- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
دو ملاقاتیں اور چند باتیں
الحمد للہ یہ ہفتہ اس حوالے سے بہترین رہا کہ چند معروف شخصیات سے شرف ملاقات حاصل ہوا .
جمعے والے دن عشاء کے بعد ہند و پاک کے کچھ ساتھیوں کی معیت میں معروف محقق و معرِّب شیخ صلاح الدین مقبول حفظہ اللہ و یرعاہ کے ساتھ تقریبا تین گھنٹے کی علمی مجلس ہوئی ، جس میں انہوں نے اپنی بعض کتب کی وجہ تصنیف کا ذکر کیا ، اسی طرح پاک و ہند کے علماء کے بارے میں بہت دلچسپ معلومات کا تذکرہ ہوا ، بالخصوص مورخ اہل حدیث فضیلۃ الشیخ اسحاق بھٹی حفظہ اللہ کے ساتھ خصوصی تعلق کا تذکرہ کیا ، اور یہ جاننے کا موقعہ ملا کہ کس طرح ان دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات استوار ہوئے .
یہ بھی انکشاف ہوا کہ شیخ صلاح الدین ایک اچھے مصنف و محقق ہونے کے ساتھ ساتھ زمانہ طالب علمی میں شعر بھی کہتے رہے ہیں ، لیکن جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں داخلہ کے بعد یہ سلسلہ ترک کردیا ، لیکن اسحاق بھٹی صاحب کے ایک برادرانہ تبصرے پر 2011 ء سے دوبارہ یہ سلسلہ شروع ہوا اور اب شیخ کا ایک دیوان چھپ کر منظر عام پر آچکا ہے ، مسدس حالی کی زرخیز زمین میں فکر اقبال کا بیج بویا اور تقریبا پندرہ سو سے زائد اشعار کی لڑی پرو دی ۔
اور بھی بہت سی باتیں ہیں جن کے لیے ایک مستقل مضمون تحریر کرنے کی ضرورت ہے .
بہرصورت اس مجلس میں شرکت کا موقعہ عنایت فرمانے پر میں شیخ ارشاد الحسن ابرار اور شیخ وسیم ہندی صاحب کا بہت شکر گزار ہوں . اللہ تعالی ان کو اور دیگر تمام احباب کو جو اس خیر کا ذریعہ بنے ، جزائے خیر عطا فرمائے ۔
Last edited: