• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبند کے فتاویٰ جات!

شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
56
ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟میں نے دیوبند کے فتوی ٰ میں پڑھا ہے کہ بدعت ہے اور سر ڈھانپ کر نماز پڑھنا کو حقیر سمجھ کر ننگے سر نماز پڑھنا موجب کفر ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار قرآن وسنت کی روشنی میں کیجئے گا پلیز۔
لنک
 
شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
56
دیوبندی کی اہلحدیث کے پیچھے نماز نہیں ہوتی؟

(۱) جی ہاں! جو لوگ ہمارے زمانہ میں اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں اور ائمہ اربعہ میں سے کسی کی تقلید نہیں کرتے ہیں بلکہ از خود قرآن وحدیث سمجھ کر اپنی فہم کے مطابق شریعت پر عمل کی آزادی کے قائل ہیں وہ غیر مقلد ہیں۔
(۲) غیر مقلدین چونکہ گمراہ اور اہل السنة والجماعت سے خارج ہیں اس لیے ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اور اگر کسی نے ان کے پیچھے نماز پڑھ لی تو کراہت تحریمی کے ساتھ ادا ہوجائے گی بشرطیکہ اس کی جانب سے حنفی مسلک کے مطابق نماز کو فاسد کرنے والی کوئی چیز نہ پائی گئی ہو۔
(۳) بریلوی لوگ یعنی احمد رضا خاں کے متبعین بھی گمراہ اور اہل السنة والجماعت سے خارج ہیں،ان میں سے جن لوگوں کے عقائد کفر تک پہنچے ہوئے نہ ہوں ان کے پیچھے نماز کراہت تحریمی کے ساتھ ادا ہوجاتی ہے اور جس کے عقائد کفریہ تک پہنچے ہوئے ہوں اس کے پیچھے نماز بالکل جائز نہیں، نماز ادا نہ ہوگی، دوبارہ پڑھنی ہوگی۔

اور جو ہزاروں دیوبندی جو سرکاری اداروں میں بطور امام لاکھوں بریلوی اور اہلحدیث لوگوں کی نمازیں خراب کر رہے ہیں انکا کیا ہو گا؟
انکی تو ان دونوں کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اور اگر پڑھ لی جائے تو اس کو دوبارہ دہرایا جائے۔
واہ کیا کمال ہے ذلت کا کیا اب کوئی جواز بچے گا دیوبندی کے پیچھے کسی مسلمان کا نماز پڑھنے کا؟
 
شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
56
عرض یہ ہے کہ (۱) ایک آدمی بریلوی مسلک سے ہے کیا وہ مکمل طورپر حنبلی مسلک اختیار کرسکتاہے جب کہ اس کا عقیدہ ہے کہ چاروں ائمہ درست ہیں، اس کو امام کعبہ سے بہت رغبت ہے جس کی وجہ سے وہ مکمل حنبلی ہونا چاہتاہے۔
جواب دیکھو! گمراہی پہ مرجانا مگر فقہ حنفی کو نہ چھوڑنا

(۱) شریعت میں بلاوجہ مسلک بدلنا اچھا نہیں، نیز حنبلی مسلک اختیار کرنے کی صورت میں حنابلہ کے تمام مسائل جاننا وسیکھنا اور ضرورت پر حنابلہ مفتیان کرام سے رجوع کرنا ایسے علاقہ میں ممکن ہے جہاں حنابلہ علماء ومفتیان کرام پائے جاتے ہوں اور جہاں حنابلہ علماء ومفتیان کرام نہ ہوں وہاں یہ انتہائی مشکل ودشوار ہے؛ اس لیے آپ حنفی ہی برقرار رہیں، البتہ بریلویت چھوڑکر اہل السنة والجماعت کے مسلک پر آجائیں اور آپ کو حرم مکی کے ائمہ کرام سے محبت ہے تو یہ اچھی بات ہے، حدیث میں ہے کہ آدمی قیامت کے دن اُسی کے ساتھ ہوگا جس سے اُسے دنیا میں محبت تھی
 
شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
56
رفع الیدین کرنے سے نماز کا ثواب گھٹ جائے گا واہ جی واہ!

