• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رائس بائولز

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
رائس بائولز





اجزاء:۔



چاول : ایک بڑا گلاس (ابلے ہوئے)

آلو : 2 عدد ابلے ہوئے

مٹر : آدھا پائو

نمک : حسبِ ضرورت

کالی مرچ : حسبِ ضرورت

انڈہ : ایک عدد

رس کا چورا : 1 پیالی

تِل : 1 بڑا کھانے کا چمچہ

زیرہ : 1 بڑا کھانے کا چمچہ

تیل : 4/5



ترکیب :۔


چاول اُبال کر علیحدہ کھلے برتن میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی آلو اور مٹر بھی اُبال لیں۔ آلو میش کر کے چاولوں میں مکس کر دیں اور ساتھ ہی مٹر بھی ڈال دیں۔ اس کے بعد حسبِ ضرورت نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ تل اور زیرہ بھی ملائیں۔ سب چیزیں شامل کرنے کے بعد انہیں طرح مکس کر کے ان کو درمیانے بائولز کی شکل میں بنا لیں۔ایک پین میں تیل گرم کریں انڈہ پھینٹ کر بائولز پر لگائیں اور بعد میں‌رس کا چورا لگا کر تیل میں‌فرائی کر لیں۔ برائون ہونے پر بائولز پین سے نکال لیں رائس بائولز تیار ہیں۔ پسند کے مطابق چیز شامل کی جاسکتی ہے جن کو چیز نہ پسند ہو تو وہ شامل نہ بھی کریں تو کوئی مذائقہ نہیں۔

ویسے اگر کبھی گھر میں‌آلو مٹر اور گاجروں والے چاول بنے ہوں اور کوئی نہ کھا رہا ہو تو آپ اُن چاولوں کے بھی رائس بائولز بنا سکتے ہیں یہ ترکیب رمضان میں‌ٹرائی کر چکے ہیں ماشاءاللہ کافی سپائسی بائولز بنے تھے۔
 
Top