• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دینی قوتیں اسلامی ثقافت بچانے کیلئے میدان میں آئیں: امام کعبہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دینی قوتیں اسلامی ثقافت بچانے کیلئے میدان میں آئیں: امام کعبہ

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام کے امام و خطیب الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے دینی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامی تہذیب و ثقافت کو مسخ ہونے سے بچانے کے لئے میڈیا کے میدان میں آگے آئیں، طاغوتی قوتیں اسلام کے خوبصورت چہرے کو منفی پراپیگنڈے سے مسخ کر رہی ہیں۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت 20 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ قرآن حکیم میں امت مسلمہ کی عظمت پوشیدہ ہے، قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے فرقہ واریت سے بچاجاسکتا ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ مقدس کتاب صرف تلاوت کے لئے نہیں بلکہ غوروفکر کرنے، سمجھنے اور عمل کرنے کے لئے نازل کی گئی ہے، قرآن حکیم زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کی آیات پر ایمان لانا چاہئے اور زندگی کے تمام امور میں قرآن حکیم سے راہ نمائی لینی چاہیے، مسلمانوں پر لازم ہے کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اپنے مقدمات اور جھگڑوں کے فیصلے کریں، مسلمان دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوں قرآن کے بغیر کامیابی نہیں کر سکتے۔

امام کعبہ نے کہا کہ اسلام نے عورت کو تحفظ فراہم کیا اور اسے تمام حقوق دئیے، وراثت میں اس کا حق مقرر کیا۔ امام کعبہ نے سربلندی اسلام، امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی، اتحاد بین المسلمین اور بیت المقدس سمیت دنیائے اسلام کے دیگر مقامات کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی اور پاکستانی وفد کے ارکان میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

27 جون 2014 (14:50)
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
دعوت دین اور فروغ اسلام کے لئے جدید ذرائع کو استعمال کرنا وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔مگر افسوس کہ ہم اس میدان میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام پیغام ٹی وی کا اجراء ایک نہایت ہی عمدہ کاوش ہے،اور اس میدان میں ایک خوبصورت قدم کا نزول ہے۔اللہ کرے یہ کام آگے بڑھتا جائے اور اسلام کاصحیح پیغام دنیا کے کونے کونے تک جا پہنچے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
دعوت دین اور فروغ اسلام کے لئے جدید ذرائع کو استعمال کرنا وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔مگر افسوس کہ ہم اس میدان میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام پیغام ٹی وی کا اجراء ایک نہایت ہی عمدہ کاوش ہے،اور اس میدان میں ایک خوبصورت قدم کا نزول ہے۔اللہ کرے یہ کام آگے بڑھتا جائے اور اسلام کاصحیح پیغام دنیا کے کونے کونے تک جا پہنچے۔
آمین یا رب العالمین
 
Top