• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبندیت اپنی کتابوں کے آئینہ میں، (یونیکوڈ )

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
{دیو بندیت}
اپنی کتابوں کے آئینے میں

’’ بے شک تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیئے ہیں ۔ہم اس کی تعریف کرتے ہیں،اسی سے مدد مانگتے ہیں ۔جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے وہ گمراہ کر دے کوئی اسے ہدایت نہیں دے سکتا۔ یقینا تمام باتوں سے بہتر بات اللہ کی کتاب ہے اور تمام طریقوں سے بہتر طریقہ محمد ﷺ کا ہے ۔‘‘
کچھ عرصہ قبل مَیں نے ایک مضمون ’’ [LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%A8%D8%B1%DB%8C%D9%84%D9%88%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-156/%D8%A8%D8%B1%DB%8C%D9%84%D9%88%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%DB%8C%D9%86%D8%A6%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-1107/]بریلویت، اپنی کتابوں کے آئینے میں[/LINK]‘‘ تیار کیا تھا۔جس میں بریلوی مذہب کی حقیقت کو ان کی اپنی کتابوں کے حوالے سے آشکار کیا گیا تھا۔ اب اسی طرح اس نئے مضمون میںدیوبندی مذہب کی حقیقت کو بھی واضح کرنا چاہتا ہوں۔ حقیقت یہ کہ بریلوی حضرات کی طرح دیوبندی علماء و اکابرین کی کتب میں بھی بے سروپا واقعات، من گھڑت و شرکیہ و کفریہ عقا ئدو اعمال ، توہین آمیز عبارات اور اپنے اکابرین اور علماء کے متعلق مبالغہ آمیز نظریات کا وافر حصہ پایا جاتا ہے۔
پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ کسی تعصب کا شکار نہ ہوں۔ جو باتیں سامنے لائی جا رہی ہیں اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ غلط باتوں سے براء ت اور بیزاری کا اظہار کر دیا جائے۔ غلط بات کو غلط،کفر کو کفر اور شرک کو شرک مان لینا اور صحیح حق بات اور توحید کو کھلے دل سے تسلیم کر لینا ہی سلامتی کا راستہ ہے۔اپنے عقائد و اعمال کو کتاب و سنت کے مطابق ڈھال لینے والا ہی سچا اہلسنت اور اہلحدیث ہے۔اس کے مقابلے میں جو اپنے اپنے بڑوں کی من چاہی غلط باتوں کا دفاع کرے اور اپنے علماء کے اقوال و اعمال کو ہی دین سمجھ بیٹھے اس کا کوئی تعلق اہلسنت سے ہے نہ اہلحدیث سے۔شراب کی بوتل پر روح افزاء کا لیبل اسے حلال و طیب نہیں بنا سکتا۔ اﷲ ہمیں صحیح معنوں میںسچااہلسنت اور اہلحدیث بننے کی توفیق دے،آمین۔
’’آپ(ﷺ) کہہ دیجیے کہ میری راہ یہی ہے کہ مَیں اور میرے فرمانبردار اللہ کی طرف بلا رہے ہیں ،پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ اور اللہ پاک ہے اور مَیںمشرکوں میں نہیں۔‘‘ [یوسف: ۱۰۸]

(ناصر) نوٹ: یہ مضمون تصویری شکل میں [LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-1678/]یہاں[/LINK] دستیاب ہے،اور اگر مضمون میں کوئی غلطی نظر آے تو اصلاح کیجیے گا،جزاک اللہ خیرا
اس مضمون کے مصنف طالب نور بھائی ہیں، میں نے تو بس یہاں پیش کرنے کی ایک چھو ٹی سی کوشش کی ہے،اللہ قبول فرما لیں،آمین
اور اللہ تعالیٰ اس مضمون کے زریعہ مسلمانوں کو ہدایت سے نوازیں،آمین


فہرست مضمون:


۱۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12420]آلِ دیوبند کے ہاں حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی کا مقام و مرتبہ[/LINK]
۲۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12421]قبروں اور مزاروں سے فیض اور دستگیری[/LINK]
۳۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12434]قبرومزار پرستی کی تعلیم[/LINK]
۴۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12435]بزرگانِ دیوبند اور علمِ غیب[/LINK]
۵۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12438]دوسرے کے دِل کی بات معلوم کر لینا[/LINK]
۶۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12439]دیوبندیوں کے ’’رحمۃ للعالمین‘‘[/LINK]
۷۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12440]دیوبندیوں میں اکابر پرستی اور اکابرین ِ دیوبند کی خود پسندی[/LINK]
۸۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12473]دیوبندی علماء و اکابرین کی نبوت کی طرف پیش قدمی[/LINK]
۹۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/#post12484]شیخ کی روحانیت اور اس سے استفادہ[/LINK]
۱۰۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12486]بزرگوں کی نظر بصیرت اور روحانی تصرف و اختیار[/LINK]
۱۱۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12488]بعد از وفات دیوبندی بزرگوں کی کاروائیاں[/LINK]
۱۲۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12490]بعد از وفات دیوبندی اکابرین کا تصرف و امداد[/LINK]
۱۳۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12569]توہین آمیز عبارات اور گستاخیاں[/LINK]
۱۴۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12570]ما فوق الاسباب طے الارض[/LINK]
۱۵۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12571]بارش برسانے کا دیوبندی طریقہ[/LINK]
۱۶۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12572]مرید کی قبر میں پیر کی حاضری وسفارش[/LINK]
۱۷۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12573]ایک ہی وقت میں کئی جگہ پر حاضری[/LINK]
۱۸۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12574]بوقت میلاد نبیﷺ کی حاضری[/LINK]
۱۹۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index2.html#post12575]رسول اﷲﷺ اور سیدنا علی ؓ کو’’ مشکل کشا‘‘ ماننا[/LINK]
۲۰۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index3.html#post12576]شیخ عبدالقادر جیلانی مرتبہ الوہیت پر(معاذ اللہ)[/LINK]
۲۱۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index3.html#post12577]دنیا و آخرت کا سہارا،پیر و مرشد [/LINK]
۲۲۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index3.html#post12578]پیر کی قبرکی زیارت گویا دیدارِ خدا(نعوذ باللہ)[/LINK]
۲۳۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index3.html#post12579]اکابرین ِدیوبندکے حیا سوز واقعات و ملفوظات[/LINK]
۲۴۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index3.html#post12580]عقیدہ وحدت الوجود اور اکابرین دیوبند[/LINK]
۲۵۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index3.html#post12581]علماء و اکابرین دیوبنداورتبلیغی جماعت[/LINK]
۲۶۔[LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%AA%D8%A8-%D9%81%DA%A9%D8%B1-154/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%A9%D9%88%DA%88-2124/index3.html#post12582]آخری گزارش[/LINK]
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
آلِ دیوبند کے ہاں حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی کا مقام و مرتبہ​
سب سے پہلے میں جس بات کو سامنے لانا چاہتا ہوں وہ ’’حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی‘‘ کاعلماء و اکابرین ِ دیوبند کے ہاں مقام و مرتبہ ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ رشید احمد گنگوہی،قاسم نانوتوی ، اشرف علی تھانوی اور ان کے بعد آنے والوں کا جو رتبہ آلِ دیوبندکے ہاں سمجھا جاتا ہے اس سے تقریباًہرخاص و عام واقف ہے۔مگر ان سب کے پیر و مرشد اور اعلیٰ حضرت حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی سے عام لوگ اس قدر واقف نہیں۔ چنانچہ چندحوالہ جات پیش خدمت ہیںجن سے حاجی صاحب کی حیثیت اکابرین دیوبند کے ہاں واضح ہو جائے گی۔
۱)مشہور دیوبندی عالم مناظر احسن گیلانی لکھتے ہیں:
’’مشائخ دیوبند کے شیخ الشیوخ یعنی حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمتہ اللہ علیہ۔۔۔۔‘‘

[سوانح قاسمی، حصہ اول:ص ۷۶]

۲)دیوبندیوں کے امامِ ربانی رشید احمد گنگوہی اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے متعلق فرماتے ہیں:
’’ فخر مشائخ عظام مرجعِ خواص و عوام، منبعِ برکات قدسیہ مظہرِ فیوض مرضیہ معدن معارف الٰہیہ،مخزن حقائق، مجمع وقائق سراج ہمسراں،سرتاج اہل زماں، سلطان العارفین تارکین دنیا کے بادشاہ،غوث کاملین غیاث الطالبین جن کی کامل ستائش سے قلموں کی زبانیں قاصر ہیں ۔۔۔۔ پیر و مرشد اور میرے دین کے راہنمااور دنیا کے مقتداء ،میرے آقا، میرے مولا اور میرے مستند اور معتمد یعنی حضرت شیخ الحاج امداد اللہ صاحب تھانوی فاروقی ۔‘‘
[امداد السلوک: ص ۴۴]

