• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہی بھلے بنانے کا آسان طریقہ ۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
اجزا:دہی بھلے کے لئے:ماش کی دال ایک کپ (White lentil 1 cup)نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Salt ¼ tsp)بیکنگ سوڈا ایک چٹکی (Baking soda 1 pinch)تیل تلنے کے لئے (Oil for frying)دہی دو کپ (Yogurt 2 cup)ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (Fresh coriander 2 tbsp)بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ (Roast cumin 1 tsp)ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا (Ginger 1/2” pcs)نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)لال مرچ دو چائے کے چمچ (Red chillies 2 tsp)چینی دو چائے کے چمچ (Sugar 2 tsp)سجاوٹ کے لئے:اِملی کی چٹنی دو کھانے کے چمچ (Tamarind chutney 2)ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (Green coriander 2 tbsp)

ترکیب۔
ترکیب اجزا:1: دال کو دھو کر رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ دال کو چھان کر پیس (grind) لیں اور اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا شامل کر دیں۔2: کڑاہی میں تیل کو تیز گرم کریں اور بھلوں کو سنہرا (golden brown) ہونے تک تَل (fry) لیں۔3: تمام بھلے تَل (fry) جائیں تو نیم گرم پانی میں پانچ سے دس منٹ (5-10) کے لئے بھگو (soak) دیں۔4: پھر ہلکے ہاتھ سے پانی نچوڑ کر ڈِش میں رکھ لیں۔5: ایک پیالے میں دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ :6: اور اس میں نمک، لال مرچ، چینی، باریک کٹا ادرک، بھنا زیرہ پاو¿ڈر اور ہرا دھنیا بھی مکس (mix) کرلیں۔7: ڈش میں رکھے بھلوں پر مصالحے والی دہی اتنی ڈالیں کہ بھلے چھپ جائیں۔8: دہی بھلوں کو اِملی کی چٹنی اور ہرا دھنئے سے سجا (decorate) کر پیش کریں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

لاہور میں دہی بھلے اکیلے نہیں بلکہ پکوڑیوں کے ساتھ کھائے جاتے ہیں۔

والسلام
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
ہم گوجرانوالہ والا میں یہاں اپنی پسند سے ترتیب دی جاتی ہے ہر ڈش کی ۔
ویسے پکوڑیاں شامل کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے ذائقہ میں زرا فرق نہیں پڑتا ۔
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکتہ ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جی بھائی صرف پکوڑیوں میں آلو بھی ڈالے جاتے ہیں، بھلے پکوڑیوں میں آلو نہیں ڈالتے ، دہی بھلے پر جو طریقہ سسٹر نے لکھا وہ ان کے شہر کے مطابق درست ہے مگر لاہور میں صرف بھلے کہیں نہیں ملتے دیکھے، بھلوں کی طرح ایسے پیٹھی والے لڈو ملتے ہیں چٹنی اور دہی کے ساتھ مگر مولی بھی، کچھ شہروں میں تو پکوڑیوں میں لوگ آلو کے ساتھ چنے بھی ڈال دیتے ہیں لیکن اس پر پکوڑیوں کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ باریک کٹا ہوا پیاز اور ہری مرچ۔

گول گپے اور پسندے سیالکوٹ کے، سیالکوٹ میں گول گپے پیٹی سے بھرے ہوتے ہیں اور خاص قسم کی چٹنی اور دہی کے ساتھ ہلکا مصالحہ، لاہور کے گول گپے تو پانی پوری ہوتی ہیں۔
پیاز اور ہری مرچ، دہی زیادہ ہونا ضروری ہے،

پاقی جسے جو جس طرح اچھا لگے وہی درست ہے۔ سمائل!

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
چکھ کر ہی بتایا جاسکتاہے کہ کون سے دہی بھلے زیادہ مزیدار ہیں ۔
( ابتسامہ )
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

1۔ کسی بھی تصویر پر رائٹ کلک کریں اور پھر اس کے بعد کاپی پر کلک کریں۔

2۔فورم پیج جہاں تصویر لگانی ہے وہاں پھر رائٹ کلک کریں اور پھر اس کے بعد پیسٹ پر کلک کریں۔ تصویر فورم پیج میں آ جائے گی۔

والسلام
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
السلام علیکم

جی بھائی صرف پکوڑیوں میں آلو بھی ڈالے جاتے ہیں، بھلے پکوڑیوں میں آلو نہیں ڈالتے ، دہی بھلے پر جو طریقہ سسٹر نے لکھا وہ ان کے شہر کے مطابق درست ہے مگر لاہور میں صرف بھلے کہیں نہیں ملتے دیکھے، بھلوں کی طرح ایسے پیٹھی والے لڈو ملتے ہیں چٹنی اور دہی کے ساتھ مگر مولی بھی، کچھ شہروں میں تو پکوڑیوں میں لوگ آلو کے ساتھ چنے بھی ڈال دیتے ہیں لیکن اس پر پکوڑیوں کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ باریک کٹا ہوا پیاز اور ہری مرچ۔

گول گپے اور پسندے سیالکوٹ کے، سیالکوٹ میں گول گپے پیٹی سے بھرے ہوتے ہیں اور خاص قسم کی چٹنی اور دہی کے ساتھ ہلکا مصالحہ، لاہور کے گول گپے تو پانی پوری ہوتی ہیں۔
پیاز اور ہری مرچ، دہی زیادہ ہونا ضروری ہے،

پاقی جسے جو جس طرح اچھا لگے وہی درست ہے۔ سمائل!

والسلام
ایسی کھٹ مٹھی باتیں کرکے دل جلانے اور منہ میں پانی بھر لانے والی باتیں کرنے کا "جرمانہ" بھی ہوتا ہے، کھلانا بھی ہوتا ہے ۔ ابتسامہ
 
Top