- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,748
- ری ایکشن اسکور
- 26,379
- پوائنٹ
- 995
دوست واحباب کوبھیجنے کے لیےپُرحکم اسلامی اقوال زریں
الشیخ محمد صالح المنجد
سوال:
میں اپنے دوست واحباب کوروزانہ قرآن وسنت سے پرحکم جملے اوراقوال زریں ارسال کرتا ہوں ، توکیا ممکن ہے کہ آپ بھی کچھ اس میں تعاون فرمائيں ؟ کیونکہ ان پران کی بہت اچھی تاثیر ہے لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ یہ سلسلہ چلتا رہے ۔
جواب:
بھائی صاحب اللہ تعالی آپ کواللہ تعالیٰ کےدین میں دعوتی کام کا اجرثواب نصیب کرے کہ آپ ان پرحکم اسلامی اقوال زریں اورجملوں کےساتھ انہیں وعظ ونصیحت اوریاددہانی کراتے ہیں ۔ ذیل میں ہم کتاب وسنت اورمسلمان اہل حکم وعقل ودانش کے اقوال سے ماخوذ کچھ پُرحکم اقوال اورجملوں کی فہرست پیش کرتے ہیں :
قرآن مجید سے ليے گئے جملوں کو ہم ( ) اس بریکٹ میں لکھیں گے اورسنت نبویہ سے لیے گئے جملوں کو اس علامت " " نص کے مابین لکھیں گے اورباقی اقوال وجملوں کوبغیرکسی علامت کے ذکر کیا جائے گا ۔