۳)دیوبندیوں کے امام الکبیرقاسم نانوتوی اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اﷲ صاحب کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’مطلع انوار سبحانی،منبع اسرار صمدانی ،مورد افضال ذی الجلال والاکرام،مخدوم و مطاع خاص و عام، سر حلقہ مخلصان، سراپا اخلاص، سر لشکر صدیقان باختاص، رونق شریعت، زیب طریقت ، ذریعہ نجات، وسیلہ سعادات، دستاویز مغفرت نیاز مندان،بہانہ واگذاشت مستمدان، ہادی گمراہان، مقتدائے دین پناہان،زبدہ زمان،عمدہ دوران سیدنا و مرشدنامولٰنا الحاج امداد اللہ۔۔۔۔۔‘‘
[سوانح قاسمی،حصہ سوم:ص ۱۱۔۱۲]

۴)دیوبندیوں کے حکیم الامت اشرف علی تھانوی صاحب ان کے بارے میں لکھتے ہیں:
’’شیخ العلماء سید العرفاء حجۃ اللہ فی زمانہ و آیۃ اللہ فی اوانہ اعلیٰ حضرت مرشدنا و ہادینا الحاج الحافظ اللہ محمد امداد اللہ قدس اللہ
[امداد المشتاق:ص۴]
۵)تھانوی صاحب ایک اور جگہ فرماتے ہیں:
’’حضرت حاجی صاحب کو وہ کمالات حق تعالیٰ نے دیے تھے کہ نظیر ملنا مشکل ہے۔‘‘
[ قصص الاکابر:ص ۱۵۸]

۶)حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے متعلق مشہور تبلیغی دیوبندی شیخ الحدیث محمد زکریا کاندھلوی لکھتے ہیں:
’’عرب و عجم کو منور کرنے والا آفتاب دنیائے اسلام کونور معرفت سے سیراب کرنے والا سمندر۔۔۔‘‘
[امداد السلوک(مقدمہ): ص۴۱]

۷)عاشق الٰہی میرٹھی دیوبندی اپنے اعلیٰ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے متعلق لکھتے ہیں:
’’اعلٰحضرت کی راست گو زبان جو حقیقت میں فرمان رحمان کی ترجمان تھی۔‘‘
[ تزکرۃ الرشید:ج۱ص۵۳]

یہ چند حوالہ جات صرف نمونے کے طور پر پیش کیئے گئے ہیں ورنہ علماء و اکابرین دیوبند کی کتابیں حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی کی مبالغہ آمیز تعریف ومدح سے بھری پڑی ہیں۔ اس تمہید کے بعد آئیندہ اکابرین دیوبند کی کتب کے حوالے سے ان علماء و اکابرین دیوبند کے عقائد و نظریات کی ایک جھلک پیش کی جارہی ہے۔اﷲ باطل سے بیزاری اورحق بات کو سمجھ کر قبول کرنے کی توفیق دے،آمین۔
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
قبروں اور مزاروں سے فیض اور دستگیری​
۱)دیوبندیوں کے فخر المحدثین خلیل احمد سہارنپوری لکھتے ہیں:
’’ اب رہا مشائخ کی روحانیت سے استفادہ اور ان کے سینوں اورقبروں سے باطنی فیوض پہنچنا،سو بے شک صحیح ہے۔‘‘
[المھند علی المفند :ص ۳۶]

۲)
سوال:۔بعض بعض صوفی قبور اولیاء پر چشم بند کر کے بیٹھتے ہیںاور سورۃ الم نشرح پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارا سینہ کھلتا ہے اور ہم کو بزرگوں سے فیض ہوتا ہے اس بات کی کچھ اصل بھی ہے یا نہیں۔
دیوبندیوں کے امام ربانی رشید احمد گنگوہی صاحب اس کے جواب میں فرماتے ہیں:
’’ اس کی بھی اصل ہے اس میں کچھ حرج نہیں اگر بہ نیت خیر ہے۔‘‘
[تالیفاتِ رشیدیہ مع فتاویٰ رشیدیہ:ص۱۹۶]
اس سے معلوم ہوا کہ دیوبندیوں کے نزدیک اولیاء اور بزرگوں کی قبروں سے فیض و برکات کا حصول ہوتا ہے۔ آئیے اب اس دیوبندی عقیدے کی عملی شکل دیکھتے ہیں تا کہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔

۳)دیوبندیوںکی مرتب شدہ کتاب ’’ارواحِ ثلاثہ‘‘ میں بیان کیا جاتا ہے:
’’مولوی معین الدین صاحب حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے وہ حضرت مولانا کی ایک کرامت(جو بعد وفات واقع ہوئی)بیان فرماتے تھے کہ ایک مرتبہ ہمارے نانوتہ میں جاڑہ بخار کی بہت کثرت ہوئی۔سو جو شخص مولانا(محمدیعقوب) کی قبر سے مٹی لے جا کر باندھ لیتا اسے ہی آرام ہوجاتا۔ بس اس کثرت سے مٹی لے گئے کہ جب ڈلوائوں تب ہی ختم۔ کئی مرتبہ ڈال چکا۔پریشان ہو کر ایک دفعہ مولانا کی قبر پر جا کر کہا ۔ یہ صاحبزادے بہت تیز مزاج تھے۔ آپ کی تو کرامت ہو گئی اور ہماری مصیبت ہو گئی۔ یاد رکھو کہ اگر اب کے کوئی اچھا ہوا توہم مٹی نہ ڈالیں گے ایسے ہی پڑے رہیو۔لوگ جوتہ پہنے تمھارے اوپرایسے ہی چلیں گے۔ بس اس دن سے پھر کسی کو آرام نہ ہوا۔ جیسے شہرت آرام کی ہوئی تھی ویسے ہی یہ شہرت ہوگئی کہ اب آرام نہیں ہوتا۔ پھر لوگوں نے مٹی لے جانا بند کر دیا۔‘‘
[ارواحِ ثلاثہ:ص ۲۵۷]
دیکھا آپ نے دیوبندیوں کے نزدیک بزرگوں کی قبروں سے کیسے کیسے فیوض و برکات حاصل ہوتے ہیں ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کے ہاں بھی اولیاء و مشائخ بعد از وفات بھی لوگوں کو اپنی قبروں سے نفع پہنچاتے ہیں اوراس پر ان کا اختیار بھی ہے کیونکہ شکایت ہونے پر نفع رسانی بند بھی کی جا سکتی ہے۔اب اسی طرح ایک اور واقعہ ملاحظہ فرمائیں کہ کس طرح قبروں اور مزاروں سے دستگیری و امدادبھی ہوتی ہے۔

۴)اشرف علی تھانوی صاحب فرماتے ہیں:
’’ جب اثر مزار شریف کا بیان آیاآپ(یعنی حاجی امداد اﷲ) نے فرمایاکہ میرے حضرت کا ایک جولاہا مرید تھا۔بعد انتقال حضرت کے مزار شریف پر عرض کیا کہ حضرت میں بہت پریشان اور روٹیوں کا محتاج ہوںکچھ دستگیری فرمائیے۔ حکم ہوا کہ تم کو ہمارے مزار سے دو آنے یاآدھ آنہ روز ملا کرے گا۔ایک مرتبہ میں زیارت مزارکو گیاوہ شخص بھی حاضر تھااس نے کل کیفیت بیان کر کے کہا کہ مجھے ہر روز وظیفہ مقررہ یہیں قبر سے ملا کرتا ہے۔(حاشیہ) قولہ وظیفہ مقررہ ۔اقوال یہ منجملہ کرامات کے ہے۔‘‘
[امداد المشتاق: ص ۱۲۳]
تھانوی صاحب کی اس روایت اور بیان سے معلوم ہوا کہ ان حضرات کے نزدیک صاحب مزارسے اگر مشکل اور پریشانی عرض کر کے دستگیری کی درخواست کی جائے تو وہ دستگیری اور مددکرتے ہیں ۔عام طور پر تو کتاب و سنت کی روشنی میں ایسی چیزوں کے شرک ہونے میں کوئی شک نہیں مگر چونکہ بیان کرنے والے اپنے بزرگ ہیں ،جن کے مزار سے یہ دستگیری ہوئی وہ بزرگوں کے بھی حضرت ہیں اس لیئے یہاں پر یہ بات کرامت ہے۔ انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔

