میں 13سال سے کویت میں ہوں۔ میرے خاوند بچپن سے کویت میں تھے۔تنگدستی تھی۔ اس وجہ سے بچے سکول نہیں جاتے تھے۔ یہاں سکول کی فیس بہت زیادہ ہے۔ میرا بیٹا آٹھ سال اور بیٹی پانچ سال کی ہو گئی تھی لیکن انہوں نے سکول کی شکل نہیں دیکھی تھی۔ پاکستان لے کے جاتے تو بہت زیادہ بیمار ہوجاتے۔ سکول جانے کی نوبت ہی نہیں آتی تھی۔ مجبوراًواپس آنا پڑتا۔ بہت پریشانی تھی۔پھر میں نے بچوں کے لیے تسبیح شروع کر دی۔روزانہ ایک تسبیح (ایاک نعبد وایاک نستعین)اُسی دوران میری بہن نے پاکستا ن سے
دو انمول خزانہ بھیج دیا۔ جو میں یقین کے ساتھ عصر کے بعد 21بار پڑھنا شروع کر دیا۔ ہم یہاں بچوں کو سکول لے کے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایڈمیشن نہیں ہے۔
میرے خاوند نے کہا چلو۔ میں نے کہا آپ ہمیں چھوڑ جائیں میں پرنسپل سے بات کرتی ہوں۔ وہ کام پر چلے گئے۔ پرنسپل میٹنگ میں تھے۔ایک گھنٹہ ہمیں انتظار کرناپڑا۔ ملاقات کا وقت آیا تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ داخلہ نہیں ہے۔ اور کوئی سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔ مجھے اللہ پاک اور اپنی عبادت پر یقین تھا۔ میں آدھا گھنٹہ بحث کرتی رہی۔ انہوں نے کہا سیٹ نہیں ہے۔ کہاں سے دیں۔میرے آنسو نکلے اور دل میں دعا کی۔
"یاباری تعالیٰ میری دعا آپ کے در پر دستک دے رہی ہے۔اسے شرف قبولیت عطافرمائیں۔"اللہ پاک کو رحم آیا پرنسپل کا دل بدل گیا۔ اس نے کہا آپ نے کون سی کلاس میں داخلہ کروانا ہے۔ اس طرح میرے بچے سکول جانے لگے۔
اور
انمول خزانے کی بہت برکات ہیں۔ جس بلڈنگ میں ہم رہتے تھے وہاں بلدیہ کا کوئی مسئلہ ہو گیا۔ انہوں نے آدھی بلڈنگ خالی کرنے کو کہا۔اور ہمارے ساتھ 30گھر اور بھی تھے جو خالی ہوئے۔انمول خزانے کی برکت سے ہمیں اور ان 30گھروں کو چھ ماہ کاکرایہ جتنا ہم دیتے تھے۔اس حساب سے بلڈنگ کے مالک نے ہمیں دینار دیئے۔
اس طرح ہماری زندگی میں آسانیاں آئیں۔ اور حضرت حکیم صاحب کا درس بھی ایک سال سے سُن رہی ہوں۔ جس سے مجھ پر اتنا کرم ہوا نماز کی پابندی توتھی۔ اور بھی درس سے سن کے عمل کرتی ہوں۔ میرا غصہ بالکل ختم ہو گیاہے۔ میں خود حیران ہوں۔مجھے غصہ آتا ہی نہیں درس کی برکت ہے۔ اور نفلی روزے بھی رکھتی ہوں۔اللہ پاک کا ایسا کرم ہے میرے مسئلے حل ہوتے رہتے ہیں۔انمول خزانے کی برکت نماز بھی پڑھتی ہوں ذکر اذکار کا ٹائم بھی نکل آتا ہے۔ پہلے پریشانیوں سے نیند نہیں آتی تھی۔ اب نیند بھی آجاتی ہے۔ اور مغرب کے بعد سورۃ الواقعہ بھی پڑھتی ہوں۔
کبھی ہم پر کسی کا قرض نہیں۔ یہ سب اللہ پاک کے کلام اور حضرت صاحب کے درس اور انہوں نے جو تحفہ دیا ہم سب کو انمول خزانے کی برکت کا نتیجہ ہے۔ لوگوں میں عزت بھی بڑھ گئی ہے۔یہاں غیر مسلم رہتے ہیں وہ بھی سلام کر کے گزرتے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے۔ دنیا میں ہر بندے کے رزق میں اللہ پاک فراوانی کرے۔ سب کی مشکلات حل ہو جائیں۔ جس طرح میری ہوئیں۔ آمین۔(آذانے محمد،کویت)
دسمبر2010میں مسجد میں بیٹھے تھے۔ کہ ایک دوست نے ایک چھوٹی سی کتاب تحفہ دی۔ جس کے اوپر
دو انمول خزانے لکھا تھا۔ ہر نماز کے بعد ٹوٹے پھوٹے یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کیا۔تقریباً ڈیڈھ ماہ کچھ اثرہونا شروع ہوا۔ کیونکہ شروع سے کراچی میں رہتے تھے۔ اس لیے
دو انمول خزانے کے آخر میں دعا ابودردہ رضی اللہ عنہ ہے۔ اسکی بہت فضیلت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پڑھنے کی توفیق دی۔ بہت فائدہ ہوا۔ مالی بھی، تعلیم میں بھی،اور بھی بہت۔ (عدیل گوندل)
مزید مشاہدات آپ
دو انمول خزانے میں پڑھ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب پر رحم فرمائے۔ آمین