• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راجہ گدھ

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
مذکورہ بالا اقتباسات پر اپنی رائے دیجیئے گا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
یہ بیان بازیاں ساری ڈرامے بازی لگتی ہے، یہ ساری گھسی پٹی باتیں ہیں، اگر شاہ صاحب میں ہمت ہے تو یہ بیان دیں:
"اس وقت اسرائیل نے غزہ کے مسلمانوں پر حملے کر کے ان کے بچے، بوڑھے، مرد اور عورتوں کا بے دریغ قتل کیا ہے، تمام عالم اسلام کو چاہئے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ کریں، تمام اسلامی ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کو ختم کیا جائے، اور بالخصوص پاکستان کو اپنے ایٹمی میزائیل کا رخ اسرائیل کی طرف کر دینا چاہئے"

شاہ صاحب میں اگر ہے ہمت تو کہیں، یہ بیان دے کر دکھائے، یہ کہنا کہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، تو صاف ظاہر ہے عالمی برادری کوئی ساری کی ساری مسلمان تھوڑی ہے، وہ کافر ہیں اور کیا اس شخص نے قرآن نہیں پڑھا، یہ قرآن پڑھے اور دیکھے کہ کس طرح ہمیں آگاہ کیا گیا ہے کہ کافر مسلمانوں پر مصیبت کے وقت خوش ہوتے ہیں اور خوشی کے وقت پریشان اور غمزدہ ہو جاتے ہیں۔ ان کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ شور مچائیں، ڈھکے چھپے انداز میں تو ان کا مقصد پورا ہوا جا رہا ہے، یہ آپ لوگوں کے سوئے ہوئے ضمیر جاگنے کا مقام ہے۔

شاہ صاحب کا یہ بیان بھی بڑا عجیب ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتائج میں ایک ایسی کھیپ تیار ہو گی جو تشدد کی زبان جاتی ہو گی، صاف ظاہر ہے کہ جن کی آنکھوں کے سامنے ان کے بچوں کے لاشے تڑپیں گے، ان کی بہنوں کی عزت تار تار ہو گی، بچے، بوڑھے، مرد اور عورتیں قتل ہوں گی، وہ اسرائیل کے گلے میں پھولوں کا ہار تو نہیں ڈالیں گے، جب وہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا بدلہ لیں گے تو انہی جیسے حکمران، ان مجاہدین کو ، متشدد، دہشت گرد، خوارج، تکفیری، امریکہ کا ایجنٹ، سمجھ کر کفار کی معاونت کرنے لگ جائیں گے اور اپنے ملک کے اڈے فراہم کریں گے تاکہ ان "دہشت گردوں" کو ختم کیا جائے۔ انا للہ وانا الیہ رجعون
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
"قدرت اللہ شھاب،ممتاز مفتی ،اشفاق احمد"کیا یہ ایک ادبی تثلیث تھی؟
ان تینوں نے اپنے اپنے ادبی قلم کے ذریعہ درحقیقت ”صوفی ازم“ کو فروغ دینے اور اسے ”اصل اسلام“ بنا کر پیش کرنے کی خاصی حد تک ”کامیاب“ کوشش کی۔ ”کامیاب“ ان معنوں میں کہ جو ان کے ادبی قلم کے سحر کا شکار ہوگیا، وہ انہی کے نکتہ نظر سے اسلام کو دیکھنے لگا۔

شہاب تھوڑا سا ”عملی“ انسان بھی تھا۔ اس نے اپنی بساط و عقل بھر لوگوں کی بھلائی کے لئے بھی کام کیا۔ جبکہ اشفاق کی ساری شخصیت شوبز کی مرہون منت ہے۔ مفتاز مفتی تو اپنے ذات کے حصار ہی میں محدود رہا۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
مذکورہ بالا اقتباسات پر اپنی رائے دیجیئے گا۔
ڈاکٹر ضیاء الدین کے مندرجہ بالا کالم کو دوبارہ پڑھ لیجئے۔ پھر شاید آپ کو مزید کسی ”رائے“ کی ضرورت نہ پڑے۔ (سوچنے والا آئی کون)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
آپ بھی اگر اردو ادب کے قاری ہیں تو اپنا خیال ضرور بتلائیے۔
اردو ادب جو تھوڑا بہت پڑھا اس کے بعد یہی جملہ ذہن میں آیا
اگر یہ ادب ہے تو نہ جانے بے ادبی کیا ہو گی؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ان تینوں نے اپنے اپنے ادبی قلم کے ذریعہ درحقیقت ”صوفی ازم“ کو فروغ دینے اور اسے ”اصل اسلام“ بنا کر پیش کرنے کی خاصی حد تک ”کامیاب“ کوشش کی۔ ”کامیاب“ ان معنوں میں کہ جو ان کے ادبی قلم کے سحر کا شکار ہوگیا، وہ انہی کے نکتہ نظر سے اسلام کو دیکھنے لگا۔
شہاب تھوڑا سا ”عملی“ انسان بھی تھا۔ اس نے اپنی بساط و عقل بھر لوگوں کی بھلائی کے لئے بھی کام کیا۔ جبکہ اشفاق کی ساری شخصیت شوبز کی مرہون منت ہے۔ مفتاز مفتی تو اپنے ذات کے حصار ہی میں محدود رہا۔
شہاب صاحب کے بارے میں میں بھی یہ کہنا چاہوں گا کہ گو صوفیت میں گرفتار ہوگئے لیکن ان کی تحریروں میں معاشرتی برائیوں کو ’’ اچھائیوں ‘‘ کا لبادہ پہنا کر پیش کرنے کی سعی مذموم نہیں کی گئی جو کہ عموما معاصر ادباء کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا ہے ۔
بلکہ قدرت اللہ شہاب نے معاشرتی و اجتماعی برائیوں پر اپنے انداز میں تنقید کرتے ہوئے اصلاح کی کوشش کی ہے ۔ واللہ اعلم ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
8568 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

@خضر حیات
@انس

روزنامہ امت کی ”چارج شیٹ“ پر آپ کی رائے؟؟؟
مجھے اس بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ، حقیقت حال پتہ نہیں کیا ہے لیکن پھر بھی مجھے ’’ بد دعاؤں والی باتیں نکال کر ‘‘ ’’ امت ‘‘ کے اس اعلامیے سے کوئی زیادہ اختلاف نہیں ہے ۔
 
Top