’’کیا ایسوں کو شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہ کر سکیں اور وہ خود پیدا کیئے گئے ہوں۔۔۔۔۔بے شک وہ لوگ جن کو تم پکارتے ہو اﷲ کو چھوڑ کر(وہ توخود) تم جیسے ہی بندے ہیں‘‘ [الاعراف:۱۹۱۔۱۹۴]
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
قبرومزار پرستی کی تعلیم
۱
)
اکابرین دیوبند کے پیرو مرشد حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی صاحب لکھتے ہیں:
’’اولیاء اور مشائخ کی قبروں کی زیارت سے مشرف ہوا کرے اور فرصت کے وقت ان کی قبروں پر آ کر روحانیت سے ان کی طرف متوجہ ہو اور ان کی حقیقت کو مرشد کی صورت میں خیال کرکے فیض حاصل کر لے اور کبھی کبھی عام مسلمانوں کی قبروں پر جا کر اپنی موت یاد کیا کرے اور ان پر ایصالِ ثواب کرے اور مرشد کے حکم اور ادب کو خدا اور رسولﷺ کے حکم اور ادب کی جگہ سمجھے کیونکہ مرشدین خدا اور رسول کے نائب ہیں ۔‘‘
[ کلیاتِ امدادیہ : ص۷۲]
حاجی صاحب کے اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ:
۱) اپنے پیر و مرشد کے حکم اور ادب کو اﷲ اور رسول ﷺ کے حکم اور ادب کی جگہ ہی سمجھنا چاہیے۔
۲) عام مسلمانوں کی قبروں کا حکم تو یہ ہے کہ ان پر کبھی کبھی جا کر ایصالِ ثواب کیا جائے اور ان زیارتِ قبور سے موت کو یاد کیا جائے۔
۲) مگر اولیاء و مشائخ کی قبروں کی زیارت جب فرصت ملے کرنی چاہیئے اور ان کی قبروں پر آ کر عام مسلمانوں کی قبروں سا سلوک نہیں ہونا چاہیے کہ ایصال ثواب کیا جائے یا موت کو یاد کیا جائے بلکہ بزرگوں کی قبروں پر آنے کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ روحانی طور پر ان کی طرف توجہ کی جائے اور ان سے فیض حاصل کیا جائے ۔ اس چیز سے ان بزرگوںکی قبروں سے وہی فائدہ حاصل ہو گا جو ان کی زندگی میں ہوتا تھا۔اگر یقین نہ ہو تو ملاحظہ فرمائیے:

۲)حاجی امداد اﷲصاحب اپنے پیر و مرشد میانجی نور محمدصاحب کے آخری وقت کاتذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
’’حضرت نے تشفی دی اور فرمایاکہ فقیر مرتا نہیں ہے۔صرف ایک مکان سے دوسرے مکان میں انتقال کرتا ہے فقیر کی قبر سے وہی فائدہ حاصل ہو گا جوزندگی ظاہری میں میری ذات سے ہوتا تھا۔‘‘
[ امداد المشتاق:ص۱۱۸ ، تذکرہ مشائخ چشت: ص۲۳۴]
اشرف علی تھانوی صاحب اس روایت کوحاجی صاحب سے بیان کرنے کے بعدان کا تجربہ یوں نقل کرتے ہیں:
’’فرمایا حضرت(یعنی حاجی امداد اﷲ)صاحب نے کہ مَیں نے حضرت کی قبر مقدس سے وہی فائدہ اٹھایا،جو حالت حیات میں اٹھایا تھا۔‘‘ [ امداد المشتاق:ص۱۱۸]
ان دیوبندی اکابرین کے بیانات سے معلوم ہوا کہ ان حضرات کے نزدیک:
۱) کسی بزرگ کی وفات کے بعداس کی قبر سے وہی فائدہ حاصل ہوتا ہے جو اس کی زندگی میں اس کی ذات سے ہوتا تھا۔
۲) حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی صاحب نے اپنے پیر و مرشد کی قبر سے اسی طرح فائدے حاصل کیئے جس طرح ان کی ذات سے زندگی میںحاصل تھے۔

۳)ایک دیوبندی خان صاحب بیان کرتے ہیں:
’’ شاہ ولی اﷲ صاحب بطن مادر میں تھے تو ان کے والد ماجد شاہ عبد الرحیم صاحب ایک دن (خواجہ)قطب الدین بختیار کاکی ؒ کے مزار پر حاضر ہوئے اور مراقب ہوئے اور ادراک بہت تیز تھا۔خواجہ صاحب نے فرمایاکہ تمھاری زوجہ حاملہ ہے اس کے پیٹ میںقطب الاقطاب ہے۔اس کا نام قطب الدین احمد رکھنا۔اقرار و تسلیم فرمایااور آ کر بھول گئے۔ ایک روز شاہ صاحب کی زوجہ نماز میں مصروف تھیں ۔ جب انہوں نے دعا مانگی تو ان کے ہاتھ میں دو چھوٹے چھوٹے ہاتھ نمودار ہو گئے۔ وہ ڈر گئیں اور گھبرا کر شاہ صاحب سے فرمایاکہ یہ کیا بات ہے۔فرمایا ڈرو نہیںتمھارے پیٹ میں ولی اﷲ ہے۔‘‘
[ارواحِ ثلاثہ:ص۲۱]
دیوبندی حضرات کے روایت کردہ اس واقعہ سے معلوم ہوا:
۱) مزاروں پر جا کر مراقبہ کرنے سے جو فیوض و برکات حاصل ہوتی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ صاحبِ قبرسے ،بیٹا ہو گا کہ بیٹی ،نیک ہو گا کہ بد، جیسی اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔
۲) اتنی اہم معلومات حاصل ہونے کا فائدہ یہ بھی ہو گا کہ اگر کسی عورت کے پیٹ میں کوئی اﷲ کا ولی پرورش پا رہا ہو تو جب اس کے چھوٹے چھوٹے ہاتھ اپنی ولایت کے اظہار کے لیئے اپنی ماں کے ہاتھوں میں نمودار ہوں گے تو خوف محسوس نہیں ہو گا،سبحان اللہ۔

’’ جن لوگوں کو تم اﷲ کے سوا پکارتے ہو وہ تمھاری ہی طرح کے بندے ہیں۔ اگر تم سچے ہو تو ضروری ہے کہ تم انہیں پکارو تو وہ جواب دیں۔‘‘ [ الاعراف:۱۹۴]

’’اور اﷲ کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ خود پیدا کیئے گئے ہیں۔ وہ مردہ ہیں زندہ نہیں ۔ انہیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے۔‘‘ [النحل: ۲۰۔۲۱]

’’ اور اﷲ کے سوا جنہیں تم پکارتے ہو وہ تو کھجور کی گٹھلی کی جھلی کے بھی مالک نہیں اور اگر تم ان کو پکارو گے تو وہ تمھاری پکار نہیں سنیں گے اور اگر بالفرض سن بھی لیں تو تمھارے کچھ کام نہ آئیں گے اور قیامت کے دن تمھارے اس شرک کا انکار کر دیں گے۔‘‘ [فاطر: ۱۳۔۱۴]
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
بزرگانِ دیوبند اور علمِ غیب
۱)ایک دیوبندی خان صاحب بیان کرتے ہیں :
’’مولانا نانوتوی فرماتے تھے کہ شاہ عبد الرحیم صاحب ولایتی کے ایک مرید تھے جن کا نام عبداللہ خان تھا۔ اور قوم کے راجپوت تھے اور یہ حضرت کے خاص مریدوں میں سے تھے۔ ان کی حالت یہ تھی کہ اگر کسی کے گھر میں حمل ہوتا اور وہ تعویز لینے آتا تو آپ فرما دیا کرتے تھے کہ تیرے گھر میں لڑکا ہو گا یا لڑکی۔ اور جو آپ بتلا دیتے وہی ہوتا تھا۔‘‘
[ ارواحِ ثلاثہ: ص ۱۳۹]
لڑکا ہو گا کہ لڑکی جیسی باتیں بتانا تو بزرگانِ دیوبند کے مریدوں کے بھی بائیں ہاتھ کا کام ہے اورجب مرید اتنا کچھ جانتے ہیں تو پیر وں مرشدوں کا کیا مقام ہو گا۔۔۔؟

