• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی میں ٹرین کے سامنے سیلفی بنانے کی کوشش میں نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
راولپنڈی میں ٹرین کے سامنے سیلفی بنانے کی کوشش میں نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
ویب ڈیسک منگل 15 دسمبر 2015


22 سالہ پرویزنامی نوجوان ٹرین کی پٹھری پرسیلفی لے رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین آگئی، پولیس فوٹو:فائل

راولبنڈی: سیلفی اب صرف ایک تصویر کا اسٹائل ہی نہیں بلکہ جنون کی حد تک لوگوں کے سروں پر سوار ہے اور اکثر لوگ خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کی کوششوں میں اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں ایسا ہی واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں نوجوان چلتی ٹرین کے سامنے سیلفی بنانے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مریرمیں 22 سالہ جمشید خان نامی نوجوان ٹرین کی پٹڑی پرسیلفی لے رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین آگئی جس کی زد میں آکرنوجوان اسی وقت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والا نوجوان پاکستان ریلوے کے ملازم کا بیٹا ہے جو کہ ڈھوک رتہ کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سیلفی لینے کی کوشش میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
 
Top