• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دو انمول خزانے

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
بارہا کے تجربات لاکھوں لوگوں کے مشاہدات کے بعد یہ چار مقبول اعمال نہایت زوراثر' روحانی خزائن سے معمور ایک شاہکار' آفت رسیدہ اور جان بلب مریضوں کیلئے پیغام شفاء' بیروزگار اور تنگ دست فقیروں کیلئے رحمت الٰہی کیکرن' جنات سے متاثر اور جادو کے ماروں کیلئے مستند علاج'اسم اعظم کے متلاشیوں کیلئے عجیب موتی' قید سے رہائی کیلئے امید افزاء بہار' دربدر کی ٹھوکریں کھانے والے عاجز و درماندہ بندوں کیلئے مرہم' جن کے رشتوں میں رکاوٹ ہو یا مشکل سے مشکل چٹان ہو ان سب کیلئے خوشخبری ہے۔

محترم قارئین! یقین کے ساتھ عمل کریں۔ شک عمل کو ضائع کردیتا ہے۔ درحقیقت تمام وظائف اللہ جل شانہٗ کے حضور پیش ہوکر ہمارے حالات اور پریشانیوں میں آسانی اور سہولت لانے کیلئے اجازت چاہتے ہیں۔ اس لیے اللہ جل شانہٗ ہی کی ذات سے ہونے کا سوفیصد یقین ہی فائدہ دے گا۔ یہ وظٓئف اللہ جل شانہٗ کی مدد حاصل کرنے کیلئے اہل اللہ سے ثابت ہیں۔ نیز حضرت کے تجربات و مشاہدات اوردو انمول خزانے کی ترتیب اور شرائط کتابچے میں درج ہیں۔
دو انمول خزانے پٹرھیں۔
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
دو انمول خزانے کے حوالے سے میں کچھ بھائی بہنوں کے تجربات شئیر کر رہا ہوں تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے کہ اللہ تعالیٰ نے دو انمول خزانے کی برکات کیسے عطاکیں۔
(انجینئر نوید اختر' راولپنڈی)
موسم سرما میں ہمارے شہر سرائے عالمگیر میں کہیں سے ڈاکوئوں کا ایک گروہ گھس آیا۔ انہوں نے شہر میں کئی وارداتیں کیں۔ ہر گھر میں گھستے اور امیر غریب کی پرواہ کیے بغیر سب کچھ چھین لیتے۔ مزید ستم یہ کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے اور بعد میں پتہ چلا کہ پولیس بھی ان سے ملی ہوئی ہے اور باقاعدہ حصہ وصول کرتی ہے۔ سارے شہر کے لوگوں کا سکون غارت ہوگیا۔ ایسا لگتا تھا کہ اب بس اپنی باری کا انتظار ہورہا ہے۔ ہمارا گھر سڑک کے کنارے پر ہے اور سامنے قبرستان ہے اور خوبصورتی کے اعتبار سے آس پاس کے گھروں میں سے سب سے اچھا لگتا ہے۔
ہمارے گھر والے بھی پریشان تھے۔چنانچہ گھر والوں نے ایک رائفل کا بندوبست کیا۔ بندے نے عرض کیا کہ رائفل سے حفاظت نہیں ہوگی بلکہ سارے کوئی عمل کریں کہ اللہ ہماری حفاظت فرمائے اور مشورے کے بعد یہ طے پایا کہ حکیم صاحب کے ارشادہ فرمودہ دو انمول خزانے کا اہتمام کیا جائے۔ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کچھ نہ کچھ پڑھا۔
ایک رات ایسا ہو کہ گھر کی ایک عورت کو گھر کے باہر آہٹ محسوس ہوئی۔ تو اس نے اٹھ کر دوانمول خزانے کا ورد شروع کردیا۔ تھوڑی دیر بعد کتوں کے ایک ہجوم کے بھونکنے کی آواز آنے لگی اور وہ اس قدر زور سے بھونکے کہ گھر والوں کی بھی آنکھ کھل گئی۔ کسی نے کھڑکی ہلکی سی کھول کر آنکھ لگا کر باہر دیکھا تو دس گیارہ آدمیوں کا ایک ٹولہ اسلحہ سے لیس کتوں کے سامنے بدکتا ہوا محسوس ہوا۔ کتے بھونکتے بھونکتے آگے بڑھتے جارہے تھے اور یوں اس رات چوروں سے اللہ نے نجات دی۔ حالانکہ اس گلی میں آج تک اس تعداد میں کتے کبھی دیکھے ہی نہیں گئے۔
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