۲)دیوبندیوں کے ایک او ر حضرت نے فرمایا:
’’مولانا شاہ عبد الرحیم صاحب رائپوری کا قلب بڑا نورانی تھا۔میںان کے پاس بیٹھنے سے ڈرتا تھا کہیں میرے عیوب منکشف نہ ہو جائیں۔‘‘
[ارواحِ ثلاثہ: ص ۳۱۹]
نبی ﷺ کے پاس جو منافقین آتے تھے جن کی دھوکہ دہی کی وجہ سے کئی بار سخت تکلیف اٹھانا پڑی ان کے عیوب جب چاہاکیوں ظاہر نہ ہو سکے۔۔۔؟ یہودی عورت کا زہر آلود کھانا پیش کرنا اور ستر قاریوں پر مشتمل صحابہ کرامؓ کی ایک جماعت کو دھوکے سے شہید کیا جانا جیسے واقعات حدیث اور سیرت کی کتب میں محفوظ ہیں۔مگر قلب کی ایسی نورانیت صرف دیوبندی بزرگوں کو حاصل ہے کہ پاس بیٹھنے سے ہی تمام عیوب ظاہر ہو جاتے ہیں۔

۳)اشرف علی تھانوی صاحب بیان کرتے ہیں:
’’حضرت مولانا(مظفر حسین صاحب )مرحوم مکہ میں بیمار ہوئے اور اور اشتیاق تھا کہ مدینہ منورہ میں وفات ہو ۔حضرت حاجی صاحب سے استفسار کیا کہ میری وفات مدینہ میں ہو گی یا نہیں۔حضرت حاجی صاحب نے فرمایاکہ مَیں کیا جانوں؟عرض کیا کہ حضرت یہ عذر تو رہنے دیجئے جواب مرحمت فرمائیے۔حضرت(حاجی صاحب)نے مراقب ہو کر فرمایاکہ آپ مدینہ میں وفات پائیں گے مجھ کو تو ایسا ہی علم ہوا ہے حق تعالیٰ کی طرف سے پس مولانا کو بڑا اعتماد ہو گیا حتیٰ کہ لوگوں سے کہنا بھی شروع کر دیا۔‘‘

[ قصص الاکابر: ص ۱۱۳]
اپنے بزرگوں سے متعلق دیوبندی حضرات کے عقیدہ و اعتقاد پر غور فرمائیے کہ پہلے تو سوال کیا جاتا ہے کہ حضرت مروں گا کہاں یہ بتائیے؟ جب حضرت کی طرف سے جواب ملتا ہے کہ اس بارے میں مَیں کیا جانوں تو عرض کی جاتی ہے کہ یہ عذر اور بہانہ تو رہنے دیجئے کہ آپ جانتے نہیں، ضرور جانتے ہیں ضرور بتائیے۔اناللہ و انا الیہ راجعون۔ پھران دیوبندی حضرت کی بھی کیا بات ہے کہ انہوں نے بھی مرید کو مایوس نہیں کیا اور بتا دیا کہ وفات کہاں ہو گی۔۔۔؟

۴)دیوبندی تبلیغی شیخ الحدیث زکریا کاندھلوی لکھتے ہیں:
’’خواجہ ابو محمد کی ہمشیرہ بھی نہایت بزرگ متقیہ تھیں ہر وقت یاد الٰہی میں مشغول رہتی تھیں۔ جس کی وجہ سے نکاح کی رغبت بھی نہیں ہوتی تھی۔ایک مرتبہ خواجہ ابو محمد ان کے پاس آئے اور فرمایا کہ ہمشیرہ تمھارے پیٹ سے ایک لڑکے کا وجود جو ایک وقت میں قطب الاقطاب ہونے والا ہے مقدر ہو چکا ہے اور وہ بلا نکاح ممکن نہیں اس لیئے تم نکاح کر لو۔۔۔۔‘‘
[تاریخ مشائخ چشت:ص ۱۵۶]

۵){اشرف علی تھانوی صاحب کی ولادت کا قصہ}
اشرف علی تھانوی صاحب کے پیدا ہونے سے پہلے ان کی نانی صاحبہ نے تھانوی صاحب کی والدہ کے متعلق اپنے ایک بزرگ حافظ غلام مرتضیٰ مجذوب پانی پتی سے عرض کیا:
’’حضرت میری اس لڑکی کے لڑکے زندہ نہیں رہتے۔حافظ صاحب نے بطریق معما فرمایا کہ عمر و علی کی کشاکشی میں مر جاتے ہیں۔ اب کی بار علی کے سپرد کر دینا زندہ رہے گا۔ اس مجذوبانہ معما کو کوئی نہ سمجھا لیکن والدہ صاحبہ نے اپنی خداداد اور نور فراست سے اس کو حل کیا اور فرمایا کہ حافظ صاحب کا یہ مطلب ہے کہ لڑکوں کے باپ فاروقی ہیں اور ماں علوی اور اب تک جو نام رکھے گئے وہ باپ کے نام پر رکھے گئے یعنی فضل حق وغیرہ اب کی بار جو لڑکا ہو اس کا نام نا نہال کے ناموں کے مطابق رکھا جائے۔ جس کے آخر میں علی ہو۔ پھر فرمایاکہ انشاء اللہ اس کے دو لڑکے ہوں گے اور زندہ رہیں گے ایک کا نام اشرف علی خان رکھنا دوسرے کا اکبر علی خان۔ نام لیتے وقت خان اپنی طرف سے جوش میں آ کر بڑھا دیا تھا۔ کسی نے پوچھا کہ حضرت کیا وہ پٹھان ہوں گے؟ فرمایا نہیں اشرف علی اور اکبر علی نام رکھنا۔ یہ بھی فرمایاکہ ایک میرا ہو گا وہ مولوی ہو گا اور حافظ ہو گااور دوسرا دنیا دار ہو گا۔‘‘ [/
[اشرف السوانح:ج۱ ص ۴۶]
اشرف علی تھانوی صاحب اس سارے قصے کے بارے میں فرمایا کرتے:
’’ یہ جو مَیں کبھی اکھڑی اکھڑی باتیں کرنے لگتا ہوں ان ہی مجذوب صاحب کی روحانی توجہ کا اثر ہے جن کی دعا سے مَیں پیدا ہوا ہوں کیونکہ طبیعت مجذوبوں کی آزاد ہے الجھی ہوئی باتوں کی متحمل نہیں۔‘‘
[اشرف السوانح:ج۱ ص ۴۶]
اس قصے سے جہاں اور بہت سے دیوبندی عقائد پر روشنی پڑتی ہے وہیں یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اشرف علی تھانوی صاحب کے یہ پانی پتی بزرگ غیب کے معاملات پر گہری نظر رکھتے تھے۔

۶)دیوبندی حکیم الامت اشرف علی تھانوی نے فرمایا:
’’مجاذیب یہاں بیٹھتے ہیں اور کلکتہ کی ان کو خبر ہے۔‘‘
[تقریر ترمذی:ص۴۸۸]
معلوم ہوا کہ ان کے ہاں صرف پانی پتی مجذوب ہی نہیں بلکہ دوسرے مجاذیب بھی غیب کی خبریں جانتے ہیں کہ اگر کہیںایک جگہ بیٹھے ہوں تو دور کلکتہ کی خبر بھی ان کو ہوتی ہے۔


