• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبند فرقے کی تبلیغی جماعت کے روحِ رواں کا تحفظِ شیعیت !!!

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
ویسے تو آپ تمام صاحب علم حضرات کےسامنے لب کشائی کی جرآت کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے مگر دودھ کا دُھلا کوئی بھی نہیں ہم کیوں اس بات کو تسلیم کرنے سے عاری ہیں کہ دین اسلام کی دعوت حق کی طرف ہے اللہ رب العالمین نے قرآن میں فرمایا ہے کہ "اے بنی اسرائیل یاد کرو ہماری نعمتوں کو جو ہم نے تمہیں عطا کیں" بات کہاں سے شروع ہوئی تھی اور آن پہنچی وحدۃ الوجود تک تو اگر ہم مزید اختلاف اور شر کو ہوا دینا چاہیں تو کیا یہ الزام آپ پر نہیں لگا سکتے کہ مولانا صاحب کی وڈیو کو پیش کرنے کا مقصد دراصل مولانا صاحب کی کردار کشی کے ساتھ ایک عام قاری کو وحدۃ الوجود کی تفصیلاف فراہم کرنی تھیں مولانا صاحب کسی فرقے کے لئے کیا عقیدہ رکھتے ہیں یہ میری مشکل نہیں کیونکہ میں اکثر آپ حضرات کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک بات کو ہمیشہ یاد رکھتا ہوں اور وہ بات یہ ہے کہ " ہمارے لئے ماسوائے اللہ اور اس کے رسولﷺ کے کوئی حجت نہیں" اور جس گروہ کے تعلق سے مولانا صاحب کی آواز میں جو کلام پیش کیا گیا ہے اس گروہ کے بارے میں تو کئی صدیوں پہلے ہی علماء حق نے آگاہی اور دنیاوی معاملات میں تعامل کے طریقے بیان کردیئے تھے لہذا ہم کو کسی کے ذاتی نظریات سے کیا لینا یہاں یہ ہی بات ہمیں سمجھنی چاہئے کہ علماء دیوبندحضرات نے اُس گروہ کے بارے میں کیا فتاوٰی دیئے ہیں جن کے برعکس مولانا طارق جمیل بات کررہے ہیں تو غور کیجئے کہ ہم سے زیادہ اختلاف میں شدت تو خود علماء دیوبندحضرات کو مولانا طارق جمیل سے ہونی چاہئے ہم کیوں بیچ میں پڑ کے دوسری کے لڑائی میں اپنی کردار کشی کروائیں۔
 
Top