• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دفن الجاهلیہ کی تفصیل کیا ہے

شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
السلام علیکم و رحمة الله
چلیں اسحاق بهائی اور خضر بهائی اس مسئلہ کو بهی دیکهئں
کیا دفن الجاهلیہ میں ما قبل الاسلام دفن شدہ مال صرف مراد یے
یا کہ تمام زمن الفترہ مراد ہے
مثلا جو مال ہندو پاکستان سے جاتے ہوئے دفنا گئے ان کا کیا حکم ہے ؟
@اسحاق سلفی
@خضر حیات
@طاهر الاسلام عسکری
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا دفن الجاهلیہ میں ما قبل الاسلام دفن شدہ مال صرف مراد یے
یا کہ تمام زمن الفترہ مراد ہے
بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے دفن شدہ اموال ۔ اس میں جاہلیت اور اہل فترۃ وغیرہ سب آجاتے ہیں ۔
مثلا جو مال ہندو پاکستان سے جاتے ہوئے دفنا گئے ان کا کیا حکم ہے ؟
مل جائے ، تو اللہ کی طرف سے فضل اور نعمت ہے ۔
رکاز یعنی دفن جاہلیت سے متعلق ایک سوال کا جواب از شیخ صالح المنجد ( عربی ، اردو )
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

پہلے کسی جواب کے انتظار میں تھا اب آ گیا تو کچھ میری طرف سے بھی۔

ہندوں جب پاکستان سے اپنے کاروبار اور گھربار چھوڑ کر گئے تھے اس پر جو جہاں گھس گیا وہ اسی کی ٹھہری حکومت بننے کے بعد بھی اس پر وہی اس کے مالک بنے جنہوں نے یہ جگہ سنھبالیں، لیکن اس میں ایک بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ صاحب علم یا علماء کرام جنہوں نے غربت کو ہی فوقیت دی اور ہندوؤں کے خالی گھروں میں جانا یا سنبھالنا گناہ ہی سمجھا اور اپنے ٹوٹے پھوٹے یا درست گھروں میں ہی رہے۔ لاہور سے دہلی دروزہ بازار سے شروع ہو کر شاہ عالمی بازار تک جس میں اعظم مارکیٹ بھی شامل ہے، جو لوگ وہاں پانڈو تھے انہوں نے ہندوؤں کی دکانیں سنبھالیں۔

دفن شدہ مال اتنے سالوں تک اسی جگہ نہیں رہتا اس لئے مالدار لوگ اس کے لئے اینٹوں سے لوہے کے رنگ جیسے زمین دوز لاکرز بنائے جاتے تھے کہ مال وہیں رہے۔

والسلام
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دفن شدہ مال اتنے سالوں تک اسی جگہ نہیں رہتا اس لئے مالدار لوگ اس کے لئے اینٹوں سے لوہے کے رنگ جیسے زمین دوز لاکرز بنائے جاتے تھے کہ مال وہیں رہے۔
اس کی اگر تفصیل معلوم ہو! یہ سنا تو بچپن سے ہے ، اور کئی بار، مگر اس کی سمجھ نہیں آئی !
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
جزاک اللہ خیرا
خضر بهائی میرا مقصود یہ ہے کی زمن الفترہ اسلام کے بعد بهی ہے جیسا کہ علماء نجد نے صراحت کی ہے تو کیا ان لوگوں کا مال مدفون رکاز ہو گا یا لقطہ
یہ بات یقینی طے ہو کہ یہ لووگ مسلمان نہیں تهے عصر قریب ہی میں یہ مال دفنایا گیا ہے دفنانے والا غیر مسلم ہے تو اس کا شرعی حکم کیا ہو گا
رکاز ہے توو خمس نکالا جائے گا اگر لقطہ ہے تو سال کے اعلان کی بعد بلا خمس ملکیت ہو جائے گی
مسئلہ زیادہ تفصیل کے ساته چاهیئے اگر کسی نے اس پر مفصل بحث کی ہو
اگر ماجستیر وغیرہ کی بحوث ہوں تو کم از کم میرے لیئے بہت مفید ہو گا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس کی اگر تفصیل معلوم ہو! یہ سنا تو بچپن سے ہے ، اور کئی بار، مگر اس کی سمجھ نہیں آئی !
مٹی سے بنی ہوئی گھری سے مٹی سے بنے مٹکا یا دیگ استعمال میں لائی جاتی تھیں اسے گھر کے کسی سیف کونے میں مٹی میں چھپایا یا دفن کرتے تھے اس پر گھر میں سب سے سیف جگہ سیڑہیوں کے نیچے والا حصہ ہوتا تھا، وہاں زمین میں مٹکا دبا کر اس میں ڈالتے تھے، یہاں انگلش ڈاکومنٹریوں میں بہت جگہ دکھایا گیا کہ اس کے علاوہ بھی ایک طریقہ تھا وہ یہ کہ " آپ نے پاکستان میں دیکھا ہو گا لوہے کا بڑا ڈرم" اسے زمین میں اسی طرح لمبائی میں ایک یا دو جوڑ کر زمین میں رکھا جاتا تھا، یا اسی طرح گولائی میں اینٹوں سے اسے بنایا جاتا تھا۔

اسے اس طرح سمجھیں کہ موڈرن دور میں لاکرز کو گھر کی دیوار میں سیمنٹ سے فکس کیا جاتا ہے اور اس کے آگے کوئی تصویر نما فریم لگا دیا جاتا ہے تاکہ کسی کو معلوم نہ پڑے کہ اس کے پیچھے کیا ہے۔ اسی طرح وہ زمین دوز لاکرز ہوا کرتے تھے۔

والسلام
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ کنعان بھائی! مگر میرا ستفسار ملون الفاط سے متعلق ہے:
دفن شدہ مال اتنے سالوں تک اسی جگہ نہیں رہتا اس لئے مالدار لوگ اس کے لئے اینٹوں سے لوہے کے رنگ جیسے زمین دوز لاکرز بنائے جاتے تھے کہ مال وہیں رہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ کنعان بھائی! مگر میرا ستفسار ملون الفاط سے متعلق ہے:
زمین اپنے محور کے گرد گھومتی ہے۔

والسلام
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
زمین اپنے محور کے گرد گھومتی ہے۔
لیکن پھر 24 گھنٹے بعد اپنی جگہ واپس بھی تو آجاتی ہے! (مسکراہٹ)
خیر یہ تو مزاح کی بات ہوئی، انسان اب کتنا گہرا گڑھا گھود کر مال دفنائے گا کہ وہ زمین کے بیرونی کرسٹ جو کہ 25 تا 70 کیلو میٹر تک ہے ، اس سے بھی گہرا زمین کے مینٹل میں دفن کرے! ہاں زمین کے مینٹل کی کنویکشن کے باعث زمین کے کرسٹ میں ہونے والی سلائڈز یا زلزلہ کی صورت الگ ہے!
ایک بات اور یاد آئی! کیا ہم پاکستانی امید باندھ لیں کہ جس طرح زمیں میں دفن خزانہ حرکت کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے، اسی طرح کبھی سعودیہ یا ایران کا زیر زمین تیل کا خزانہ بھی پاکستان منتقل ہو جائے گا! (مسکراہٹ)
 
Top