• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوالی کی مٹھائی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
اگر دیوالی منانا صحیح ہے تو اس کی مبارک باد دینا بھی صحیح ہے اور اس کی مٹھائیاں کھانا بھی اور اگر منانا ہی غلط ہے تو غلط کام پر مبارک باد دینا اور مٹھائیاں کھانا صحیح کیسے ہوسکتا ہے ؟ ایک بندہ شرک کر رہا ہے ۔ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کو اس کے شرک سے روکو۔ تو آپ روکنے کے بجائے الٹا مبارک باد دے رہے ہیں اور خوشی میں مٹھائیاں کھا رہے ۔ یہ کیا بات ہوئی؟ یہود تو اہل کتاب میں سے تھے ۔ دو نبیوں کو چھوڑ کر وہ ان سارے انبیاء کو ماننے والے تھے جن کو مسلمان مانتے تھے ۔ دوسرے مشرکین کی بنسبت مسلمانوں سے ان کی قربت ایک درجہ زیادہ تھی۔ پھر وہ عاشورہ کا روزہ بھی کوئی دیوی دیوتاؤں کی عبادت ، اعتقاد یا عقیدت کی وجہ سے نہیں رکھتے تھے ۔ ان کا روزہ ایک نبی کی فتح اور طاغوت کی شکشت پر اللہ کے لیے شکرانہ تھا۔ مسلمانوں کے لیے یہود سے "بھائی چارگی " محبت" " تالیف قلب" اور "تقارب" کے لیے اس سے بہتر موقع کیا ہوسکتا تھا۔ لیکن شریعت نے یہاں اس نیکی کو بھی یہود سے مسلمانوں کی مشابہت قبول نہیں کی ۔ کہ قوم رسول ہاشمی کی ترکیب خاص کی حدیں ہمیشہ کفار سے ، ان کے کفر سے ،ان کی تہذیب ، ثقافت سے واضح طور پر الگ ہونی چاہیے ۔ تو حکم دیا گیا کہ اس امر میں یہود سے مشابہت نہیں ہونی چاہیے اس لیے ایک دن پہلے بھی روزہ رکھو کہ ان کہ مخالفت ہو۔ اب آؤ دیوالی کی طرف! دیوالی کیا ہے؟ ایک ایسی مشرک قوم کا تہوار جس کے معبودوں کی گنتی شمار سے باہر ہے ۔ منائی کسی لیے جاتی ہے یہ دیوالی ۔ لکشمی دیوی کی تعظیم میں جو ان مشرکین کے حساب مالداری اور خوشحالی بانٹنے والی دیوی ہے ۔ دیوالی میں ہوتا کیا ہے ۔ لکشمی کی پوچا ۔ یعنی اللہ کے ساتھ کھلم کھلا ربوبیت اور الوہیت کا شرک۔ اب شرک کے مقابلہ میں مسلمان کا ردّ عمل کیا ہونا چاہیے۔ پہلا ردّ عمل تو یہ ہونا چاہیے کہ اللہ نے طاقت دی ہو تو اس شرک کو اس کی بنیادوں سے اکھاڑ کر پھینک دو۔ اگر اس کی ہمت نہیں تو زبان کی تلوار سے اس شرک کی گردن ماردو۔ اور مشرکین پر حجت قائم کردو۔ وہ بھی نہیں کرسکتے تو کم سے کم دل میں اس عمل سے گھن کھاؤ ، برا جانوں اور تکلیف محسوس کرو۔ اب جب اس شرک کی خوشی میں بنٹنے والی مٹھائی چٹخارے لے لے کر کھاؤ گے تو یہ ایمان کا آخری درجہ بھی بچا؟ مالکم کیف تحکمون!

تحریر:محترم شیخ سرفراز فیضی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم !

محمد نعیم یونس بھائی ابھی آپ کی یہ پوسٹ دیکھی میں نے بھی یہ پوسٹ کر دی ہے لہذا میری پوسٹ ڈیلیٹ کر دے

http://forum.mohaddis.com/threads/دیوالی-کی-مٹھائی-⬛-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.30693/
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وربرکاتہ!
حکم کی تعمیل کر دی گئی۔۔۔ابتسامہ!
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
کسی کے باپ کی موت پر اس کا دشمن مٹھائی بانٹے تو وہ یہ پوچھنے نہیں آئے گا کہ " مولانا یہ مٹھائی کھا سکتے ہیں؟"
اللہ کے ساتھ شرک ہورہا ہے، مشرک اس پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں ، لوگ کھانے کے لیے مفتیوں سے لڑ جارہے ہیں۔
المیہ یہ ہے کہ جتنی غیرت اپنے باپ کے لیے ہے اتنی توحید کے لیے نہیں۔ مسئلہ بس یہی ہے۔
دیوالی کی مٹھائی کا کم سے کم درجہ یہ ہے کہ وہ مشتبہ ہیں، جن کو اپنا ایمان عزیر ہوگا وہ مٹھائی کے لیے عقیدہ رسک پر نہیں لگائیں گے۔
اور جن کو مٹھائی عزیز ہوگی ان کو مرجوح فتووں میں راستہ مل ہی جائے گا۔
کوئی کسی کا ہاتھ روک سکتا ہے نہ کسی کی زبان۔ (سرفراز فیضی)
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
اگر کوئی مسلمان حلوائی ہندو کے لئےدیوالی کی مٹھائی آرڈر پر بنائے تو کیا یہ اس کی آمدنی بھی حرام ہوگی یا کوئی اور دکاندار دیوالی کے موقع پر استعمال ہونے والا سامان بیچے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟
 
Top