السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
طوطے کی طرح رٹا رٹایا سبق مت دھرائیں
اور
میرے سوال کا جواب دیں۔۔
میں نے کہا کہ میرے دئیے گئے جواب کو شرعی دلیل سے رد کرو، مگر ایسا نہیں ہو سکا جناب سے۔۔
آپکی بے بسی واضح ہے۔۔
میں کہتا ہوں کہ دلائل شرعیہ سے رد کرو اگر کرنا ہے۔۔۔۔ اور آپ ایک ہی بات دہرائے جا رہے ہیں۔۔۔
سب سے اہم بات یہ کہ کوئی دلیل شرعی نہیں لا سکے اپنے دعوی کے اثبات پر!!!!
تو یہ کیا پیش کیا ہے؟
یہ تو احمد رضا خان بریلوی کا اقرار و اعتراف ہے:
رضا حسین حسنین اور تم سب محبت واتفاق سے رہو، اور حتی الامکان اتباع شریعت نہ چھوڑو، اور میرا دین ومذہب جو میری کتب سے ظاہر ہے اس پر مظبوطی سے قائم رہنا، ہر فرض سے اہم فرض ہے، اللہ توفیق دے والسلام
25 صفر المظفر 1340 ھ روز جمعہ مبارک 12 بجکر 21 منٹ پر یہ وقتی وصایا قلم بند ہوئے
صفحہ 16 وصایا شریف - مرتبہ شاہ حسنین رضا خان قادری
ملاحظہ فرمائیں: وصایا شریف
احمد رضا خان بریلوی نے خود اپنے مسلک کو اپنی کتابوں میں منحصر بتلا کر ، لوگوں کو اس کا پابند کیا ہے! اور یہی ایک نئے فرقہ کی بنیاد ہے!
جبکہ اسلام احمد رضا خان صاب کی کتب میں منحصر نہیں! اسلام قرآن و حدیث میں منحصر ہے نہ کہ احمد رضا خان کی کتب میں!
''منحصر '' کا معنی تو آپ کو معلوم ہو گا!
یہ جو آپ دلائل شریعہ کا ذکر فرما رہیں ہیں، آپ کا ارداہ یہ تو نہیں کہ قرآن میں احمد رضا خان کا نام دکھلانے کا مطالبہ ہو کہ قرآن میں نام بتاؤ کہ اللہ نے بتلایا ہو کہ احمد رضا خان بریلوی فرقہ بنائے گا!