رضا میاں
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 11، 2011
- پیغامات
- 1,557
- ری ایکشن اسکور
- 3,581
- پوائنٹ
- 384
ان روایات پر محدثین کا حکم
امام ابو بکر البیہقی ابن عباس کی روایت کے تحت فرماتے ہیں:
"ضعيف، وروي في معناه من أوجه أخر كلها ضعيفة"
"یہ روایت ضعیف ہے اور اس معنی کی روایات دوسرے طرق سے بھی مروی ہیں اور وہ سب ضعیف ہیں" (دلائل النبوۃ 6:548)۔
اسی طرح اس قسم کی تمام روایات کو درج ذیل علماء نے بھی ضعیف ومردود قرار دیا ہے:
امام ابن عدی
امام عقیلی
امام ابن الجوزی
امام ذہبی
حافظ ابن القیسرانی
امام البانی (الضعیفہ: 5590, 6267, 6541)
وغیرہم
واللہ تعالیٰ اعلم۔