میں ہندوستانی ہوں اور اٹھارہ سال سے سعودی عرب میں کام کررہا ہوں، میں حنفی ہوں اور سختی سے حنفی مسلک پر عمل کرتاہوں۔سعودی عرب میں میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور یہیں اس کی پرورش ہوئی ، اب وہ گیارہ سال کا ہے اور تحفیظ قرآن کریم پوراکرلیا ہے ، الحمد للہ۔ یہ معصوم بچہ رفع یدین کررہا ہے اور شافعی اور مالکی مسلک کے دوسرے اعمال بھی کررہا ہے، میں ان اس کو حنفی مسلک پر عمل کرنا سکھانا چاہتاہوں، کیا میں صحیح پر ہوں یا مجھے اس کو اپنے حال پر چھوڑ دیا ؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کبھی کبھی میں میں آفس میں یا مسجد میں نماز پڑھا تاہوں توکیا میں رفع یدین کرسکتاہوں میرے پیچھے غیر حنفیوں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے ؟براہ کرم، جواب دیں۔
لنک

(۱) آپ کے بیٹے کا عمل شرعی اعتبار سے صحیح نہیں ہے کیونکہ تقلید شخصی یعنی ائمہ اربعہ میں صرف کسی ایک کی تقلید واجب وضروری ہے، آدمی کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ بعض مسائل میں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید کرے اور بعض میں دوسرے کسی امام کی ، کیونکہ یہ تلفیق ہے جو باجماع امت ممنوع وناجائز ہے، لہٰذا آپ اپنے بیٹے کو اسکے حال پر نہ چھوڑکر صحیح راستہ کی رہنمائی کریں۔
(۲) احناف کے نزدیک تکبیرات انتقالیہ کے وقت رفع یدین منسوخ ہے، اور کسی حنفی کا ان مواقع پر رفع یدین کرنا خلاف سنت ومکروہ ہے کذا في رد المحتار (۲/۲۱۴ ط مکتبہ زکریا دیوبند) لہٰذا آپ تکبیرات انتقالیہ کے وقت رفع یدین کرنے سے پرہیز کریں اگرچہ آپ جہاں نماز
پڑھ رہے ہوں وہاں رفع یدین کرنے والوں کی اکثریت ہو ورنہ آپ کی نماز کا ثواب گھٹ جائے گا

کیونکہ رفع الیدین ممنوع ہے۔
احناف کے نزدیک تکبیر تحریمہ کے علاوہ نماز میں کہیں بھی رفع یدین نہیں ہے، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ انھوں نے فرمایا: ألا أصلي بکم صلاة رسول اللہ صلی اللہ لعیہ وسلم فصلّی فلم یرفع یدیہ إلاّ في أول مرة (سنن ترمذی وغیرہ) طحاوی شریف کی روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں فرماتے ہیں: "أنہ یرفع یدیہ في أول تکبیرة ثم لا یعودٴٴ، امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے، غیرمقلدوں کے امام: ابن حزم ظاہری نے اسے صحیح قرار دیا ہے، حافظ زیلعی نے نصب الرایہ میں حافظ ابن دقیق العید سے نقل کیا ہے کہ ابن ا لقطان نے کتاب الوہم والایہام میں اسے صحیح قرار دیا ہے، علامہ عینی نے نخب الافکار میں اس کو صحیح کہا ہے، اور علامہ احمد شاکر نے بھی مسند احمد کی تعلیق میں اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے اور دیگر اور بہت سے حضرات نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے، اور البانی نے تخریج مشکاة میں کہا ہے: والحق أنہ حدیث صحیح وإسنادہ صحیح علی شرط مسلم، ولم نجد لمن أعلّہ حجة یصلح التعلق بہا ورد الحدیث من أجلہا (۱/۲۵۴، مطبوعہ المکتب الاسلامی بیروت ودمشق) اس کے علاوہ اور بھی عدم رفع یدین کے دلائل ہیں، اور اس مسئلہ میں بہت تفصیل ہے، فتوی میں مکمل وضاحت ممکن نہیں، اس لیے آپ تفصیلی وضاحت کے لیے حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب: دلیل نماز (ص۴۳۲- ۵۴۵) کا خوب غور وفکر کے ساتھ مطالعہ کریں، اس کے مطالعہ کے بعد اگر کوئی بات وضاحت طلب رہ جائے تو دارالافتاء سے رابطہ کریں، ان شاء اللہ تشفی بخش جواب دیا جائے گا، اور یہ کتاب آپ کو muftishuaibullah.com ویب سائٹ پر دستیاب ہے، آپ وہاں سے ڈاوٴن لوڈ کرسکتے ہیں۔
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
احناف کا نماز تو بالکل غیر مستند ہے باپ دادا سے سنا ہے ان لوگوں نے حدیث سے تو ان کی پکی دشمنی ہیں جب میں بخاری شریف پڑھ رہا تھا تو مدرسے میں عبارت میں پڑھ رہاتھا اس لیے کہ میں عبارت صحیح بھی پڑھ رہاتھا اور تیز بھی میں نے ایک دن اپنی استاد محترم کو کہا کہ حضرت شیخ الحدیث صاحب یا تو اس بخاری شریف کو جلادیتے ہیں اور یا ہمیں نماز اور رفع الیدین کی حدیث پر عمل کرنا پڑیگا کیا یہ نبیﷺ کی حدیث نھیں یہ رفع یدین والی تو جواب ملتا
یہ منسوخ ہیں
اس میں اضطراب ہے
اور کبھی فرماتے میں بھی تو کبھی کبھی رفع یدین کرتاہو
یعنی ان کو بھی معلوم تھا کہ ملاووں شیوخ الحدیث اور اماموں کی یہ منسوخ والی بات بکواس ہے
افسوس کہ ان ملاووں نے دین کو مذاق بنایا ہے قرآن تو یہ مدرسوں والے پڑھتے نھیں کوئی ترجیح دیتا ہے حدیث کو اور کوئی فقہ کو اور ایک دوسرے کی گردنیں کاٹ دیتے ہیں
کاش مسلمان قرآن اور صرف صحیح احادیث پر عمل کریں اور فقہ مقہ یا ضعیف اور موضوعی احادیث کو ایک ساییڈ پر کردے ہر مسلک والوں نے کروڑوں احادیث بنادی ہیں اور ایک دوسرے کو ماررہے ہیں
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
فقہ مقہ
فقہ جو قرآن وحدیث اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے ماخوذ ہو تو اس میں کچھ حرج نہیں ہے ۔