۷)اکا برین دیوبند کے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ مہاجر مکی صاحب نے فرمایا:
’’لوگ کہتے ہیں کہ علم غیب انبیاء و اولیاء کو نہیں ہوتا مَیں کہتا ہوں کہ اہل حق جس طرف نظر کرتے ہیں دریافت و ادراک غیبات کو انکو ہوتا ہے اصل میں یہ علم حق ہے۔ آں حضرت ﷺ کو حدیبیہ و حضرت عائشہ( کے معاملات) سے خبر نہ تھی اس کو دلیل اپنے دعویٰ کی سمجھتے ہیں یہ غلط ہے کیونکہ علم کے واسطے توجہ ضروری ہے۔‘‘
[ شمائم امدادیہ:ص۶۱،امداد المشتاق: ص ۷۹۔۸۰]
اس سے معلوم ہوا کہ ان بزرگان ِدیوبند کے نزدیک:
۱) جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ انبیاء و اولیاء کو علم غیب نہیں ہوتا تو یہ بات صحیح نہیںبلکہ
۲) انبیاء و اولیاء جس طرف بھی نظر اور توجہ کرتے ہیں غیب کی چھپی باتیں ان کو دریافت اور معلوم ہو جاتی ہیں۔(دیوبندی اکابرین کے عقیدے کو سمجھنے کے لیئے یہ بات بڑی توجہ طلب ہے ۔)
۳) جو لوگ سیدہ عائشہؓ اور حدیبیہ کے واقعات سے انبیاء و اولیاء کو علم غیب نہ ہونے پر دلیل لیتے ہیں تو یہ بھی غلط ہے ۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’ غیب کی چابیاں(یا خزانے) پانچ ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی بھی نہیں جانتا۔ (۱)بے شک قیامت کا علم اللہ کے پاس ہے اور (۲)وہ بارش نازل کرتا ہے اور(۳) ارحام (یعنی مائوں کے پیٹ) میں جو کچھ ہے وہ جانتا ہے اور(۴) کسی نفس کو بھی یہ معلوم نہیں کہ وہ آئیندہ کیا کرے گا اور (۵)نہ کسی نفس کو یہ معلوم ہے کہ وہ کس زمیں پر مرے گا۔ یقینا اﷲ تعالیٰ کمال علم والا اور ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔‘‘ [مسند احمد(۲/۶۴)، صحیح بخاری(۱۰۳۹، ۴۶۲۷، ۴۶۹۷، ۴۷۷۸ ،۷۳۷۹)]
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
دوسرے کے دِل کی بات معلوم کر لینا
۱)عاشق الٰہی میرٹھی دیوبندی اپنے امام ربانی رشید احمد گنگوہی کے بارے میںایک روایت بیان کرتے ہیں:
’’ ایک مرتبہ استاذی مولانا عبد المومن صاحب حاضر خدمت تھے دل میں وسوسہ گزراکہ بزرگوں کے حالات میں زہد اور فقر و تنگدستی غالب دیکھی گئی ہے اور حضرت (گنگوہی صاحب)کے جسم مبارک پر جو لباس ہے گو مباح و مشروع ہے مگر بیش قیمت ہے۔حضرت امام ربانی اس وقت کسی شخص سے باتیں کر رہے تھے دفعۃً ادہر متوجہ ہوکر فرمایاکہ ’’ عرصہ ہوا مجھے کپڑے بنانے کا اتفاق نہیں ہوتا لوگ خود بنا بنا کر بھیجدیتے ہیںاور اصرار کرتے ہیں کہ تو ہی پہنناانکی خاطر سے پہنتا ہوں چنانچہ اس وقت بدن پر جتنے کپڑے ہیں سب دوسروں کے ہیںاور مستعار ہیں چند روز بعد آکر لے جائیں گے اور جب خود بناتا تھا گاڑھے اور دھوتر ہی کے بناتا تھا۔‘‘ یہ فرما کر پھر پہلے شخص کی باتوں میں مشغول ہو گئے۔ حاضرین کو تو یہ تقریر بے محل اور جملہ معترضہ معلوم ہوئی مگر مولانا جنکے خطرہ نفس کا جواب تھاندامت سے پیشانی پر پسینہ آ گیا۔‘‘
[ تذکرۃ الرشید:ج۲ ص۱۷۳۔۱۷۴]

۲)رشید احمد گنگوہی صاحب کے ایک شاگرد مولانا علی رضا صاحب فرماتے ہیں:
’’ زمانہ طالبعلمی میں مجھے ایسا مرض لاحق ہوا کہ وضو قائم نہ رہتا تھا بعض نماز کے لیئے تو کئی کئی بار وضو کرنا پڑتاتھا۔ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ فجر کی نمازکو بندہ سویرے مسجد میں آ گیاسردی کا موسم تھااور اسدن اتفاق سے جاڑہ بھی زیادہ تھا۔بار بار وضو کرنے سے بہت تکلیف ہوتی تھی جی چاہتا تھا کہ کسی طرح جلد نماز سے فراغت ہو جائے ۔ تقدیر ی بات کہ حضرت امام ربانی نے اسدن معمول سے بھی کچھ زیادہ ہی دیر لگا ئی مَیں کئی مرتبہ سخت سردی میں وضو کرنے سے بہت پریشان ہوااور وسوسہ گزرا کہ ایسی بھی کیا حنفیت ہے حضرت ابھی اسفار ہی کے منتظر ہیںاور ہم وضو کرتے کرتے مرے جاتے ہیں۔لحظہ دو لحظہ کے بعد ہی حضرت تشریف لائے اور جماعت کھڑی ہو گئی۔ فراغت کے بعد حسبِ معمول دیگر اشخاص کے ہمراہ میں بھی حضرت کے پیچھے پیچھے حجرہ شریف تک گیا۔جب سب لوگ لوٹ گئے اور حضرت نے دروازہ بند کر نا چاہا تو مجھے پاس بلاکر ارشاد فرمایاکہ’’ بھائی یہاں کے لوگ نمازِ فجر کے واسطے تاخیر کر کے آتے ہیںاسوجہ سے میں بھی دیر کر دیتا ہوں ۔‘‘ یہ فرما کر حضرت حجرہ میں تشریف لے گئے اور میں ندامت سے پسینہ پسینہ ہو گیا۔‘‘
[ تذکرۃ الرشید:ج۲ص۲۲۴]

۳)
عاشق الٰہی میرٹھی دیوبندی روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص کی خواب میں آ کر شیخ عبد القادر جیلانی نے فرمایا:
’’ اس زمانہ میں مولانا رشید احمد گنگوہی کو حق تعالیٰ نے وہ علم دیا ہے کہ جب کوئی حاضر ہونے والا السلام علیکم کہتا ہے تو آپ اس کے ارادہ سے واقف ہو جاتے ہیں۔‘‘
[ تذکرۃ الرشید:ج۲ص۳۱۲]

۴)مولوی ولی محمد صاحب اپنے ساتھ ایک واقعہ گزرنے پر رشید احمد گنگوہی صاحب کے بارے میں فرمایا کرتے:
’’ حضرت کے سامنے جاتے مجھے بہت ڈر معلوم ہوتا ہے کیونکہ قلب کے وساوس اختیار میں نہیں اور حضرت ان پر مطلع ہو جاتے ہیں۔‘‘
[ تذکرۃ الرشید:ج۲ص۲۲۷]

نتیجہ:۔ دیوبندیوں کے نزدیک’’ رشید کرے پرواز ،تے جانے راز دِلاں دے‘‘ بریلویوں سے معذرت کے ساتھ۔
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
دیوبندیوں کے ’’رحمۃ للعالمین‘‘
نبی کریم ﷺ کو اﷲ تعالیٰ نے’’رحمۃ للعالمین‘‘ بنا کر بھیجا ہے اور قرآن میں آپﷺ کو اس لقب اور اعزاز سے نوازا ہے۔ اسی بنا پر آج تک لفظ’’رحمۃللعالمین‘‘ کو آپﷺ ہی کے ساتھ مخصوص مانا گیا ہے ۔ مگر دیوبندیوں کے نزدیک یہ بات نبیﷺ کے ساتھ خاص نہیں۔
چنانچہ دیوبندیوں کے امام ربانی رشید احمد گنگوہی صاحب لکھتے ہیں:
’’لفظ رحمۃ للعالمین صفت خاصہ رسول اﷲ ﷺ کی نہیں ہے۔۔۔۔‘‘
[تالیفاتِ رشیدیہ مع فتاویٰ رشیدیہ:ص۱۰۴]
اسی غلط عقیدے کی بنا پر رشید احمد گنگوہی صاحب اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی کو بھی ’’رحمۃ للعالمین‘‘ سمجھتے تھے۔ اشرف علی تھانوی صاحب فرماتے ہیں:
’’ جب حضرت حاجی صاحب کا انتقال ہواتو ہم نے تو ایک وقت کا کھانا بھی نہیں چھوڑا۔مگر مولانا(گنگوہی) کو دست لگ گئے کئی روز تک کھانا نہیں کھایا گیا۔اس زمانے میں اکثر لوگوں نے یہی کہتے سنا کہ ہائے رحمۃ للعالمین ۔‘‘
[ قصص الاکابر: ص ۷۷]
ایک اور جگہ تھانوی صاحب اس بات کو ان الفاظ سے بیان کرتے ہیں:
’’جس وقت حضرت گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ کو حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کی خبر ملی ہے کئی روز تک حضرت مولانا گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ کو دست آتے رہے اس قدرصدمہ اور رنج ہوا تھا۔ بظاہر یہ معلوم نہ تھا کہ اس قدرمحبت حضرت کے ساتھ ہو گی۔حضرت گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ حضرت (حاجی صاحب) کی نسبت بار بار رحمتہ للعالمین فرماتے تھے۔‘‘
[ملفوظات حکیم الامت:ج۱ص۱۶۱]
ان دیوبندی روایات سے معلوم ہوا کہ رشید احمد گنگوہی صاحب کو حا جی امداد اﷲ سے شدید محبت تھی حتیٰ کہ ان کی وفات پر کھانا پینا چھوٹ گیا اور غم سے دست لگ گئے اور مزید یہ بھی ثابت ہوا کہ دیوبندیوں کے امام ربانی گنگوہی صاحب کے نزدیک حاجی صاحب ’’رحمۃ للعالمین‘‘ تھے اور اس بات پر دوسرے دیوبندی اکابرین تھانوی وغیرہ بھی متفق ہیں۔
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
دیوبندیوں میں اکابر پرستی اور اکابرین ِ دیوبند کی خود پسندی
۱)رشید احمد گنگوہی صاحب اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی کے متعلق فرماتے ہیں:
’’ہم تو حضرت حاجی صاحب کو ایساسمجھتے ہیں کہ اگر کوئی یوں کہے کہ حضرت حاجی صاحب کی پیدائش سے پہلے اور آسمان زمین تھے۔ خدا تعالیٰ نے حاجی صاحب کی خاطر نیا آسمان اور نئی زمین پیدا فرما دی تو ہم تو اس کابھی یقین کر لیں ہم تو حاجی صاحب کو ایسا سمجھتے ہیں۔‘‘
[قصص الاکابر:ص ۷۸ ]
دیکھئے کس طرح اپنے پیر و مرشد کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے جا رہے ہیں۔

