عدیل سلفی
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 21، 2014
- پیغامات
- 1,715
- ری ایکشن اسکور
- 430
- پوائنٹ
- 197
الحمدللہ آج ایک جگہ دوسری شادی کے لئے رشتہ طے پا گیا ہے ۔یہ سب آپ دوستوں کی دعاوں اور نیک خواہشات اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے ممکن ہوا، ہونے والی بیگم زیادہ پڑھی لکھی تو نہیں لیکن خوبصورت اور اچھی سیرت رکھتی ہے، اور سادگی پسند ہے۔ابھی کچھ دیر پہلے ان کے گھر سے واپسی ہوئی ہے میں تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہا سوچا خوشی کے ان لمحات کو آپ دوستوں سے شئیر کیا جائے ، میں نے تو پہلی نظر میں ہی دل میں ہاں کہہ دی ، پہلی بیگم بھی ساتھ ہی تھیں۔ سچ پوچھیں تو پسند بھی بیگم صاحبہ نے خود ہی کیا۔ ہم تو تابعداری کرنا جانتے ہیں۔ ہمیشہ جھکے رہتے ہیں اور آج اللہ کی مہربانی سے پھل بھی مل رہا ہے۔ آپ بھی سبق سیکھیں خاتون اوّل کو ہمیشہ خوش رکھیں تو آپ کی من کی مرادیں پوری ہوسکتی ہیں ، ان شاءاللہ جنوری میں میرا دوسرا نکاح ہو جائے گا۔ دوست احباب کو ولیمہ پر مدعو کیا جائے گا ۔یقینا آپ لوگ تشریف لا کر محفل کی رونق دوبالا کریں گے۔ ایک دوست کی وال سے پڑھا تو حسرت دل سے کاپی کر لیا سوچا باقی دوستوں سے شئیر کی جائے دل کو بہلانے کے لیے غالب یہ خیال اچھا ہے۔