71 حدثنا سعيد بن عفير قال حدثنا ابن وهب عن يونس عن ابن شهاب قال قال حميد بن عبد الرحمن سمعت معاوية خطيبا يقول سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإنما أنا قاسم والله يعطي ولن تزال هذه الأمة قائمة على أمر الله لا يضرهم من خالفهم حتى يأتي أمر الله۔ (بخاری کتاب العلم)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436

(۱) جی ہاں! جو لوگ ہمارے زمانہ میں اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں اور ائمہ اربعہ میں سے کسی کی تقلید نہیں کرتے ہیں بلکہ از خود قرآن وحدیث سمجھ کر اپنی فہم کے مطابق شریعت پر عمل کی آزادی کے قائل ہیں وہ غیر مقلد ہیں۔
(۲) غیر مقلدین چونکہ گمراہ اور اہل السنة والجماعت سے خارج ہیں اس لیے ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،



محترم مفتی صاحب
مذکورہ بالا غیر مقلدین
جنت میں جائیں گے یا نہیں
ہاں یا نہ میں جواب دیجیے گا۔
 
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49
یہ الزام دیناکہ اہل حدیث ائمہ اربعہ کواور فقہ کونہیں مانتے سراسرجہالت پر مبنی ہے اورحقیقت سے بہت دورہے،ہمارامنہج روزِ روشن کی طرح واضح ہے ہم کتاب وسنت کومنہجِ سلف کی روشنی میں سمجھتے ہیں،ائمہ کودین کاخادم مانتےہیں،ان کی خدماتِ جلیلہ کے معترف ہیں،انہیں غیرمعصوم سمجھتے ہیں کہ ان سے بھی غلطی کاامکان ہے اورحدیث میں ہے کہ مجتہد سے غلطی ہوجائے تواس پربھی اسے اجرملے گا،اس کے باوجود انہیں پیغمبرکی جگہ پہ لاکھڑانہیں کرتے جس طرح بعض غالی قسم کے لوگوں نے یہ روش اختیارکی ہوئی ہے،
اللہ ہم سب تعصب سے بالاتررکھ کرحق کوسمجھنے کی توفیق دے آمین
 
شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
56
فقہ جو قرآن وحدیث اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے ماخوذ ہو تو اس میں کچھ حرج نہیں ہے ۔
اور جو فقہ میڈ ان انڈیا ہے اس کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟جس کو عالمگیر نے اپنی سربراہی میں تنخواہ دار ملائوں سے تالیف کراوایا۔
 
Top