۲)اشرف علی تھانوی صاحب کے حوالے سے رشید احمد گنگوہی صاحب کا شدید غلو کرتے ہوئے اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کو ’’رحمۃ اللعالمین‘‘ کہنا پیچھے گزر چکا ہے ۔

۳)دیوبندی رئیس القلم مناظر احسن گیلانی اپنے حضرت تھانوی کی کتاب کراماتِ امدادیہ کے حوالے سے حاجی امداد اللہ کے متعلق لکھتے ہیں کہ انہوں نے ایک موقع پر فرمایا:
’’زیادہ سے زیادہ مکہ معظمہ سے مجھے کوئی جلا وطن کر دے سکتا ہے۔ مگر یاد رکھو کہ جہاں بیٹھ جائوں گا وہی میرا مکہ اور وہی مدینہ ہے۔‘‘
[سوانح قاسمی ،حصہ سوم :ص۱۱]
دیکھا آپ نے دیو بندیوں کے اعلیٰ حضرت حاجی امداد اللہ کیسی پہنچی ہوئی چیز ہیں۔ کیسا ان کا مقام و مرتبہ ہے کہ جہاں قیام فرما لیں وہی ان کااور ان کے ماننے والوں کامکہ و مدینہ بن جائے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔

۴) دیوبندیوں کے حضرت مولانا عاشق الٰہی میرٹھی اپنے اکابر پرستانہ اور غلو آمیز جذبات کا اظہار کچھ یوں فرماتے ہیں:
’’واللہ العظیم مولانا (اشرف علی) تھانوی کے پائوں دھو دھو کر پینا نجات اُخروی کا سبب ہے۔‘‘
[تذکرۃ الرشید:ج۱ص۱۱۳]

۵) عاشق الٰہی میرٹھی دیوبندی اپنے ایک بزرگ سائیں توکل شاہ کا قول اپنے امام ربانی رشید احمد گنگوہی صاحب کے حق میں نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
’’لوگو تم کیا کہتے ہو میں مولانا رشید احمد صاحب کا قلم عرش کے پرے چلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔‘‘
[تذکرۃ الرشید:ج۲ص۳۲۲]​
۶) دیوبندی تبلیغی جماعت کے بانی محمد الیاس صاحب کی نانی کے بارے میں عزیز الرحمٰن دیوبندی لکھتے ہیں:
’’جس وقت انتقال ہوا تو ان کپڑوں میں جن سے آپ کا پاخانہ لگ گیا تھا۔عجیب و غریب مہک تھی کہ آج تک ایسی خوشبو نہیں سونگھی۔‘‘
[تذکرۃ مشائخ دیوبند(حاشیہ): ص ۹۶]​
عاشق الٰہی میرٹھی دیوبندی مزید روایت کرتے ہیں:
’’پوتڑے نکالے گئے جو نیچے رکھ دیے جاتے ہیں تو ان میں (سے ) بدبو کی جگہ خوشبو اور ایسی نرالی مہک پھوٹتی تھی کہ ایک دوسرے کو سنگھاتا اور ہر مرد و عورت تعجب کرتا تھا چنانچہ بغیر دھلوائے ان کوتبرک بنا کر رکھ دیا گیا۔‘‘
[ تذکرۃ الخلیل: ص ۹۶۔۹۷]
اب معلوم نہیں کہ اس تبرک سے کون کون سے دیوبندی اکابرین برکت حاصل کرتے رہے؟ مگر یہ بات تو طے شدہ ہے کہ دیوبندی اتنے بڑے اکابر پرست ہیں کہ اپنے بڑوں کی غلاظت بھی بطور تبرک استعمال کرتے ہیں۔

۷)اپنے قطب العالم رشید احمد گنگوہی کے متعلق دیوبندیوں کے شیخ الہند محمود حسن دیوبندی فرماتے ہیں:
’’ اٹھا عالم سے کوئی بانی اسلام کا ثانی ‘‘
[کلیات شیخ الہند:ص۸۷]​
اس مصرعہ میں گنگوہی صاحب کو بانی اسلام یعنی نبی ﷺ کا ثانی قرار دے دیا گیا ہے۔یہ اس قدر شدید مبالغہ آمیز تعریف و مدح ہے کہ حد کفر تک پہنچتی ہے ۔مگرکلیات شیخ الہند کے مرتب ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری اپنے شیخ الہند محمود حسن دیوبندی کے متعلق لکھتے ہیں کہ انہوں نے:
’’مدح میں روایتی انداز سے اجتناب کیا ہے۔ اس میں بعید از قیاس مبالغہ نہیں بلکہ جو اوصاف بیان کیے گئے ہیں ان میں حقیقت کا رنگ ہے۔‘‘
[ کلیات شیخ الہند(مقدمہ): ص ۱۹]​
یعنی دیوبندیوں کے شیخ الہند کا رشید احمد گنگوہی صاحب کو بانی اسلام کا ثانی کہنابھی ہرگز بعید از قیاس مبالغہ نہیں بلکہ یہ بات ان کے نزدیک حقیقت پر مبنی ہے۔استغفر اللہ۔
دیوبندیوں کے شیخ الہند محمود حسن دیوبندی مزیدفرماتے ہیں:
’’دلوں کو جھانکتے ہیں اپنے اور سب مسکراتے ہیں کہا جب میں نے مولانا رشید احمد تھے لاثانی‘‘
[کلیات شیخ الہند:ص۹۰]​
غور فرمائیے کہ ان کے ہاں نبی ﷺ کا ثانی تو رشید احمد گنگوہی صاحب کی صورت میں موجود ہے مگر رشید احمد گنگوہی ایسی شخصیت ہیں کہ ان کا کوئی ثانی نہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔


۸)دیوبندیوں کے شیخ الہند محمود حسن دیوبندی اپنے قطب ربانی رشید احمد گنگوہی کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’وفاتِ سرور عالم ؐ کا نقشہ آپ کی رحلت تھی ہستی گر نظیر ہستی محبوب سبحانی
وہ تھے صدیق ؓ اور فاروقؓ پھرکہیے عجب کیا ہے شہادت نے تہجد میں قدم بوسی کی گر ٹھانی‘‘
[کلیات شیخ الہند:ص۹۰]
معلوم ہوا کہ ان کے نزدیک رشید احمد گنگوہی صاحب صرف زندگی میں ہی نبی ﷺ کا ثانی نہیں تھے بلکہ ان کی وفات بھی نبی ﷺ کی وفات کی طرح ہی تھی۔مزید یہ کہ گنگوہی صاحب کوسیدنا ابو بکر صدیق ؓ اور سیدنا عمر فاروقؓ کہا جائے تو یہ بھی ان کے ہاںکوئی عجیب بات نہیں اور یہ سب باتیں مبالغہ نہیں بلکہ حقیقت کا رنگ لیئے ہوئے ہیں(جیسا کہ اوپر حوالہ گزر چکا ہے)۔

۹)محمود حسن دیوبندی، گنگوہی صاحب کے لیئے مزید فرماتے ہیں:
’ ’رہے منہ آپ کی جانب تو بعد ظاہری کیا ہے ہمارے قبلہ و کعبہ ہوتم دینی و ایمانی‘‘​
[کلیات شیخ الہند:ص۹۰]​
تو طے یہ ہوا کہ دیوبندیوں کے شیخ الہند کے نزدیک اصلی دینی و ایمانی قبلہ و کعبہ بھی رشید احمد گنگوہی صاحب کی ذات ہی ہے ،انا للہ و انا الیہ راجعون۔

