ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 846
- ری ایکشن اسکور
- 227
- پوائنٹ
- 111
ربیع مدخلی باطل مرجئہ عقیدہ کا داعی، سلف پر جھوٹ باندھنے والا کذاب — شیخ صالح الفوزان کا دوٹوک فتویٰ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
شیخ صالح الفوزان جو سعودی عرب میں "ہیئۃ کبار العلماء" اور "اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء" کے رکن ہیں ان سے ربیع مدخلی کے ایمانیات میں مرجئہ نظریے کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے کتنے سخت انداز میں ربیع مدخلی کے ارجائی عقیدے کی مذمت کی ملاحظہ فرمائیں :
سُئِلَ فَضيلةِ الشَّيْخِ : عَنْ قَوْلِ: «رَبِيعِ الْمَدْخِلِي»؛ الإِيمَانُ أَصْلُ، والعَملُ كَمَالٌ فَرْعٍ ؟.
شیخ صالح الفوزان سے ربیع مدخلی کے اس قول کے بارے میں سوال کیا گیا: کہ "ایمان اصل ہے، اور عمل کمال ہے اور فرع ہے؟"
فَأَجَابَ فَضِيلته: (لا ... هَذَا بَاطِلٌ مُخالِفٌ لِمَذْهَبِ أَهْلِ السُّنَّةِ وَالجَمَاعَةِ، هَذَا مَذْهَبُ الْمُرْجِيَّةِ).
تو شیخ نے جواب دیا: نہیں... یہ باطل ہے، اہل السنۃ والجماعۃ کے مذہب کے مخالف ہے یہ مرجئہ کا مذہب ہے۔
ثُمَّ نَقَلَ السَّائِلُ للشَّيْخِ أَنَّ : «رَبِيعًا الْمَدْخِلِيَّ» يَدَّعِي أَنَّهُ نَقَلَ هَذَا الكَلامِ مِنْ شَيْخِ الإسلام ابن تَيْمِيَّةَ، وَمِنْ ابْنِ القَيِّمِ، وابْنِ رَجَبٍ، وعَددٍ مِنْ أَئِمَّةِ الدَّعْوةِ النَّجْدِيَّةِ كُلِّهِم يُصرحُونَ: (بأنَّ الإِيمَانَ أَصْلُ ، والعمل فَرْع) ؛ فَأَجَابَ الشَّيْحَ: (هَذَا كَذَّابٌ مِنْ هُوَ)؛ السَّائِلُ : هَذَا رَجُلٌ يُدْعَى بِرَبِيعِ الْمَدْخَلِيَّ؛ فَرَدَّ الشَّيْحَ قَائِلاً: (هَذَا كَذِبٌ).
پھر سائل نے شیخ سے ربیع مدخلی جو دعویٰ کرتا ہے وہ نقل کیا کہ اس نے یہ بات شیخ الاسلام ابن تیمیہ، اور ابن القیم، اور ابن رجب، اور دعوت نجدیہ کے کئی ائمہ سے نقل کی ہے، اور یہ سب صراحت سے کہتے ہیں: "ایمان اصل ہے، اور عمل فرع ہے" تو شیخ صالح الفوزان نے جواب دیا: "یہ کذاب ہے، کون ہے یہ؟" سائل نے کہا "یہ ربیع مدخلی نام کا ایک شخص ہے" تو شیخ صالح الفوزان نے جواب دیا: "یہ بالکل جھوٹ بولتا ہے"۔
[السيوف المسلولة المكللة لقطع دابر ربيع المدخلي لتعطيله لصفة الهرولة، ص : ١٤]
شیخ صالح الفوزان نے واضح اور غیر مبہم انداز میں فتنہساز مرجئی ربیع مدخلی کے مذہب کو باطل، اہل السنۃ والجماعۃ کے مخالف اور مرجئہ کا مذہب قرار دیتے ہوئے فرمایا "هذا باطل مخالف لمذهب أهل السنة والجماعة، هذا مذهب المرجئة"
شیخ کا یہ فتویٰ نہایت واضح اور فیصلہ کن ہے کہ ربیع مدخلی کا عقیدہ سراسر باطل ہے اور یہ شخص اہل السنۃ والجماعۃ کے منہج سے خارج غالی مرجئی ہے جس کا سلفیت سے کوئی تعلق نہیں۔
جب اس بدبخت مرجئی ربیع مدخلی نے اپنی گمراہی کو علمائے سلف کی طرف منسوب کر کے جھوٹ و تحریف کی تو شیخ صالح الفوزان نے شدید ترین الفاظ میں اس پر رد کیا اور ربیع المدخلی کے بارے میں فرمایا: "هَذَا كَذَّابٌ... هذا كَذِبٌ" یعنی یہ جھوٹا ہے، یہ کذاب ہے، اور اس کی یہ بات مکمل جھوٹ ہے۔
ربیع مدخلی ایسا کذاب ہے جو دین پر جھوٹ بولتا ہے، ائمہ سلف پر افتراء باندھتا ہے، علماء کی عبارت میں تحریف کرتا ہے، اس کے بدعتی مرجئی نظریات کو منہج کا لیبل لگا کر اس کے مقلدین میں پھیلاتا ہے۔ ربیع مدخلی صرف کذاب ہی نہیں بلکہ خبیث، مکار، اور دین فروش زندیق ہے۔
مدخلیت کا سلفیت سے کوئی تعلق نہیں، مدخلیت کے فریب میں آنے والے عوام اور خواص یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ربیع مدخلی مرجئہ و جہمیہ کے عقائد کا علمبردار ہے۔ یہ شخص اہل السنہ کے عقائد کو بگاڑنے والا ایک مکار فتنہ گر، سلفیت کا دشمن، سلف پر جھوٹ باندھنے والا اور بدعتی مرجئی عقائد و نظریات کو منہجی لباس پہنانے والا ہے۔
آج مداخلہ کی جانب سے اس زندیق مرجئی ربیع مدخلی کو سلفی باور کرا کر اہل حدیث عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے، جب کہ حقیقت میں یہ مدخلیت کا سرغنہ سلفیت کے خیمے میں گھسا ہوا خبیث مرجئی جاسوس ہے، یہ شخص سلفیت کا دشمن ہے جو بھی اسے "سلفی" مانے وہ علم و فہم سے کورا اور شرک و بدعات کے دلدل میں غرق ہے۔