• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دو ملاقاتیں اور چند باتیں

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
دو ملاقاتیں اور چند باتیں

الحمد للہ یہ ہفتہ اس حوالے سے بہترین رہا کہ چند معروف شخصیات سے شرف ملاقات حاصل ہوا .
جمعے والے دن عشاء کے بعد ہند و پاک کے کچھ ساتھیوں کی معیت میں معروف محقق و معرِّب شیخ صلاح الدین مقبول حفظہ اللہ و یرعاہ کے ساتھ تقریبا تین گھنٹے کی علمی مجلس ہوئی ، جس میں انہوں نے اپنی بعض کتب کی وجہ تصنیف کا ذکر کیا ، اسی طرح پاک و ہند کے علماء کے بارے میں بہت دلچسپ معلومات کا تذکرہ ہوا ، بالخصوص مورخ اہل حدیث فضیلۃ الشیخ اسحاق بھٹی حفظہ اللہ کے ساتھ خصوصی تعلق کا تذکرہ کیا ، اور یہ جاننے کا موقعہ ملا کہ کس طرح ان دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات استوار ہوئے .
یہ بھی انکشاف ہوا کہ شیخ صلاح الدین ایک اچھے مصنف و محقق ہونے کے ساتھ ساتھ زمانہ طالب علمی میں شعر بھی کہتے رہے ہیں ، لیکن جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں داخلہ کے بعد یہ سلسلہ ترک کردیا ، لیکن اسحاق بھٹی صاحب کے ایک برادرانہ تبصرے پر 2011 ء سے دوبارہ یہ سلسلہ شروع ہوا اور اب شیخ کا ایک دیوان چھپ کر منظر عام پر آچکا ہے ، مسدس حالی کی زرخیز زمین میں فکر اقبال کا بیج بویا اور تقریبا پندرہ سو سے زائد اشعار کی لڑی پرو دی ۔
اور بھی بہت سی باتیں ہیں جن کے لیے ایک مستقل مضمون تحریر کرنے کی ضرورت ہے .
بہرصورت اس مجلس میں شرکت کا موقعہ عنایت فرمانے پر میں شیخ ارشاد الحسن ابرار اور شیخ وسیم ہندی صاحب کا بہت شکر گزار ہوں . اللہ تعالی ان کو اور دیگر تمام احباب کو جو اس خیر کا ذریعہ بنے ، جزائے خیر عطا فرمائے ۔
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
دوسری مجلس جس میں حاضر ہونے کا موقعہ ملا ، کا اہتمام آج عشاء کے بعد دار السلام کی مدینہ منورہ شاخ کے کارپرداز محترم منیب کبریا کی طرف سے کیا گیا تھا ، بالواسطہ طور پر ہمیں بھی شرکت کا موقعہ دیا گیا ، میزبان نے خود اپنے ہاتھوں سے تکے تیار کرکے پیش کیے ، حافظ غلام اللہ صاحب آف میلسی سے حافظ عبد اللہ بہاولپوری صاحب کے متعلق بہت اہم باتیں معلوم ہوئیں کیونکہ آپ شیخ کے تلامذہ میں سے ہیں ، اسی طرح ڈاکٹر عبد الباسط فہیم صاحب نے بھی گفتگو میں شرکت کرتے ہوئے بہاولپوری صاحب کے پر تاثیر انداز بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا :
حافظ صاحب کے بارے یہ بات مشہور ہے کہ ان کی گفتگو اس قدر مدلل اور مبنی بر اخلاص ہوتی تھی کہ جو شخص تین جمعے ان کے پیچھے پڑھ لیتا اللہ تعالی اس کی درست مسلک کی جانب رہنمائی فرمادیتے تھے ( اس بات کی تصدیق حافظ غلام اللہ صاحب نے بھی کی اور باقاعدہ اس مقولہ کے قائل کا نام بھی بتلایا )
حافظ غلام اللہ صاحب نے یہ بھی بتلایا کہ کالج کے زمانہ میں کس طرح انہوں نے تلاش حق کا سفر مکمل کیا .
کچھ دیر بعد بقیۃ السلف محترم مولوی عتیق اللہ سلفی ( مہتمم مرکز الدعوۃ السلفیۃ ستیانہ بنگلہ ) تشریف لے آئے ، تو گویا شمع محفل ان کے سامنے سجادی گئی ، محترم شیخ نے انتہائی سادہ انداز میں اس قدر پر اثر اور فکر انگیز باتیں ارشاد فرمائیں کہ وہاں موجود بعض مشایخ کی آنکھیں اشک بار ہوگئیں ، علماء اور طلباء کا مقام واضح کیا ، ان کو ان کے فرائض سے آگاہی دی ، فرمایا :
1۔ میں ایک مہتمم مدرسہ ہونے کی حیثیت سے علماء و طلباء کا احترام کرنا اسی طرح فرض سمجھتا ہوں جس طرح نماز ادا کرنا فرض ہے . ( تشبیہ من کل الوجوہ نہیں )
2۔ ہم اپنے مدرسے کے لیے کسی مشرک ، سودی کار و بار کرنے والا کا چندہ ہر گز قبول نہیں کرتے ۔ ( اگر علم نہ ہوسکے تو الگ بات ہے )
3۔ مدرسہ سے تعاون کرنے والے بعض سیٹھ قسم کے لوگوں نے مدرسہ کے طلباء کو تحقیر آمیز لہجے میں آواز دی ، مولوی صاحب نے دونوں کو فورا مدرسہ میں آنے سے منع فرمادیا اور کہا : جو ان دین پڑھنے والوں کی عزت نہیں کرتا ، اس کے کروڑوں روپے میں طالبعلم کی جوتی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں . ہمیں ایسے لوگوں کے پیسوں کی قطعا ضرورت نہیں . ( یہ دو الگ الگ واقعے ہیں ، مولوی صاحب نے دونوں کے نام بھی ذکر کیے تھے )
4۔ مدرسہ کی ابتداء کے حوالے سے بات کرتے اپنے خاندان کا تذکرہ کیا تو آبدیدہ ہوگئے کہ میرے اہل و عیال اور عزیز رشتہ داروں نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا ہے ، بیوی ، بہنوں نے اپنے زیور تک اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لیے اتار کر دے دیے .
5۔ کہا : میرے بیٹے بھی اسی مدرسے میں پڑھتے ہیں ، ان کے ساتھ بھی دیگر طالبعلموں جیسا رویہ اپنایا جاتا ہے ، ان کو بھی کسی قسم کےنظام سے استثناء نہیں ، اور انہیں سختی سے ہدایت ہے کہ اگر کسی استاذ کے ساتھ بد اخلاقی سے پیسے آئے تو تمہارے لیے اس مدرسے میں کوئ جگہ نہیں ہے .
5ـ علماء کو اپنے گھروں میں بھی وعظ و نصحیت کرتے رہنا چاہیے ، بچوں کو دین کی تعلیم دلوانے پر توجہ کرنی چاہیے . بیویوں کی اچھی تربیت کرنی چاہیے .
6۔ علماء کو اپنی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہیے . اللہ کے سوا کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانے چاہییں . انہیں جو کچھ بھی ملا ہے وہ اللہ کی نعمت ہے ، اس پر اس کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے .
7۔ اللہ کے لیے خود کو وقف کر لیں دنیا خود بخود مل جائے گی .. ہم اللہ کے مزدور ہیں ، جب دنیا داز مزدور کو اس کی اجرت مل جاتی ہے تو اللہ تعالی یقینا ہمیں اپنے فضل سے محروم نہیں رکھے گا .
اور بہت سی باتیں ہیں ، امید ہے ہمارے صاحب علم و فضل بھائی احسان الہی ظہیر صاحب ( جو مجلس میں شریک تھے ) اپنے مخصوص علمی و ادبی انداز میں انہیں صفحہ قرطاس پر منتقل فرمائیں گے . ان شاءاللہ .
اسی مجلس کے آخر میں شیخ توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات ہوئی . جمیعت اہل حدیث برطانیا کے امیر فضیلۃ الشیخ شعیب میری پوری صاحب نے بھی مجلس کو رونق بخشی ، اسی طرح بدر میں دعوتی سر گرمیاں انجام دینے والے شیخ عتیق الرحمن حفظہ اللہ سے بھی دعوت و تبلیغ کے حوالے سے مفید باتیں سننے کو ملیں .
اللہ تعالی سب مشایخ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے اور ہم سب سے زیادہ سے زیادہ دین کا کام لے لے .
 