۱۰)دیوبندیوں کے مجدد الملت اشرف علی تھانوی صاحب اپنے حضرت شیخ حاجی امداداللہ اور مولانا محمد یعقوب کی مدح و تعریف کچھ یوں بیان کرتے ہیں:
’’یہاں سے ان لوگوں کی فضیلت نکلتی ہے جنہوں نے حضرت شیخ (حاجی امداد اللہ )کو دیکھا گویا انہوں نے حضور ﷺ کا دیکھا اور جنہوں نے مولانا (یعقوب) رحمہ اللہ سے حدیث پڑھی ۔انہوں نے گویا خود حضور ﷺ سے پڑھی۔‘‘
[قصص الاکابر:ص ۱۰۰]​
اللہ تعالیٰ ایسے غلو آمیز اکابر پرستی سے اپنی پناہ میں رکھے، آمین ۔

نبی مکرم ﷺ نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
’’تم دین میں غلو سے بچو ، تم سے پہلے لوگوں کو دین میں غلو نے ہی ہلاک کر دیا تھا۔‘‘
[مسند احمد(۱؍۲۱۵)،سنن نسائی(۳۰۵۹)،مسند ابی یعلیٰ(۲۴۲۷)]
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
دیوبندی علماء و اکابرین کی نبوت کی طرف پیش قدمی

اس سے پیشترآپ ملاحظہ کر چکے ہیں کہ کس طرح دیوبندی علماء و اکابرین نے نبی ﷺ کے ساتھ ساتھ اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کو بھی ’’رحمۃ اللعالمین‘‘ بنا رکھا ہے اور کیسے رشید احمد گنگوہی کو دھڑلے سے نبی ﷺ کا ثانی قرار دیا گیاہے۔ اب اسی ضمن میں مزید حوالہ جات پیش خدمت ہیں جن سے معلوم ہو گا کہ کس طرح اکابرین دیوبند بتدریج منصبِ نبوت کی طرف گامزن رہے۔

سیدنا عبد اللہ بن عمرو ؓ سے مروی ایک حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے منہ مبارک کی طرف اشارہ کر کے فرمایا:
’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ،اس (منہ مبارک) سے کوئی چیز نہیں نکلتی سوائے حق کے۔‘‘
[سنن ابو دائود(۳۶۴۶)،سنن دارمی(۱؍۱۲۵)]​
اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ یہ صرف رسول اللہ ﷺ کی شان ہے کہ آپ کی ہر بات حق ہے اور اس کے علاوہ کوئی ایسا نہیں جس کی ہر بات حق ہو ۔سیدناعمر فاروق ؓجیسے عظیم الشان صحابی بھی فرماتے:
’’یہ عمر کی رائے ہے اگر درست ہے تو اللہ کی طرف سے ہے اور اگر یہ خطا ہے تو (خود) عمر کی طرف سے ہے ۔‘‘
[سنن بیہقی(۱۰؍۱۱۶)]
۱)مگر اس کے مقابلے میں دیکھئے دیوبندیوں کے امام ربانی رشید احمد گنگوہی صاحب کیا فرما رہے ہیں:
’’سن لو حق وہی ہے جو رشید احمد کی زبان سے نکلتا ہے اور بقسم کہتا ہوں میں کچھ نہیں ہوں مگر اس زمانہ میں ہدایت و نجات موقوف ہے میرے اتباع پر۔‘‘
[تذکرۃ الرشید: ج۲ص۱۷]​
دیکھا آپ نے کس طرح نبی ﷺ کی طرح رشید احمد گنگوہی صاحب اپنی زبان سے جو نکلے اسے حق بتا رہے ہیں ۔پھر دوسرا دعویٰ یہ کہ اس زمانہ میں ہدایت و نجات صرف اسی پر موقوف ہے کہ گنگوہی صاحب کی اتباع کی جائے،سبحان اللہ۔حالانکہ یہ بات باعث ہدایت و نجات نہیںبلکہ کفر و گمراہی ہے۔ چنانچہ دیوبندی حضرات کے الامام الکبیر قاسم نانوتوی نے فرمایا:
’’کوئی شخص اس زمانہ میں رسول اللہ ﷺ کو چھوڑ کر اوروں کا اتباع کرے تو بیشک اس کا یہ اصرار اور یہ انکار از قسم بغاوت خداوندی ہو گا،جس کا حاصل کفر و الحاد ہے۔‘‘
[سوانح قاسمی ،حصہ دوم :ص۴۳۷]​
اس حقیقت سے معلوم ہوا کہ گنگوہی صاحب اپنی اتباع کی طرف دعوت دے کر لوگوں کو بغاوتِ خداوندی اور کفر و الحاد کی طرف بلاتے رہے۔ اسی طرح قاسم نانوتوی صاحب نے یہ بھی فرمایا:
’’آج کل نجات کا سامان بجز اتباع نبی آخر الزمان محمد رسول اللہﷺ اور کچھ نہیں۔‘‘
[سوانح قاسمی ،حصہ دوم :ص۴۳۷]​
جب آپ نے یہ جان لیا ہے کہ نجات کا سامان صرف نبی ﷺ کی اتباع کے ساتھ خاص ہے تو رشید احمد گنگوہی صاحب کا ہدایت و نجات کو اپنی اتباع پر موقوف کرنا،اس بات کو بڑا واضح کر دیتا ہے کہ وہ خود کو کس مقام پر باور کروانا چاہتے تھے۔عقلمند کے لیئے اشارہ کافی ہے۔۔۔!!!

۲)مناظر احسن گیلانی دیوبندی اپنے حکیم الامت اشرف علی تھانوی کے حوالے سے قاسم نانوتوی اور رشید احمد گنگوہی کے متعلق لکھتے ہیں:
’’مولانا محمد قاسم صاحب میا ں شان ولایت کا رنگ غالب تھااور مولٰناگنگوہی میں شان نبوت کا۔‘‘
[سوانح قاسمی ،حصہ اول:ص۴۷۷]​
لیجئے یہاں پر تو بات ہی صاف کر دی گئی کہ رشید احمد گنگوہی صاحب میں شان نبوت کا رنگ صرف موجود ہی نہیں بلکہ غالب بھی تھا۔اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ نبوت کا رنگ صرف رشید احمد گنگوہی صاحب میں ہی غالب تھا اور قاسم نانوتوی صاحب کی اس مقام تک رسائی نہ تھی بلکہ نبوت کا فیضان تو قاسم نانوتوی صاحب کے قلب پر بھی ہوتا تھا۔ چنانچہ اس کے لیئے نیچے پیش کی جانے والی دیوبندی روایت ملاحظہ کریں اور خود دیکھئے کہ دیوبندی علماء و اکابرین کی پرواز غلو اور خود پسندی میں کہاں کہاں جا پہنچی ہے۔

۳)اشرف علی تھانوی صاحب روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ قاسم نانوتوی صاحب نے اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ سے عرض کی:
’’حضرت حالات و ثمرات تو بڑے لوگوں کو ہوتے ہیں۔مجھ سے جتنا کام حضرت نے فرمایا ہے وہ بھی نہیں ہوتا۔جہاں تسبیح لے کر بیٹھا بس ایک مصیبت ہوتی ہے اس قدر گرانی کہ جیسے سو سو من کے پتھرکسی نے رکھ دیئے ہوں۔زبان و قلب سب بستہ ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔میں ہی بد قسمت ہوں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی نے زبان کو جکڑ دیا ہو۔‘‘
حاجی امداد اللہ مہاجر مکی نے اس بات کو سن کر اپنے ہونہار مرید نانوتوی صاحب سے فرمایا:
’’ مبارک ہویہ نبوت کا آپ کے قلب پر فیضان ہوتا ہے اور یہ وہ ثقل(وزن) ہے جو حضور سرور عالم ﷺ کووحی کے وقت محسوس ہوتا تھا۔‘‘
[قصص الاکابر:ص ۱۱۴۔۱۱۵، سوانح قاسمی،حصہ اول:ص ۳۰۱]​
لیجئے جناب دیوبندیوں کے الامام الکبیر قاسم نانوتوی صاحب پر نبوت کا فیضان بھی ہوتا تھا اور وہ بوجھ بھی ویسا ہی محسوس کرتے تھے جیسا نبی ﷺ بوقتِ وحی محسوس کرتے تھے(معاذ اللہ)۔ خصوصیاتِ نبوت میں سے باقی کیا رہ گیا ہے جس سے اکابرین ِدیوبند سرفراز قرارنہ دیے گئے ہوں۔

