دین اورمذہب میں فرق
السلام علیکم
اس پر جو میرے پاس معلومات ھے اسے یہاں شیئر کرتا ہوں۔
جب میں نے ١٩٩٤ میں القوات الجوية الامارات جوئن کی تھی اس وقت ایک بہت بڑے پیمانہ پر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹس میں ریکرٹنگ ہوئی تھی، ڈیوٹی ملنے سے پہلے بہت سا پیپر ورکس ہوا تھا جس میں کا کالم دین اور مذھب پر تھے۔
دین: اسلام
مذھب: الحنفیہ، الشافعیہ، المالکی، الحنبلی، الجعفریہ
دین پر سب نے اسلام لکھنا تھا مگر مذھب پر پہلے ہی انفارمیشن مل چکی تھی کہ پہلے ٤ میں کسی بھی ایک کو منتخب کرنا ھے اگر پانچویں پر ٹک کیا تو یہیں سے گھر بھیج دیا جائے گا کیونکہ ایران کے ساتھ زمینی حقائق اور کچھ اور وجوہات پر انہیں جاب نہیں دی جاتی اس لئے اس میں جو ایرانی انجینئر بھی تھے انہوں نے بھی الجعفریہ پر ٹک نہیں کیا تھا بلکہ پہلے چار میں سے کسی ایک کو منتخب کیا تھا۔ یہ کنٹریکٹ ہر سال نیا بنتا تھا اور ہر سال یہی آپشن پر عمل کرنا ہوتا تھا۔
خیال رہے دبئی میں اس پر کوئی پابندی نہیں تھی کیونکہ دبئی کے مرحوم الشيخ راشد بن سعيد آل مكتوم کی ایک بیوی ایرانی تھی جس وجہ سے دبئی میں ایرانیوں کو بہت سے سہولیات میسر تھیں جس میں بڑی سہولت ایرانی ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر دبئی کا لائسنس مل جانا۔
والسلام