ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 975
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
دوسری شادی پر پہلی بیوی کی ناراضگی اور اس کی باری چھوڑنے کے مطالبے کا حکم
فتاوى عبر الأثير (( 44 ))
السؤال: أخ يقول لي زوجتان, والأولى بسبب زواجي عليها غضبت مني وتقول أنا متنازلة لضرتي ولا أريد أن تأتي إليَ, فهل يجوز له هجرها من باب التأديب لها؟
ایک شخص کہتا ہے: میری دو بیویاں ہیں۔ پہلی بیوی میرے دوسری شادی کرنے کی وجہ سے مجھ سے ناراض ہو گئی ہے اور کہتی ہے کہ میں اپنی باری اپنی سوکن کو دیتی ہوں اور نہیں چاہتی کہ تم میرے پاس آؤ۔ کیا اس شخص کے لیے اسے تادیبا چھوڑ دینا جائز ہے؟
الجواب: لقد بينت في فتوى سابقة أن التعدد أمر مشروع قد أحله الله تعالى للرجل لحكم كثيرة, وأن الواجب على المرأة أن تخضع لشرع الله وتنقاد لحكمه وتسلم لأمره وأن تصبر وتسمع وتطيع زوجها وتحسن التبعل له, وفعل الأخت خطأ, بل الواجب عليها أن تراعي حق زوجها ولا يحق لها أن تطلب منه أن لا يأتيها, وعليها أن تعلم أنها بإغضاب زوجها تسخط الله عليها ولن يقبل الله منها صلاتها وعبادتها حتى تطيع زوجها وترضيه وتعطيه حقوقه.
میں نے ایک سابقہ فتویٰ میں واضح کیا تھا کہ ایک سے زیادہ نکاح کرنا شرعا جائز ہے، اللہ تعالیٰ نے متعدد حکمتوں کے پیش نظر مرد کے لیے اسے حلال قرار دیا ہے۔ عورت پر لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی شریعت کے سامنے سر تسلیم خم کرے، اس کے حکم کی پیروی کرے، اس کے فیصلے کو قبول کرے، صبر سے کام لے، اپنے شوہر کی بات سنے اور اس کی اطاعت کرے، نیز اس کے ساتھ حسن معاشرت اختیار کرے۔
اس بہن کا یہ طرز عمل غلط ہے، بلکہ اس پر واجب ہے کہ وہ اپنے شوہر کے حق کا خیال رکھے۔ اسے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ شوہر سے مطالبہ کرے کہ وہ اس کے پاس نہ آئے۔ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اپنے شوہر کو ناراض کرکے وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لیتی ہے، اور جب تک وہ اپنے شوہر کی اطاعت نہ کرے، اسے راضی نہ کرے اور اس کے حقوق ادا نہ کرے، اللہ تعالیٰ اس کی نماز اور عبادت قبول نہیں فرمائے گا۔
قال -صلى الله عليه وسلم-: «ثلاثة لا ترفع صلاتهم فوق رؤسهم شبرا», وذكر منهم «وامرأة باتت وزوجها عليها ساخط», ويقول -صلى الله عليه وسلم- «والذي نفسي بيده, ما من رجل يدعوا امرأته الى فراشها فتأبى عليه ألا كان الذي في السماء ساخط عليها حتى يرضى عنها» رواه مسلم.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین قسم کے لوگوں کی نماز ان کے سروں سے ایک بالشت بھی اوپر نہیں اٹھائی جاتی۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ’’اور وہ عورت جو اس حال میں رات گزارے کہ اس کا شوہر اس سے ناراض ہو۔‘‘
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جب کوئی مرد اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ اس کے پاس آنے سے انکار کر دے تو آسمان والا (اللہ تعالیٰ) اس عورت سے ناراض رہتا ہے، یہاں تک کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو جائے۔‘‘ (اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔)
أما بالنسبه للزوج فنقول له أرفق بزوجتك الأولى ودارها وتودد لها في المعاملة, فإن الغيرة تكون شديدة في أول الأيام ثم تقل بعد فترة إذا أحسنت التصرف معها وأشعرتها بقيمتها لديك, وإذا تنازلت المرأة عن ليلتها لضرتها فذلك جائز ولا يلزم الزوجة أن يبيت عندها ولكن أنصحك أن لا تهجرها بل بت عندها في ليلتها, فإن أزعجتك فأهجرها داخل البيت ولا تبت ليلتها عند ضرتها حتى لو قالت لك أني متنازلة, لأن تنازلها بسبب غيرتها, فبت عندها في ليلتها وتلطف بها لعل الله أن يهديها فترجع الى صوابها… والله أعلم
رہا شوہر کا معاملہ، تو ہم اس سے کہتے ہیں کہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرو، اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور محبت و شفقت سے پیش آؤ۔ کیونکہ ابتدا میں غیرت کی شدت زیادہ ہوتی ہے، پھر کچھ عرصے بعد کم ہو جاتی ہے، بشرطیکہ تم اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو اور اسے یہ احساس دلاؤ کہ تمہارے نزدیک اس کی قدر و منزلت ہے۔ اگر عورت اپنی رات اپنی سوکن کو دے دے تو ایسا کرنا جائز ہے، اور شوہر پر لازم نہیں کہ وہ اس رات اس کے پاس گزارے۔ لیکن میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اسے نظر انداز کرکے نہ چھوڑو، بلکہ اس کی باری والی رات اسی کے پاس گزارو۔
اگر وہ تمہیں پریشان کرے تو گھر کے اندر اس سے علیحدگی اختیار کر لو، لیکن اس کی باری والی رات اس کی سوکن کے پاس نہ گزارو، خواہ وہ تم سے کہے کہ میں نے اپنی باری چھوڑ دی ہے؛ کیونکہ اس کا اپنی باری سے دست بردار ہونا اس کی غیرت کی وجہ سے ہے۔ لہٰذا اس کی باری والی رات اسی کے پاس رہو اور اس کے ساتھ نرمی و محبت سے پیش آؤ۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ہدایت دے گا اور وہ اپنی صحیح روش کی طرف لوٹ آئے گی۔
واللہ تعالیٰ أعلم۔