• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوستی کی اہمیت

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دوستی کی اہمیت

دوستی انسان کے دین کو بدل دیتی ہے۔
عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم الرجل على دين خليله فلينظر أحدكم من يخالل
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا"آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے لہذا ہر آدمی کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کسے اپنا دوست بنا رہا ہے۔(ترمذی)
اچھی یا بڑی دوستی انسان کے عقائد و اعمال پر اثر انداز ہوتی ہے۔
عن أبي موسى ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ مثل الجليس الصالح والسوء كحامل المسك ونافخ الكير،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فحامل المسك إما أن يحذيك،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وإما أن تبتاع منه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وإما أن تجد منه ريحا طيبة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ونافخ الكير إما أن يحرق ثيابك،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وإما أن تجد ريحا خبيثة ‏"‏‏.‏
ترجمہ: حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نیک اور برے دوست کی مثال مشک ساتھ رکھنے والے اور بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے (جس کے پاس مشک ہے اور تم اس کی محبت میں ہو) وہ اس میں سے یا تمہیں کچھ تحفہ کے طور پر دے گا یا تم اس سے خرید سکو گے یا (کم از کم) تم اس کی عمدہ خو شبو سے تو محظوظ ہو ہی سکو گے اور بھٹی دھونکنے والا یا تمہارے کپڑے (بھٹی کی آگ سے) جلا دے گا یا تمہیں اس کے پاس سے ایک ناگوار بدبودار دھواں پہنچے گا۔(صحیح بخاری)
دوستی انسان کے انجام پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
عن أنس قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أنت مع من أحببت
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (قیامت کے روز) تو اسی کے ساتھ ہو گا جس سے تو نے محبت کی۔(صحیح مسلم)
قیامت کے روز صرف نیک لوگوں کی دوستی کام آئے گی۔
ٱلْأَخِلَّآءُ يَوْمَئِذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا ٱلْمُتَّقِينَ ﴿67﴾
ترجمہ: اس دن دوست بھی آپس میں دشمن ہو جائیں گے مگر پرہیز گار لوگ(سورۃ الزخرف،آیت 67)
اہل ایمان کو صرف مومن اور متقی لوگوں سے دوستی کرنی چاہیے۔
عن أبي سعيدرضی الله عنه أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول لا تصاحب إلا مؤمنا ولا يأكل طعامك إلا تقي
ترجمہ: حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا "مومن کے علاوہ کسی اور کو اپنا دوست نہ بناؤ اور تمہارا کھانا صرف متقی آدمی کو کھانا چاہیے۔(ترمذی)
رسول اکرم ﷺ نے بُرے دوست سے پناہ مانگنے کی تعلیم دی ہے۔
عقبة بن عامر قال : " كان النبي صلى الله عليه وسلم يقول : اللهم إني أعوذ بك من يوم السوء و من ليلة السوء و من ساعة السوء و من صاحب السوء و من جارالسوء في دار المقام (سلسلہ احادیث الصحیحہ)
ترجمہ: حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے "یا اللہ ! میں اپنے گھر میں برے دن اور بری رات اور بری گھڑی اور برے ساتھی اور برے ہمسائے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
اقتباس "دوستی اور دشمنی کتاب و سنت کی روشنی میں " از محمد اقبال کیلانی
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
جزاک اللہ خیر محترم جناب عالی محمد ارسلان بھائی صاحب۔
ماشاء اللہ بہت اچھا لگا آپکا یہ تھریڈ پڑھکر۔
ایسے تھریڈ شاذ و نادر ہی پڑھنے کو ملتے ہیں۔
دوستی کی بنیاد کیا ہو اسی موضوع پر جناب نثار نڈیاڈ والا کی یہ ویڈیو بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
[video=youtube;UpVoPiBOGkA]http://www.youtube.com/watch?v=UpVoPiBOGkA[/video]
 
Top