میں 13سال سے کویت میں ہوں۔ میرے خاوند بچپن سے کویت میں تھے۔تنگدستی تھی۔ اس وجہ سے بچے سکول نہیں جاتے تھے۔ یہاں سکول کی فیس بہت زیادہ ہے۔ میرا بیٹا آٹھ سال اور بیٹی پانچ سال کی ہو گئی تھی لیکن انہوں نے سکول کی شکل نہیں دیکھی تھی۔ پاکستان لے کے جاتے تو بہت زیادہ بیمار ہوجاتے۔ سکول جانے کی نوبت ہی نہیں آتی تھی۔ مجبوراًواپس آنا پڑتا۔ بہت پریشانی تھی۔پھر میں نے بچوں کے لیے تسبیح شروع کر دی۔روزانہ ایک تسبیح (ایاک نعبد وایاک نستعین)اُسی دوران میری بہن نے پاکستا ن سے دو انمول خزانہ بھیج دیا۔ جو میں یقین کے ساتھ عصر کے بعد 21بار پڑھنا شروع کر دیا۔ ہم یہاں بچوں کو سکول لے کے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایڈمیشن نہیں ہے۔
میرے خاوند نے کہا چلو۔ میں نے کہا آپ ہمیں چھوڑ جائیں میں پرنسپل سے بات کرتی ہوں۔ وہ کام پر چلے گئے۔ پرنسپل میٹنگ میں تھے۔ایک گھنٹہ ہمیں انتظار کرناپڑا۔ ملاقات کا وقت آیا تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ داخلہ نہیں ہے۔ اور کوئی سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔ مجھے اللہ پاک اور اپنی عبادت پر یقین تھا۔ میں آدھا گھنٹہ بحث کرتی رہی۔ انہوں نے کہا سیٹ نہیں ہے۔ کہاں سے دیں۔میرے آنسو نکلے اور دل میں دعا کی۔
"یاباری تعالیٰ میری دعا آپ کے در پر دستک دے رہی ہے۔اسے شرف قبولیت عطافرمائیں۔"اللہ پاک کو رحم آیا پرنسپل کا دل بدل گیا۔ اس نے کہا آپ نے کون سی کلاس میں داخلہ کروانا ہے۔ اس طرح میرے بچے سکول جانے لگے۔
اور انمول خزانے کی بہت برکات ہیں۔ جس بلڈنگ میں ہم رہتے تھے وہاں بلدیہ کا کوئی مسئلہ ہو گیا۔ انہوں نے آدھی بلڈنگ خالی کرنے کو کہا۔اور ہمارے ساتھ 30گھر اور بھی تھے جو خالی ہوئے۔انمول خزانے کی برکت سے ہمیں اور ان 30گھروں کو چھ ماہ کاکرایہ جتنا ہم دیتے تھے۔اس حساب سے بلڈنگ کے مالک نے ہمیں دینار دیئے۔
اس طرح ہماری زندگی میں آسانیاں آئیں۔ اور حضرت حکیم صاحب کا درس بھی ایک سال سے سُن رہی ہوں۔ جس سے مجھ پر اتنا کرم ہوا نماز کی پابندی توتھی۔ اور بھی درس سے سن کے عمل کرتی ہوں۔ میرا غصہ بالکل ختم ہو گیاہے۔ میں خود حیران ہوں۔مجھے غصہ آتا ہی نہیں درس کی برکت ہے۔ اور نفلی روزے بھی رکھتی ہوں۔اللہ پاک کا ایسا کرم ہے میرے مسئلے حل ہوتے رہتے ہیں۔انمول خزانے کی برکت نماز بھی پڑھتی ہوں ذکر اذکار کا ٹائم بھی نکل آتا ہے۔ پہلے پریشانیوں سے نیند نہیں آتی تھی۔ اب نیند بھی آجاتی ہے۔ اور مغرب کے بعد سورۃ الواقعہ بھی پڑھتی ہوں۔
کبھی ہم پر کسی کا قرض نہیں۔ یہ سب اللہ پاک کے کلام اور حضرت صاحب کے درس اور انہوں نے جو تحفہ دیا ہم سب کو انمول خزانے کی برکت کا نتیجہ ہے۔ لوگوں میں عزت بھی بڑھ گئی ہے۔یہاں غیر مسلم رہتے ہیں وہ بھی سلام کر کے گزرتے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے۔ دنیا میں ہر بندے کے رزق میں اللہ پاک فراوانی کرے۔ سب کی مشکلات حل ہو جائیں۔ جس طرح میری ہوئیں۔ آمین۔(آذانے محمد،کویت)

دسمبر2010میں مسجد میں بیٹھے تھے۔ کہ ایک دوست نے ایک چھوٹی سی کتاب تحفہ دی۔ جس کے اوپر دو انمول خزانے لکھا تھا۔ ہر نماز کے بعد ٹوٹے پھوٹے یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کیا۔تقریباً ڈیڈھ ماہ کچھ اثرہونا شروع ہوا۔ کیونکہ شروع سے کراچی میں رہتے تھے۔ اس لیے دو انمول خزانے کے آخر میں دعا ابودردہ رضی اللہ عنہ ہے۔ اسکی بہت فضیلت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پڑھنے کی توفیق دی۔ بہت فائدہ ہوا۔ مالی بھی، تعلیم میں بھی،اور بھی بہت۔ (عدیل گوندل)

مزید مشاہدات آپ دو انمول خزانے میں پڑھ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب پر رحم فرمائے۔ آمین
 
Top