ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 951
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
رافضی شوہر کے ہوتے ہوئے اسلام قبول کرنے والی عورت کے حقوق زوجیت کا حکم
فتاوى عبر الأثير (( 33 ))
السؤال: امرأة كانت رافضية ثم أسلمت، هل تبقى حقوق الزوجية ثابتة لزوجها الرافضي؟
سوال: ایک عورت پہلے شیعہ رافضی تھی، پھر اس نے اسلام قبول کر لیا۔ کیا اس کے رافضی شوہر کے لیے ازدواجی حقوق بدستور ثابت رہیں گے؟
الجواب: ابتداءً نحمد الله سبحانه وتعالى أن هدى هذه المرأة للإسلام، ونسأل الله لنا ولها الثبات على التوحيد والسنة.
جواب: سب سے پہلے ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے اس عورت کو اسلام کی ہدایت عطا فرمائی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے بھی اور اس عورت کے لیے بھی توحید اور سنت پر ثابت قدمی کی دعا کرتے ہیں۔
وأما عن سؤالها عن زوجها الرافضي الذي بقي على الشرك والردة، والعياذ بالله، فقد قال الله تعالى في ذلك قولاً فصلاً، وقضى حكماً عدلاً، فقال: ﴿لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ﴾ [الممتحنة: 10].
رہا اس کے رافضی شوہر کے بارے میں سوال، جو شرک اور ارتداد ہی پر قائم رہا، العياذ باللہ تو اللہ تعالیٰ نے اس معاملے میں دوٹوک فیصلہ اور عادلانہ حکم بیان فرمایا ہے۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’نہ وہ عورتیں ان مردوں کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ مرد ان عورتوں کے لیے حلال ہیں۔‘‘ (سورۃ الممتحنہ: 10)
وقد كان في زمن أمير المؤمنين عمر رضي الله عنه رجل من نصارى بني تغلب يقال له عباد ابن النعمان، فأسلمت امرأته وأبى أن يسلم، ففرق عمر بينهما.
امیر المؤمنین عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں بنو تغلب کے عیسائیوں میں سے ایک شخص تھا، جس کا نام عباد بن نعمان بتایا گیا ہے۔ اس کی بیوی نے اسلام قبول کر لیا، لیکن اس شخص نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے درمیان تفریق کر دی۔
وفي البخاري عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: «إذا أسلمت النصرانية قبل زوجها بساعة، حرمت عليه».
صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا: ’’اگر کوئی عیسائی عورت اپنے شوہر سے ایک گھنٹہ پہلے بھی اسلام قبول کر لے تو وہ اس کے لیے حرام ہو جاتی ہے۔‘‘
وقال الحسن البصري رحمه الله: «إذا أسلمت المرأة قبل زوجها انقطع ما بينهما من النكاح».
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’جب عورت اپنے شوہر سے پہلے اسلام قبول کر لے تو ان دونوں کے درمیان نکاح کا تعلق ختم ہو جاتا ہے۔‘‘
قال الإمام الشافعي رحمه الله في كتابه «الأم» في سياق كلامه عن إسلام أحد الزوجين الكافرين: «تسلم المرأة فيحال بين زوج هذه وبينها».
امام شافعی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب الأم میں کافر میاں بیوی میں سے کسی ایک کے اسلام قبول کرنے کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: ’’عورت اسلام قبول کر لے تو اس کے شوہر اور اس عورت کے درمیان جدائی کر دی جائے گی۔‘‘
وقال أبو محمد ابن حزم في «المحلى»: «وأي امرأة أسلمت ولها زوج كافر ذمي أو حربي، فحين إسلامها انفسخ نكاحها منه، سواء أسلم بعدها بطرفة عين أو أكثر أو لم يسلم، لا سبيل له عليها».
ابو محمد ابن حزم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب المحلیٰ میں فرمایا: ’’جس عورت نے اسلام قبول کیا اور اس کا شوہر کافر ہو، خواہ ذمی ہو یا حربی، تو عورت کے اسلام قبول کرتے ہی اس کا نکاح اس شوہر سے فسخ ہو جائے گا؛ خواہ شوہر اس کے بعد ایک لمحے میں اسلام قبول کر لے، اس سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد اسلام لائے، یا اسلام قبول ہی نہ کرے۔ اس شوہر کا اس عورت پر کوئی اختیار باقی نہیں رہتا۔‘‘
فبهذه النصوص من الوحي والأثر يُعلم أن هذا الزوج الرافضي قد سقطت كل حقوقه الزوجية، فإن أسلم فهو أولى بزوجته ما لم تنكح… والله أعلم.
پس وحی اور آثار سے ماخوذ ان نصوص کی روشنی میں معلوم ہوتا ہے کہ اس رافضی شوہر کے تمام حقوق زوجیت ختم ہو چکے ہیں۔ البتہ اگر وہ اسلام قبول کر لے تو عورت کے کسی دوسرے مرد سے نکاح کرنے سے پہلے وہ اپنی بیوی کو واپس لینے کا زیادہ حق دار ہوگا۔
واللہ اعلم بالصواب۔