۴)اشرف علی تھانوی صاحب کو ان کے ایک مرید و عقید ت مندنے خط لکھا جس میں اپنی حالت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’خواب دیکھتا ہوں کہ کلمہ شریف لا الہ الاللہ محمد رسول اللہ پڑھتا ہوں لیکن محمد رسول اللہ کی جگہ حضور(تھانوی صاحب) کا نام لیتا ہوں اتنے میں دل کے اندر خیال پیدا ہوا کہ مجھسے غلطی ہوئی کلمہ شریف کے پڑھنے میں اسکو صحیح پڑھنا چاہئے اس خیال سے دوبارہ کلمہ شریف پڑھتا ہوں دل پر تو یہ ہے کہ صحیح پڑھا جاوے لیکن زبان سے بیساختہ بجائے رسول اللہ ﷺ کے نام کے اشرف علی نکل جاتا ہے حالانکہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ اس طرح درست نہیں لیکن بے اختیاری زبان سے یہی نکلتا ہے۔۔۔۔۔اتنے میں بندہ خواب سے بیدار ہو گیا۔۔۔۔۔حالت بیداری میں کلمہ شریف کی غلطی پر جب خیال آیا تو اس بات کا ارادہ ہوا کہ اس خیال کو دل سے دور کیا جاوے اس واسطے کہ پھر کوئی ایسی غلطی نہ ہو جاوے۔۔۔۔۔کلمہ شریف کی غلطی کے تدارک میں رسول اللہ ﷺ پر درود شریف پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی کہتا ہوں اللھم صل علیٰ سیدنا و نبینا و مولانا اشرف علیحالانکہ اب بیدار ہوں خواب نہیں لیکن بے اختیار ہوں مجبور ہوںزبان اپنے قابو میں نہیں اس روز ایسا ہی کچھ خیال رہا تو دوسرے روز بیداری میں رقت رہی خوب رویا اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جو حضور کے ساتھ باعث محبت ہیں کہانتک عرض کروں۔‘‘
دیوبندی حکیم الامت اشرف علی تھانوی صاحب اس کے جواب میں لکھتے ہیں:
’’ اس واقعہ میں تسلی تھی کہ جس کی طرف تم رجوع کرتے ہو وہ بعونہ تعالیٰ متبع سنت ہے۔‘‘
[رسالہ الامداد،بابت ماہ صفر ۱۳۳۶ہجری ،جلد۳عدد۸:ص۳۵]​
گویا تھانوی صاحب کے ہاں مرید کا خواب میں لا الہ الاللہ محمد رسول اللہ کی جگہ اشرف علی رسول اللہ پڑھنے اور پھر بیداری کی حالت میں نبینا و مولانا اشرف علی(یعنی ہمارے نبی ، مولانا اشرف علی) کہنے میں تسلی کی بات ہے۔جو بات چھپی چھپی سی تھی اس واقعہ میںکیسے کھل کر سامنے آ گئی کہ صاف اقرار کر لیا گیا کہ تھانوی صاحب کو اپنا نبی کہنے میںبھی کچھ حرج نہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔یونہی تھانوی صاحب آل ِ دیوبند کے حکیم الامت اور مجدد الملت قرار نہیں پائے اس کے پیچھے انہیں مجددانہ اور حکیمانہ کارناموں کی ایک طویل فہرست ہے۔
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
شیخ کی روحانیت اور اس سے استفادہ
دیوبندیوں کے امام ربانی رشید احمد گنگوہی لکھتے ہیں:
’’نیز مرید کو یقین کے ساتھ یہ جاننا چاہیے کہ شیخ کی روح کسی خاص جگہ میں مقید و محدود نہیں ۔ پس مرید جہاں بھی ہو گا خواہ قریب ہو یا بعید تو گو شیخ کے جسم سے دور ہے لیکن اس کی روحانیت سے دور نہیں۔‘‘
[امداد السلوک:ص ۶۷]​
اس عبارت سے معلوم ہوا کہ دیوبندی اکابرین کا اس بات پر پختہ یقین تھا کہ شیخ یا پیر کی روح صرف اس کے جسم یا کسی اور خاص جگہ پر مقید و محدود نہیںبلکہ جہاں بھی مرید ہو اس کا شیخ اور پیر کی روح اس کے قریب ہے۔اس خالص شرکیہ تعلیم کے ایک جزکی حاشیہ میں جو تاویل کسی دیوبندی حضرت یا شیخ الحدیث نے کر رکھی ہے وہ بھی ملاحظہ ہو:
’’اس سے ندا غائب کے جواز کا شبہ نہ کیا جائے کیونکہ پکارنے اور آواز کے سننے کو تعلق ہے کانوں سے جو حصہ ہے جسم کا پس جب بدن دور ہے تو روحانیت کے قرب سے ندا جائز نہ ہو گی۔‘‘
[امداد السلوک:ص ۶۷]​
گویا شیخ کی روح کو مرید کا ہمہ وقت اپنے ساتھ ماننے اور اس کی روحانیت سے فائدہ اٹھانے میں کچھ مضائقہ نہیں۔اس عبارت میں ان کے نزدیک صرف شبہ ہے تو یہ کہ کوئی اس سے غائبانہ ندا کا جواز نہ نکال سکے کہ سننے کا تعلق روح سے نہیں جسم کے ساتھ ہے۔ اس من گھڑت اور دھوکہ دہی سے بھرپور تاویل کے رد کے لیئے بھی اتنا ہی کافی ہے کہ خود انہیںکے حکیم الامت اشرف علی تھانوی ،شاہ عبدا لقادر دہلوی سے تائیداً نقل فرماتے ہیں:
’’قبر میں تو دھڑ ہی دھڑ ہوتا ہے اور دھڑ سنتا نہیں سننے والی تو روح ہے۔‘‘
[تقریر ترمذی: ص۲۵۶]​
لیجئے اس دیوبندی تاویل کا رد خود اپنے حکیم الامت نے ہی کر دیا کہ سننے کا تعلق جسم سے نہیں بلکہ روح کے ساتھ ہے ۔ اب لگے ہاتھوں اس شرکیہ تعلیم کا عملی نمونہ بھی دیکھتے چلیں ۔

رشید احمد گنگوہی صاحب کے ایک مرید حاجی دوست محمد خان اور ان کی اہلیہ کا ایک قصہ نقل کرتے ہوئے عاشق الٰہی میرٹھی دیوبندی لکھتے ہیں:
’’حاجی صاحب مرحوم کی اہلیہ ایک بار سخت علیل ہوئیں۔۔۔۔اس شدت سے درد ہوتا کہ تڑپتی اور لوٹتی تھیں آخر غش آ جاتا اور بیہوش ہو کر دم رک رک جاتاتھا۔۔۔۔آخر ایک دورہ ایسا سخت پڑا کہ۔۔۔۔زندگی سے مایوس ہو گئے۔۔۔۔سب نے سمجھ لیا کہ اب وقت اخیر ہے۔حاجی دوست محمد خان اس حسرتناک نظارہ کو دیکھ نہ سکے بے اختیار وہاں سے اٹھے اور مراقب ہو کر حضرت امام ربانی (گنگوہی صاحب)کی طرف متوجہ ہوئی کہ وقت آ گیا ہو تو خاتمہ بالخیر ہو اور زندگی باقی ہو تویہ تکلیف جو متواتر تین دن سے ہو رہی ہے رفع ہو جائے ۔مراقبہ کرنا تھا کہ مریضہ نے آنکھیں کھولدیں اور باتیں کرنا شروع کر دیں۔۔۔۔دو تین دن میں قوت بھی آ گئی اور بالکل تند رست ہو گئیں ۔۔۔۔حاجی صاحب مرحوم فرمایا کرتے تھے جسوقت میں مراقب ہوا حضرت (گنگوہی) کو اپنے سامنے پایااور پھر تو یہ حال ہوا کہ جس طرف نگاہ کرتا حضرت امام ربانی کو ہئیت اصلیہ میں دیکھتا تھاتین شبانہ روز یہی حالت رہی جب مریضہ بالکل تندرست ہو گئی اسوقت یہ حالت بھی رفع ہو گئی۔‘‘
[تذکرۃ الرشید:ج۲ص ۲۲۰۔۲۲۱]​
یوں گنگوہی صاحب نے جو شرکیہ تعلیم دے رکھی ہے کہ اپنے پیر اور شیخ کی روح کو ہمیشہ اپنے ساتھ سمجھو اس کا عملی نمونہ بھی خود ان کے اپنے مرید اور مخلص خادم کے درج بالا واقعہ سے سامنے آ گیا۔ نیز اس واقعہ سے یہ بات بھی ثابت کر دی گئی کہ پیر و شیخ کی روح نہ صرف مرید کے ساتھ ہوتی ہے بلکہ اگر مرید مشکل میں اس کی طرف متوجہ ہو کر اس سے التجا ئیں کرے تو اس کی حاجت براری بھی کی جاتی ہے، نعوذ باللہ ۔
 
Top