• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دینی جماعتوں کے لیے جمہوریت کے نقصانات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207

دینی جماعتوں کے لیے جمہوریت کے نقصانات​

مثلا اب اہلحدیث من حیث الجماعت انتخابات میں کھڑے ہوتے ہیں سب سے پہلا اثر اس جمہوریت کا یہ ہوتا ہے کہ جو شخص ووٹ لینا چاہتا ہے وہ کبھی بھی اپنی بات صاف نہیں کر سکتا۔
وہ یہ کہے کہ لوگو! اللہ ایک ہی ہے اس کے علاوہ کسی کو پکارنا شرک ہے، یہ پختہ قبریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق گرا کر تمام قبروں کے برابر کردی جائیں، کبھی نہیں کہہ سکتا۔
کچھ لوگ جو اقامت دین کا دعوی کرتے ہیں، ان کے ایک رہنما نے بری امام کی قبر پر پھولوں کی چاردر چڑھائی۔ یہ اقامت دین کا فریضہ سر انجام دیا جا رھا ہے۔ اس نے یہ کام کیوں کیا؟ صرف اس لیے کہ عوام خوش رہیں جب تک لوگوں کو خوش نہ کیا جائے، ووٹ ملنا مشکل ہے۔ اور بے دین لوگ دین کی پابندی کس طرح قبول کرسکتے ہیں۔ انہیں خوش کرنے کے لیے تو دین کی پابندیاں نرم کرنی پڑیں گی۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے جب بھٹو برسرِ اقتدار آیا ہم الیکشن کے دنوں میں ایک جگہ باتیں کررہے تھے کہ لوگ ووٹ دینے کیلئے جارہے تھے کچھ عورتیں گزریں ہمیں دیکھ کر ان میں سے ایک عورت نے دوسری عورت سے کہا: "ووٹ کس کو دینا ہے؟ " دوسری بولی: "ان مولویوں کو ووٹ دیا تو یہ ہمیں ٹی وی بھی نہیں سننے دیں گے۔"
مولوی کا نام لے کر دراصل یہ لوگ اسلام کو نشانہ بناتے ہیں ان کا مطلب تھا کہ ہم اسلام کو ووٹ نہیں دیں گی۔ چونکہ اسلام پر براہ راست تنقید کرنا مشکل ہے اس لیے ملحد اور بے دین لوگ اسلام کے ہر حکم کو رد کرنے کے لیے اور ان کے ووٹ لینے کے لیے اقامت دین کے داعی حضرات بے دینی کے کاموں کو اسلامی بنا کر جاری رکھنے کے وعدے کرتے رہتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے کسی لیڈر سے پوچھا گیا: "اگر تم برسرِ اقتدار آ گئے تو ان سینماوں کا کیا بنے گا؟" وہ بولے: "ہم ان کو اسلامی طریقے سے چلائیں گے!!!۔" اسلامی جمہوریت میں اسلامی سینما کیسا اچھوتا خیال ہے؟
تو بھائیو! بات کیا ہے؟ اس کے پیچھے حقیقت کیا ہے؟ اصل حقیقت یہ ہے کہ جو شخص جمہوریت کے ذریعے برسرِاقتدار آنا چاہتا ہے وہ سچی بات کہہ ہی نہیں سکتا، وہ جھوٹ بولے گا، جھوٹے وعدے کرے گا دھوکہ دے گا اپنے آپ کو چھپائے گا، منافقت اختیار کرے گا اس کے بغیر وہ برسرِاقتدار آہی نہیں سکتا۔ اسکا نتیجہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے اہلحدیث بھائی جس طرح پہلے شرک وبدعت کی بات سن کر تڑپ اٹھتے تھے اب وہ حالت نہیں رہی۔ اب ہمیں شرک و بدعت کے ارتکاب پر اتنی تکلیف نہیں ہوتی اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ووٹ لینا ہوتا ہے اور ووٹ تب ہی ملیں گے جب ہم ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ نرم گوشہ پیدا کرلیں گے۔
وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ (القلم-٩ )
"وہ چاہتے ہیں کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں گے۔"

جمہوریت سے ہمارا جماعتی نقصان کتنا ہوا ہے آپ دیکھ ہی رہے ہیں۔ جمعیت اہلحدیث ہو یا پاکستان کی کوئی اور دینی جماعت ہو، ایک آدھ چھوڑ کر سب کا نظام جمہوری ہے۔ سب کا دستور کانگرس اور مسلم لیگ کے دستور کا چربہ ہے اور انگریزوں کے طریقے پر بنایا گیا ہے۔

اقتباس از "جمہوریت و خلافت" مولف عبدالسلام بن محمد
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
یہ ایک حقیقت ہےکہ انبیاجس طریقےسے تبدیلی لےکرآتےہیں وہ دعوت وتبلیغ ہےاس کی بنیاد پرجب ایک منظم جماعت تیار ہوجاتی ہےتو شورائی بنیادوں پر ایک نظم اجتماعی قائم کیاجاتاہے پھرالہی وربانی اصولوں کےمطابق اموردنیاوی کو ڈھالاجاتاہے۔
 
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
یہ ایک حقیقت ہےکہ انبیاجس طریقےسے تبدیلی لےکرآتےہیں وہ دعوت وتبلیغ ہےاس کی بنیاد پرجب ایک منظم جماعت تیار ہوجاتی ہےتو شورائی بنیادوں پر ایک نظم اجتماعی قائم کیاجاتاہے پھرالہی وربانی اصولوں کےمطابق اموردنیاوی کو ڈھالاجاتاہے۔
اور جہاد کہاں گیا ؟
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
Top