Last edited:

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اللہ تعالی سب مشایخ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے اور ہم سب سے زیادہ سے زیادہ دین کا کام لے لے .
آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیرا
 

ibnequrbani

مبتدی
شمولیت
مئی 18، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
13
اللہ تعالی آپ کو اسی طرح اہل اللہ کی صحبت کے شرف بخشتا رہے اور آپ یوں ہی ہمیں اپنے تجربوں سے مستفید کرتے رہیں. امین برادر شیخ صلاح الدین حفظاللہ... کی کچھ تصنیفات کے نام بھی شییر کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
اللہ تعالی آپ کو اسی طرح اہل اللہ کی صحبت کے شرف بخشتا رہے اور آپ یوں ہی ہمیں اپنے تجربوں سے مستفید کرتے رہیں. امین برادر شیخ صلاح الدین حفظاللہ... کی کچھ تصنیفات کے نام بھی شییر کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی
زوابع في الوجه السنة قديما و حديثا
أبو الحسن الندوي و الوجه الآخر من كتاباته
موقف الجماعة الإسلامية من الحديث النبوي ( التعريب )
نقض قواعد في علوم الحديث ( التحقيق )
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
اللہ تعالی آپ کو اسی طرح اہل اللہ کی صحبت کے شرف بخشتا رہے اور آپ یوں ہی ہمیں اپنے تجربوں سے مستفید کرتے رہیں. امین برادر شیخ صلاح الدین حفظاللہ... کی کچھ تصنیفات کے نام بھی شییر کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی
محترم نعیم صاحب نے یاد دلایا کہ ان کی ایک اور کتاب محدث لائبریری پر اپلوڈ ہوچکی ہے :
مسدس شاہراہ دعوت
 
Top