حسن شبیر
مشہور رکن
- شمولیت
- مئی 18، 2013
- پیغامات
- 802
- ری ایکشن اسکور
- 1,834
- پوائنٹ
- 196
ملا ہے جب سے خط پیارے کہ چھٹی آرہے ہو تم
مرے خوابوں میں صبح و شام اکثر چھا رہے ہو تم
جب آؤ گے وہ دن میرے لیے عید کا ہوگا
عجب منظر مرے پیارے تمہاری دید کا ہوگا
بہت وزنی سے اک دو بیگ پیارے ہاتھ میں ہوں گے
اٹیچی کیس دس بارہ یقیناساتھ میں ہوں گے
کلر ٹی وہ تو ڈبے سے ہی پہچان جاؤں گی
فرج بھی ساتھ لے آئے تو تم کو مان جاؤں گی
میں ایرپورٹ پر آؤں گی اپنی جان کو لینے
سوزوکی وین بھی لاؤں گی اس سامان کو لینے
تمہارے ٹھاٹھ دیکھوں گی تو یہ دل مسکرائے گا
کھلیں گے بکس جب گھر میں تو یہ دل گنگنائے گا
بہارو پھول برساؤ مرا محبوب آیا ہے
جاپانی ساڑھیاں میرے لیے کیا خوب لایا ہے
مجھے تو کچھ نہیںلینا مگر دنیا بھی رکھنی ہے
پوزیشن کچھ تو آخر اس موئی دنیا میں رکھنی ہے
مجھے ،کچھ، چاہیئیے کپڑا نئے کپڑے بنانے کو
کوئی چالیس گز کے۔ٹی بھی ہو دینے دلانے کو
دو درجن جھانگیے رومال اور بنیان کافی ہیں
دوپٹوں کے فقط اس مرتبہ دو تھان کافی ہیں
وہاں سے لکس صابن بس کوئی دس بیس لے آنا
گرم کوٹوں کے کپڑے کے ،صرف، پیس لے آنا
میرے بھیا کی راڈو واچ اب بھول نہ جانا
میری تو خیر ہے باجی کی ساڑھی بھول نہ جانا
یہ ننھی نادیہ ابو کو ہر وقت یاد کرتی ہے
منگادو بولتی گڑیا یہی فریاد کرتی ہے
یہ کیا لکھا کہ ایگریمنٹ بس اب یہ آخری ہو گا
تمہارا سال سعودیہ میں فقط یہ آخری ہوگا
خدا کے واسطے پیارے کبھی ایسا نہ تم سوچو
کروگے کام کیا آکر ذرا میرے صنم سوچو
ابھی گلبرگ میں ہم کو نیا بنگلہ بنا نا ہے
عزیزوں کو امارت کا ابھی جلوہ دکھانا ہے
ابھی تو سیر کرنے کو ٹیوٹا کار بھی چاہیئے
ابھی تو اپنے گھر میں ایک وی سی آر بھی چاہیئے
کبھی دیکھوں گی میں اپنے گھر میں بھارتی فلمیں
میرے محبوب کیا کیا حسرتیں ہیں جاگتی دل میں
جدا رہ لیں گے کچھ دن اور جھوٹی شان کی خاطر
وہاں کے غیر ملکی قیمتی سامان کی خاطر
میرے دلبر مری باتوں پہ تھوڑا غور کرلینا
اب ایگریمنٹ تم دو سال کا اک اور کر لینا
بسایا ہے میں نے تمہیں اپنے خیالوں میں
دعا یہ ہے کہ رہو تم کھیلتے ہر دم ریالوں میں
خدا حافظ میرے جانی جواب اب جلد لکھ دینا
کب آئیں گی میری چیزیں جواب اب جلد لکھ دینا!