• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذو الحجہ میں بال اور ناخن کاٹنے کا حکم

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,099
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
جو شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو اس کے لیے ذوالحجہ کا چاند طلوع ہو جانے کے بعد بال اور ناخن کٹوانا منع ہے۔

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِذَا دَخَلَتِ الْعَشْرُ، وَأَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يُضَحِّيَ، فَلَا يَمَسَّ مِنْ شَعَرِهِ وَبَشَرِهِ شَيْئًا (صحیح مسلم، الأضاحي: 1977)
’’جب عشرہ (ذوالحجہ) شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو نہ کاٹے۔‘‘

  • یہ حکم صرف اس شخص کے لیے ہے جو خود قربانی کرنا چاہتا ہے، اس کے سوا جن کی طرف سے قربانی ہو رہی ہے (مثلاً اہلِ خانہ)، ان پر بال یا ناخن کٹوانے کی پابندی نہیں ہے۔
والله أعلم بالصواب.
 
Top