہو رہا ہے جب مین نے پوچھا تو کہنے لگی کہ سوشل میڈیا پر حرمت رسول کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں جس کے لیے ہمارا گروپ کام کر رہا ہے تو یہ میں اپنی اور آپ کی آخرت کے لیے کر رہی ہوں
شیخ صاحب اسے سمجھائیے کہ آخرت اس طرح نہیں سنواری جائے گی بلکہ اس کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں تو آج جب میں نے اپنی اس شاگرد سے بات کی اور اسے سمجھایا تو محترمہ پیچھے ہٹی وگرنہ وہ سمجھ رہی تھی کہ گھر اجڑتا ہے اجڑ جائے شوہر اور بچے نظر انداز ہوتے ہیں ہو جائیں بس یہ کام نہیں رکنا چاہیے
عرض ہے کہ ہر کام اعتدال پرستی کے ساتھ کیا جائے تو بہتر ہے
 
شمولیت
اکتوبر 03، 2014
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
96
امام مالک علیه رحمه فرماتے ھیں

اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر بات ہو اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت خاموش رہے تو وہ امت اجتماعی طور پر مر جائے اسے جینے کا کوئ حق نہیں۔
 
Top